Barkat - Diffence between Halal and Haram - Hazrat ibrahim bin adham rehmat Allah aleh

 *برکت* 


ايک شخص ابراہیم بن ادہمؒ سے بحث کر رہا تھا کہ برکت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ ابراہیم بن ادہمؒ نے کہا: "تم نے کتّے اور بکریاں دیکھی ہیں؟" وہ شخص بولا: "ہاں۔" ابراہیم بن ادہمؒ بولے: "سب سے زیادہ بچے کون جنتا ہے کتے یا بکری؟" وہ بولا: "کتے۔" ابراھیم بن ادہمؒ بولے: "تم کو بکریاں زیادہ نظر آتی ہیں یا کتے؟" وہ بولا: "بکریاں۔" ابراہیم بن ادہمؒ بولے: "جبکہ بکریاں ذبح ہوتی ہیں، مگر پھر بھی کم نہیں ہوتیں، تو کیا برکت نہیں ہے؟ اسی کا نام برکت ہے۔" پھر وہ شخص بولا: "ایسا کیوں ہے کہ بکریوں میں برکت ے اور کتے میں نہیں؟" ابراہیم بن ادہمؒ بولے: "بکریاں رات ہوتے ہی فورا سو جاتی ہیں اور فجر سے پہلے اٹھ جاتی ہیں۔ یہ نزولِ رحمت کا وقت ہوتا ہے، لہذا انہیں برکت حاصل ہوتی ہے۔ اور کتے رات بھر بھونکتے ہیں، اور فجر کے قریب سو جاتے ہیں، لہذا رحمت و برکت سے محروم ہوتے ہیں۔"

پس غور و فکر کا مقام ہے، آج ہمارا بھی یہی حال ہے۔ ہم اپنی راتوں کو فضولیات میں گزارتے ہیں، اور وقتِ نزولِ رحمت سو جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے آج نہ ہی ہمارے مال میں اور نہ ہی ہماری اولاد میں اور نہ ہی کسی دوسری چیز میں برکت رہی .. !!

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن