Posts

Showing posts with the label sufi

Jhoti Tareef - Fake prise - جھوٹی تعریف

 جھوٹی تعریف                                                                ● کسی شیء کی تعریف میں انتہائی مبالغہ آرائی سے کام لینا، یا خوشامد اور چاپلوسی میں کسی شخص کو اصل مقام سے اوپر اٹھا دینا، یا ایسی خوبیاں بیان کرنا،جو اُس میں نہ پائی جاتی ہوں غیر مناسب عمل ہے، ناجائز ہے۔ ● جھوٹی تعریف اپنی ہو یا غیر کی ، کسی سامان کی ہو یا کسی مقام کی، یہ دراصل دھوکہ دہی ، کذب بیانی، کبیرہ گناہ ، سماج کے لئے تباہ کن زہر اور بڑھتا ہوا کینسر ہے۔ جھوٹی تعریف ممدوح کے پاؤں میں زنجیر بن کر ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا سبب ہے، عقل و ذہن کی پرواز کے لئے مانع ہے۔ نبیﷺ نے ایک شخص کو کسی کی تعریف میں مبالغہ آرائی کرتے ہوئے سنا تو فرمایا: ’’ اَھْلَکْتُمْ اَوْ قَطَعْتُمْ ظَہْرَ الرَّجُلِ‘‘(متفق علیہ) ترجمہ:’’تم نے اُسے ہلاک کردیا"، یا فرمایا : "تم نے اس شخص کی کمر توڑدی‘‘ ۔    ایک دوسری حدیث میں نبیﷺ نے فرمایا: ’’اِیَّاکُمْ وَالتَّ...

Shab e Barat mein Hazoor Nabi Akram sallallaho alehe wasallam ka amal munarak -*`شبِ برأت میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عملِ مبارک:*

شبِ برأت میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عملِ مبارک: ’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے کسی حصے میں اچانک  اٹھ کر کہیں تشریف لے گئے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں: میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے گئی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جنت البقیع میں مسلمان مردوں، عورتوں اور شہداء کے لیے استغفار کرتے پایا، پس میں واپس آگئی۔  رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے تمام صورتحال بیان کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابھی جبریل میرے پاس آئے اور کہا:  *آج شعبان کی پندرہویں رات ہے اور اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ تعداد میں لوگوں کی مغفرت فرماتا ہے مگر مشرکین، دل میں بغض رکھنے والوں، رشتہ داریاں ختم کرنے والوں، تکبر سے پائنچے لٹکانے والوں، والدین کے نافرمان اور عادی شرابی کی طرف اللہ تعالیٰ اس رات بھی توجہ نہیں فرماتا (جب تک کہ وہ خلوص دل سے توبہ نہ کرلیں)۔*   *اس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں کھڑے...

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

 جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:   "جب انسان وفات پاتا ہے تو اس کے تمام اعمال ختم ہو جاتے ہیں، سوائے تین چیزوں کے: (1) صدقہ جاریہ، (2) نفع مند علم، اور (3) نیک اولاد جو دعا کرے۔* (مسلم: 1631)   یہ تین چیزیں ایسی ہیں جو مرنے کے بعد بھی انسان کے لیے اجر و ثواب کا ذریعہ بنتی رہتی ہیں۔ آئیے ان کو تفصیل سے سمجھتے ہیں۔   *1. صدقہ جاریہ – وہ نیکی جو جاری رہے* صدقہ جاریہ وہ نیکی ہے جو مرنے کے بعد بھی مسلسل فائدہ پہنچاتی رہے اور اس کا ثواب برابر ملتا رہے۔ عام صدقات وقتی ہوتے ہیں، مگر صدقہ جاریہ ہمیشہ جاری رہتا ہے۔   *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:* *"سب سے بہترین صدقہ وہ ہے جو طویل مدت تک جاری رہے۔"* (بخاری: 5351)   *صدقہ جاریہ کی مثالیں* ✅ مسجد، مدرسہ، یا اسلامی اسکول کی تعمیر   ✅ کنواں یا پانی کا نل لگوانا   ✅ قرآن کریم کی اشاعت اور تقسیم   ✅ درخت لگانا (جو سایہ اور پھل دے)   ✅ اسپتال، یتیم خانہ، یا رفاہی ادارے قائم کرنا   ✅ فقراء و مساکین کے لیے مستقل مدد کا بندوبست...

Barkat us zamany mein thi jab tajir imana dar thy - برکت اس زمانے میں تب تھی جب تاجر اتنے امانت دار تھ*

 برکت اس زمانے میں تب تھی جب تاجر اتنے امانت دار تھے فضیل بن عیاض رحمہ اللہ نے اپنے بیٹے کو ترازو کا پلڑا کپڑے سے صاف کرتے دیکھا تو پوچھا: "بیٹا! یہ کیوں کر رہے ہو؟" بیٹے نے کہا: "تاکہ مسلمانوں کے وزن میں راستے کی دھول شامل نہ ہو۔" یہ سن کر فضیل رحمہ اللہ رو پڑے اور فرمایا: "بیٹے! تمہارا یہ عمل میرے نزدیک دو حج اور بیس عمروں سے زیادہ قیمتی ہے۔" أمة العظماء : (٣٣٦)

Qutab ud Deen bakhtar kaki rehmat Allah k namaz e janaza ka waqiya - قطب الدین بختیار کاکیؒ کا نمازِ جنازہ

 قطب الدین بختیار کاکیؒ کا نمازِ جنازہ  ایک وقت تھا جب ملک کے بادشاہ کے اندر عبادت، پرہیز گاری اور دینی سمجھ بوجھ کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ھوتی تھی۔ آج کے اس گئے گزرے دور میں بندہ ان واقعات کو سنے تو عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ چنانچہ حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کی نمازِ جنازہ کا واقعہ بھی عقل کو حیران کردینے والے واقعات میں سے  ایک ھے ۔ ملاحظہ فرمائیے۔  جب حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات ہوئی تو  ھندوستان بھر میں کہرام مچ گیا۔جنازہ تیار ہوا اور اسے ایک بڑے میدان میں نمازِ جنازہ ادا کرنے کیلئے لایا گیا۔ مخلوق مورومگس کی طرح جنازہ پڑھنے کے لیے نکل پڑی تھی۔ انسانوں کا ایک سمندر تھا جو حدِ نگاہ تک نظر آتا تھا۔ یوں معلوم ہوتا تھا کہ ایک بپھرے ہوئے دریا کی مانند یہ مجمع ہے۔ جب نمازِ جنازہ پڑھانے کا وقت قریب آیا تو آچانک مجمع میں سے ایک آدمی آگے بڑھا اور مجمع کی طرف رخ کرکے کہنے لگا کہ “میں حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کا وصی ہوں۔ مجھے حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے ایک وصیت کی تھی لہذا میں اس مجمع تک حضرت مرحوم کی وہ وصیت پہنچانا چاہتا ہوں۔ م...

Yamamah k sardar Hazrat samama bin asal ka qabool e islam ka waqiya - iman afroz waqiya - ایک نہایت ایمان افروز واقعہ 🩷

 *ایک نہایت ایمان افروز واقعہ* 🩷 □ جب مسلمانوں نے "ثمامہ بن أثال"، جو کہ "یمامہ" کے سردار تھے، کو قید کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ انہیں مسجد کے ستون سے باندھ دیا جائے۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: "اے ثمامہ! تمہارے پاس کیا ہے؟" "ثمامہ" نے جواب دیا: "اگر آپ مجھے قتل کریں گے تو میرے قبیلے والے بھی بدلہ لیں گے، اگر مال چاہتے ہیں تو میرا مال لے لیں، اور اگر مجھ پر کرم کریں گے تو میں آپ کے اس احسان کا شکر گزار رہوں گا۔ میں اپنے قبیلے کا سردار ہوں، اور میری اجازت کے بغیر یمامہ سے ایک دانہ بھی باہر نہیں جائے گا، چاہے وہ مکہ کے لیے ہو یا کسی اور کے لیے۔" نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جواب میں کچھ نہیں کہا۔ دوسرے دن بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہی سوال کیا، جب کہ وہ مسجد نبوی میں بندھے ہوئے تھے اور پانچوں نمازوں کا مشاہدہ کر رہے تھے۔ پھر "ثمامہ بن أثال" نے وہی جواب دیا۔ تیسرے دن بھی یہی ہوا، انہوں نے وہی جواب دیا کہ اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم انہیں قتل کریں گے تو ان کے قبیلے والے بدلہ...

Love Begets Love - kono ma'a sadiqeen - naik logon ki sohbat - نیک لوگوں کی صحبت 🤍🕊

 نیک لوگوں کی صحبت 🤍🕊 کہتے ہیں انسان کا دماغ Magnet کی طرح کام کرتا ہے ۔ آپ مثبت چیزوں کے بارے میں سوچو گے تو مثبت چیزیں آپ کی طرف کھینچتی چلی آتی ہیں ۔ آپ جتنا منفی سوچو گے اتنی ہی منفی چیزیں آپ کی زندگی پر اثرانداز ہوں گی۔   نیک لوگوں کی صحبت آگ اور برف کی طرح ہوتی ہے ۔ اگر آپ آگ کے قریب ہو گے تو اس کی حرارت لازمی آپ تک پہنچے گی۔ اور اگر برف کی سلیب کے قریب ہو گے تو اس کی ٹھنڈک بھی لازمی آپ تک پہنچے گی۔ پھر یہ کس طرح ممکن ہے کہ آپ ایمان والوں کی صحبت اختیار کرو اور ان کے ایمان کی روشنی آپ تک نہ پہنچے ۔ وہ انگلش میں کہتے ہیں نہ  Love Begets Love اسی طرح ایمان کے بدلے ایمان ملتا ہے۔ آپ نیک لوگوں کے ساتھ صحبت اختیار کر لے آپ کے اعمال خود بخود درست ہونے لگ جائیں گے۔ اپنی جلوت کو پاک کر لے آپ کی خلوت خودبخود پاک ہو جائے گی 🤍🕊

Piyare Nabi Hazrat Muhammad Sallallaho Alehe wa alehi wasallam ki dua

 🤲 ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ   نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے:   «اللهم اجعلني من الذين إذا أحسنوا استبشروا وإذا أساءوا استغفروا» اے اللہ مجھے ان لوگوں میں سے بنا دے جو نیک کام کرتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں، اور جب برا کام کرتے ہیں تو اس سے استغفار کرتے ہیں ۔

Gunah jo gunah nahi samjhy jaty - sins in our society that we dont care about them - گناہ جو گناہ نہیں سمجھے جاتے -

Image
 گناہ جو گناہ نہیں سمجھے جاتے

Dua Hazrat Muhammad Sallallaho Alehw wa Alehi Wasallam ki - pray of our phrophet -رسول اللہ ﷺ کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا :’’ *اے اللہ ! میرے دل کو نفاق سے ، میرے عمل کو ریا سے ، میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھوں کو خیانت سے پاک کر دے

 🤲 وَعَن أُمِّ مَعْبدٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ طَهِّرْ قَلْبِي مِنَ النِّفَاقِ وَعَمَلِي مِنَ الرِّيَاءِ وَلِسَانِي مِنَ الْكَذِبِ وَعَيْنِي مِنَ الْخِيَانَةِ فَإِنَّكَ تَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ» . رَوَاهُمَا الْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ   ام معبد ؓ بیان کرتی ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا :’’ *اے اللہ ! میرے دل کو نفاق سے ، میرے عمل کو ریا سے ، میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھوں کو خیانت سے پاک کر دے ، کیونکہ تو خیانت کرنے والی آنکھوں کو جانتا ہے اور جو کچھ سینے (دل) چھپاتے ہیں (تو اسے بھی جانتا ہے* ۔‘‘ امام بیہقی نے دونوں روایتیں الدعوات الکبیر میں روایت کی ہیں ۔

Types of intellect of human brain - insan ki zahanat ki qismein - zahanat intellegent IQ AQ SQ EQ - ماہرینِ نفسیات کے مطابق ذہانت کی چار اقسام ہیں

Image
  *ماہرینِ نفسیات کے مطابق ذہانت کی چار اقسام ہیں* ۔ 1) انٹیلیجینس کوشینٹ (IQ) 2) ایموشنل کوشینٹ (EQ) 3) سوشل کوشینٹ (SQ) 4) ایڈورسٹی کوشینٹ (AQ) 1. ذہانت کا حصہ (IQ) یہ عقل و فہم کی سطح کا پیمانہ ہے۔ آپ کو ریاضی کو حل کرنے، چیزیں یاد کرنے اور سبق یاد کرنے کے لیے IQ کی ضرورت ہے۔ 2. جذباتی اقتباس (EQ) یہ دوسروں کے ساتھ امن برقرار رکھنے، وقت کی پابندی، ذمہ دار، ایماندار، حدود کا احترام، عاجز، حقیقی اور خیال رکھنے کی آپ کی صلاحیت کا پیمانہ ہے۔ 3. سماجی اقتباس (SQ) یہ دوستوں کا نیٹ ورک بنانے اور اسے طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی آپ کی صلاحیت کا پیمانہ ہے۔ جن لوگوں کا EQ اور SQ زیادہ ہوتا ہے، وہ زندگی میں ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ آگے بڑھتے ہیں جن کا IQ زیادہ ہوتا ہے لیکن عموماً EQ اور SQ کم ہوتا ہے، کیونکہ ہمارے معاشرے میں اس کا کوئی خاص شعور نہیں۔ زیادہ تر اسکول IQ کی سطح کو بہتر بناکر فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ EQ اور SQ پر کم توجہ دی جاتی ہے۔ ایک اعلیٰ IQ والا آدمی اعلیٰ EQ اور SQ والے آدمی کے ذریعہ ملازمت حاصل کر سکتا ہے حالانکہ اس کا IQ اوسط ہو۔ آپ کا EQ آپ کے کردار کی نمائندگی کرتا ...

Benefits of black cardamom - bari ilaichi k fawaid - بڑی الائچی کے فوائد

Image
  کھانے میں بڑی الائچی کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے  مگر شاید آپ کو یہ نہیں معلوم کہ بڑی الائچی کے فوائد بھی بڑے ہیں۔  *تو آج  جانیں بڑی الائچی کے زبردست فوائد اور استعمال کرنے کا آسان طریقہ۔*  فائدہ کیوں؟ بڑی الائچی میں منرلز، کیلشئیم، کاپر، کاربن، فائبرز، پوٹاشئیم، مینگنیز، زنک، فاسفورس اور وٹامن سی پایا جاتا ہے . جس کہ وجہ سے یہ ہمیں فائدہ پہنچاتی ہے۔ ٭ *بچوں کو بھوک نہ لگنا* : اگر بچوں کو بھوک نہیں لگتی تو ان بچوں کو بڑی الائچی سے بنے کھانے کھلائیں  اور سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ بچے جو بھی جوس پینا پسند کرتے ہیں اس میں بڑی الائچی کا پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں  اور آسانی سے بچوں کو پِلا دیں، لیجیئے بھوک بھی بحال ہو جائے گی۔ ٭ *منہ کے چھالے اور دانتوں کی تکلیف* : منہ میں چھالے اکثر لوگوں کو معدے کی گرمی کی وجہ سے ہوتے ہیں  اور دانتوں کی تکلیف تو کسی کو بھی ہو جاتی ہے، اس لئے اگر آپ ایسے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں  تو بڑی الائچی کے چند دانے منہ میں رکھ کر چوسیں اس کا پانی پیئیں آپ کو بہت جلد فائدہ ہوگا۔ ٭ *قبض* : قبض کے مسئلے سے ہر دوسرا شخص پریش...

Barkat - Diffence between Halal and Haram - Hazrat ibrahim bin adham rehmat Allah aleh

 *برکت*  ايک شخص ابراہیم بن ادہمؒ سے بحث کر رہا تھا کہ برکت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ ابراہیم بن ادہمؒ نے کہا: "تم نے کتّے اور بکریاں دیکھی ہیں؟" وہ شخص بولا: "ہاں۔" ابراہیم بن ادہمؒ بولے: "سب سے زیادہ بچے کون جنتا ہے کتے یا بکری؟" وہ بولا: "کتے۔" ابراھیم بن ادہمؒ بولے: "تم کو بکریاں زیادہ نظر آتی ہیں یا کتے؟" وہ بولا: "بکریاں۔" ابراہیم بن ادہمؒ بولے: "جبکہ بکریاں ذبح ہوتی ہیں، مگر پھر بھی کم نہیں ہوتیں، تو کیا برکت نہیں ہے؟ اسی کا نام برکت ہے۔" پھر وہ شخص بولا: "ایسا کیوں ہے کہ بکریوں میں برکت ے اور کتے میں نہیں؟" ابراہیم بن ادہمؒ بولے: "بکریاں رات ہوتے ہی فورا سو جاتی ہیں اور فجر سے پہلے اٹھ جاتی ہیں۔ یہ نزولِ رحمت کا وقت ہوتا ہے، لہذا انہیں برکت حاصل ہوتی ہے۔ اور کتے رات بھر بھونکتے ہیں، اور فجر کے قریب سو جاتے ہیں، لہذا رحمت و برکت سے محروم ہوتے ہیں۔" پس غور و فکر کا مقام ہے، آج ہمارا بھی یہی حال ہے۔ ہم اپنی راتوں کو فضولیات میں گزارتے ہیں، اور وقتِ نزولِ رحمت سو جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے آج نہ ہی...

Types of Dream - khawab ki qismein - khawab kitni tarha k hoty hain aur khawab q aaty hain

 *خواب تین قسم كے ہیں*  عوف بن مالك رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: خواب تین قسم كے ہیں، 1:  ان میں سے شیطان كےوسوسےہیں تاكہ ان كے ذریعے ابن آدم كو غمزدہ كر دے،  2: ان خوابوں میں سے ایسے بھی ہیں جن كا خیال آدمی دن كے وقت لاتا ہے اور رات كو نیند میں انہیں دیكھتا ہے ،  3: اور ان خوابوں میں سے وہ بھی ہے جو نبوت كا چھیالیسواں حصہ ہیں. 3693 - السلسلةالصحیحة

14 Shaban - Shab.e.barat

 آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: *نصف شعبان كی رات اللہ تبارك و تعالیٰ اپنی مخلوق كی طرف جھانكتا ہے اور اپنی تمام مخلوق كو معاف كردیتا ہے سوائے مشرك اور كینہ ركھنے والے كے.*  1168 - السلسلةالصحیحة

Zarshak e shireenﺯﺭﺷﮏ ﺷﯿﺮﯾﮟ k fawaid - Benefits of black barberry

Image
 *زرشک شیریں* ..   ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﮐﮭﺎﺋﮯ ﻋﻘﺎﺑﯽ ﻧﻈﺮﯾﮟ ﻋﻘﺎﺑﯽ ﺍﮌﺍﻥ ‘ ﻋﻘﺎﺑﯽ ﭘﮭﺮﺗﯽ ﻋﻘﺎﺑﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﺍﻭﺭ ﻋﻘﺎﺑﯽ ﻭﻟﻮﻟﮯ ‘ ﻋﻘﺎﺑﯽ ﺟﺬﺑﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﻘﺎﺑﯽ ﺟﮭﭙﭩﻨﺎ ‘ ﻋﻘﺎﺑﯽ ﭘﻠﭩﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﻘﺎﺑﯽ ﻟﮩﻮ ﮔﺮﻡ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺯﺭﺷﮏ ﺷﯿﺮﯾﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺎﻧﮧ ﮨﮯ۔ ﻗﺎﺭﺋﯿﻦ ! ﺁﭖ ﻧﮯ ﮈﺑﻞ ﺭﻭﭨﯽ ﯾﺎﺑﻦ ﯾﺎ ﺑﯿﮑﺮﯼ ﮐﯽ ﻣﯿﭩﮭﯽ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻟﮯ ﺭﻧﮓ ﮐﮯ ﮐﺸﻤﺶ ﯾﺎ ﺳﻮﮔﯽ ﺳﮯ ﮐﻢ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﺩﺍﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﺟﻮ ﮐﮧ ﻋﻤﻮﻣﺎً ﮈﺑﻞ ﺭﻭﭨﯽ ﯾﺎ ﮐﯿﮏ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻟﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔  ﮐﺸﻤﺶ ﻧﻤﺎ ﯾﮧ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﺩﺍﻧﮯ ﻃﺐ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺯﺭﺷﮏ ﮐﮩﻼﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﭘﻨﺴﺎﺭﯼ ﮐﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﮩﻨﮕﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻋﺎﻡ ﺩﺍﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻞ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔  ﻭﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﻣﮩﻨﮕﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﺗﻮ ﮈﺑﻞ ﺭﻭﭨﯽ ، ﺑﻦ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﮏ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﮈﺍﻟﮯ ﺟﺎﺗﮯ۔ ﺁﭖ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟  ﯾﮧ ﻗﺪﺭﺕ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﻮﮐﮭﺎ ﺭﺍﺯ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻋﻠﻢ ﮨﮯ ﯾﮧ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ؟  ﯾﮧ ﮔﯿﺎﺭﮦ ﮨﺰﺍﺭ ﺳﮯ ﺳﺘﺮﮦ ﮨﺰﺍﺭ ﻓﭧ ﮐﯽ ﺑﻠﻨﺪﯼ ﭘﺮ ﺳﺮﺳﺒﺰ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺟﮭﺎﮌﯼ ﻧﻤﺎ ﭘﻮﺩﮦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺑﻌﺾ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﯾﮧ ﺑﮍﯼ ﺟﮭﺎﮌﯼ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﭘﺮ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﻟﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﺎﻧﭩﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﯾﮧ ﮐﺎﻟﮯ ﺩﺍﻧﮯ ﻟﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔  ﺟﺴﮯ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﻟﻮﮒ ﭼﻦ ﮐﺮ ﺑﯿﭽﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﻮﮞ ﭽﻠﺘﮯ ﭼﻼﺗﮯ ﯾﮧ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺑﺎﺯﺍﺭﻭﮞ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭻ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻋﻘ...

What is in the center of Holy Book Quran ? Surah kehef وَلْیَتَلَطَّفْ

سورہ کہف کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ھے "وَلْیَتَلَطَّفْ" یہ تھوڑا بڑا کرکے لکھا ہوتا ہے، کیونکہ یہاں قرآن پاک کا درمیان آجاتا ھے،کہتے ھیں یہ لفظ قرآن کا خلاصہ ھے،اور اس کا ترجمہ ھے ""نرمی سے بات کرنا"" جب اللّٰہ پاک نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے پاس بھیجا،تو بھی یہی کہا کہ تم اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ مان جائے کون مان جائے،؟ وہ انسان جس سے زیادہ متکبر اور گھمنڈ والا شخص دنیا میں کوئی نہیں آیا،،،، زندگی کتنی بدل جائے اگر ہم اس بات کو مان جائیں کہ،، نرمی سے بات کرنے کا مطلب بےوقوفی یا کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی ھے

Beautiful Ayat - خوبصورت آیت

 *`کتنی خوبصورت آیت ہے۔`*  کتنا خوبصورت پیغام ہے۔ اگر آپ نیکی، خیر، بھلائی والے بن جائیں تو آپ کے ساتھ بھی نیکی ،خیر، بھلائی کا معاملہ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ کیونکہ یہ ربِ کریم کا پیغام ہے۔  *"هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ"* [القرآن 55:60] *کیا نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ اور ہو سکتا ہے۔*

How we avoid Material need and inner needs - nafs aur duniya ki khawaishat sy chutkara pany ka tariqa -نفس اور دنیاوی خواہشات سے چھٹکارا

 💟 ایک روز ایک شخص حضرت مولانا رومؒ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا، *“میں اپنے نفس اور دنیاوی خواہشات سے چھٹکارا چاہتا ہوں لیکن یہ مجھے اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔ میں ان سے کیسے بچوں؟* ” حضرت مولانا رومؒ نے اس شخص کو ایک کمرے میں لے جا کر کہا: “چراغ بجھا دو۔” وہ شخص چراغ بجھانے کے لئے آگے بڑھا اور چراغ کو پھونک ماری تو چراغ فوراً بجھ گیا۔ اس کے بعد حضرت مولانا رومؒ نے فرمایا: “اب اس اندھیرے کو کمرے سے نکال دو۔” وہ شخص حیرانی میں پڑ گیا اور کہا: “اندھیرے کو کیسے نکال سکتا ہوں؟ یہ تو ممکن ہی نہیں!” حضرت مولانا رومؒ نے مسکرا کر فرمایا: “بیوقوف! یہ اندھیرا نہیں نکالا جا سکتا، لیکن اگر دوبارہ چراغ جلایا جائے تو یہ اندھیرا خود ہی ختم ہو جائے گا۔ اسی طرح تمہارے دل کا اندھیرا گناہ اور دنیاوی خواہشات کی وجہ سے ہے۔ تم اسے اپنے زور سے نہیں نکال سکتے، لیکن اگر اپنے دل کو اللہ کے ذکر، محبت اور نیک اعمال کے چراغ سے منور کر دو، تو یہ تاریکی خود بخود ختم ہو جائے گی۔” یہ بات سن کر وہ شخص سمجھ گیا کہ نفس اور گناہ کی غلامی سے آزادی صرف اللہ کی محبت اور عبادت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

- Brain damages - Water deficiencies - pani ki kami - lack of water - Brain need and brain problems جسم میں پانی کی کمی سے آپ کا دماغ خراب ھو جاتا ھے

آپ کے جسم میں پانی کی کمی سے آپ کا دماغ خراب ھو جاتا ھے دماغ 80% پانی سے بنا ھوتا ھے اور جب ہم کافی پانی نہیں پیتے ہیں تو دماغ کے کچھ ٹشو سکڑ جاتے ھیں اور یہ سکڑنا دماغ اور علمی افعال کو متاثر کرتا ھے۔ دماغ کو درکار پانی میں صرف 1% کمی دماغ کے علمی افعال میں 5% کمی کا باعث بنے گی۔ پانی کی کمی دماغ کو علمی کاموں کو انجام دینے کے لیے زیادہ کوشش کرنے کا سبب بھی بنتی ھے۔  مثال کے طور پر، ایک سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جسم میں پانی کی کمی کے دوران دماغ انتہائی تھکاوٹ کا شکار ھو جاتا ھے اور دماغ کو فعال کام کرنے کے لیے آکسیجن سے لدے خون کی ایک بڑی مقدار کی ضرورت ھوتی ھے۔  خوش قسمتی سے دماغی خلیات پر پانی کی کمی کے اثرات کو درست کیا جا سکتا ھے اور اگر جسم میں پانی اور معدنیات کی وافر مقدار موجود ہو تو وہ دوبارہ اپنے کام کی طرف لوٹ سکتے ھیں۔  تاہم، بوڑھوں میں دماغی افعال کو بحال کرنا مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر اگر پانی پینا سالوں اور طویل عرصے تک نظر انداز کیا جائے، جس سے دماغی خلیات کو دوبارہ بحال کرنا مشکل ھو جاتا ھے۔