How we avoid Material need and inner needs - nafs aur duniya ki khawaishat sy chutkara pany ka tariqa -نفس اور دنیاوی خواہشات سے چھٹکارا
💟 ایک روز ایک شخص حضرت مولانا رومؒ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا، *“میں اپنے نفس اور دنیاوی خواہشات سے چھٹکارا چاہتا ہوں لیکن یہ مجھے اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔ میں ان سے کیسے بچوں؟* ”
حضرت مولانا رومؒ نے اس شخص کو ایک کمرے میں لے جا کر کہا: “چراغ بجھا دو۔”
وہ شخص چراغ بجھانے کے لئے آگے بڑھا اور چراغ کو پھونک ماری تو چراغ فوراً بجھ گیا۔
اس کے بعد حضرت مولانا رومؒ نے فرمایا:
“اب اس اندھیرے کو کمرے سے نکال دو۔”
وہ شخص حیرانی میں پڑ گیا اور کہا: “اندھیرے کو کیسے نکال سکتا ہوں؟ یہ تو ممکن ہی نہیں!”
حضرت مولانا رومؒ نے مسکرا کر فرمایا:
“بیوقوف! یہ اندھیرا نہیں نکالا جا سکتا، لیکن اگر دوبارہ چراغ جلایا جائے تو یہ اندھیرا خود ہی ختم ہو جائے گا۔ اسی طرح تمہارے دل کا اندھیرا گناہ اور دنیاوی خواہشات کی وجہ سے ہے۔ تم اسے اپنے زور سے نہیں نکال سکتے، لیکن اگر اپنے دل کو اللہ کے ذکر، محبت اور نیک اعمال کے چراغ سے منور کر دو، تو یہ تاریکی خود بخود ختم ہو جائے گی۔”
یہ بات سن کر وہ شخص سمجھ گیا کہ نفس اور گناہ کی غلامی سے آزادی صرف اللہ کی محبت اور عبادت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
Comments
Post a Comment