Love Begets Love - kono ma'a sadiqeen - naik logon ki sohbat - نیک لوگوں کی صحبت 🤍🕊
نیک لوگوں کی صحبت 🤍🕊
کہتے ہیں انسان کا دماغ Magnet کی طرح کام کرتا ہے ۔
آپ مثبت چیزوں کے بارے میں سوچو گے تو مثبت چیزیں آپ کی طرف کھینچتی چلی آتی ہیں ۔
آپ جتنا منفی سوچو گے اتنی ہی منفی چیزیں آپ کی زندگی پر اثرانداز ہوں گی۔
نیک لوگوں کی صحبت آگ اور برف کی طرح ہوتی ہے ۔
اگر آپ آگ کے قریب ہو گے تو اس کی حرارت لازمی آپ تک پہنچے گی۔
اور اگر برف کی سلیب کے قریب ہو گے تو اس کی ٹھنڈک بھی لازمی آپ تک پہنچے گی۔
پھر یہ کس طرح ممکن ہے کہ آپ ایمان والوں کی صحبت اختیار کرو اور ان کے ایمان کی روشنی آپ تک نہ پہنچے ۔
وہ انگلش میں کہتے ہیں نہ
Love Begets Love
اسی طرح ایمان کے بدلے ایمان ملتا ہے۔
آپ نیک لوگوں کے ساتھ صحبت اختیار کر لے آپ کے اعمال خود بخود درست ہونے لگ جائیں گے۔
اپنی جلوت کو پاک کر لے آپ کی خلوت خودبخود پاک ہو جائے گی 🤍🕊
Comments
Post a Comment