🌸 Farmodat : Lasani Sarkar 🌸
فرمودات: حضرت صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار رحمتہ اللہ علیہ
نماز اور اللہ کے ذکر سے اپنے دلوں کو آباد رکھو۔
روحانیت انسانیت ہے اور انسانیت ہی روحانیت ہے۔
بہت بڑی بڑی کرم نوازیاں ایسی ہوتی ہیں جو عبادات سے نہیں مخلوق خدا کی خدمت اور بھلائی کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔
کسی اچھے اور نیک کام کو مسلسل کرتے رہنا اللہ و رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو پسند ہے۔
انسان نہیں جانتا کہ اسکے لیے کیا بہتر ہے اس لیے دعا ہمیشہ اس طرح سے مانگیں: " یا رب العالمین! ہمیں وہ عطا فرما جو ہمارے حق میں بہتر ہے۔
رات کو سیر کر سنت مبارکہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم ہے اس کے ساتھ اگر اس 20 یا 30 تسبیحات اللہ کے ذکر کی بھی کر لی جائیں تو بہت بہتر ہے۔
شیطان اور نفس سے بچنے کا یہی حل ہے کہ کسی درویش کے ساتھ(نسبت) تعلق قائم ہو جائے۔
سالک کو کسی ایک مقام کا طالب نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر مقام سے گزرنا چاہیے اگر کسی ایک مقام پر رک گیا اور مطمئن ہو گیا تو نقصان ہے۔ تشنگی رہے گی تو محبت بڑھے گی۔
جو اللہ کی راہ میں مال قربان کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے تقوی عطا کرتا ہے اور جو خدا کی راہ میں اپنی عزت قربان کرتا ہے خدا تعالیٰ اسے اپنا محبوب بنا لیتا ہے۔
اولیاء اللہ سے دنیا طلب مت کریں جب وہ کسی کو اپنا کہہ دیں تو اللہ و رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم بھی اسے اپنا بنا لیتے ہیں یہی بڑا کرم ہے۔
نماز پڑھیں، حلال کمائی کھائیں، اخلاق بہتر کریں، اہل خانہ،ہمسایوں اور عزیز و اقارب سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں،نرم رویہ اختیار کریں جو کوئی بھی ایسا کرے گا اللہ اس سے راضی ہو گا۔
جودن میں زیادہ حصہ ذکر کرے گا اللہ بھی ہر کام میں اس کی مدد کرے گا۔
ذکر ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے ہر قسم کے اثرات بد کو بھی کنڑول کیا جا سکتا ہے۔
ایک مرتبہ فرمان ہوا
آٹھ یا نو سال کی عمر کے بچوں کے بستر الگ کر دو ۔
"طریقت کے دو پر ہیں مرشد کی محبت اور اللہ کا ذکر"
فقیر کی صحبت کی مثال خوشبو کی طرح ہے۔ اگر کسی کو خوشبو لینے کا طریقہ نہیں آتا پھر بھی خوشبو ضرور سونگھ لے گا۔
اللہ کا فقیر بیعت ہونے والے ہر مرید کو اسکی ہمت، ظرف اور طلب کے مطابق اپنی توجہ سے نوازتا ہے۔
"طریقت کی راہ میں بخیل کامیاب نہیں ہو سکتا۔"
Comments
Post a Comment