Tumhara Muqam _ Your position _تمہارامقام وہی ہے جہاں اللہ نے تمہیں مصروف رکھا

 *"تمہارا مقام وہی ہے جہاں اللہ نے تمہیں مصروف رکھا ہے."*


اگر تم یہ جاننا چاہتے ہو کہ اللہ کے نزدیک تمہارا مقام کیا ہے، تو دیکھو وہ تمہیں کس کام میں مشغول رکھتا ہے:


اگر وہ تمہیں ذکر میں مشغول رکھے، تو جان لو کہ وہ تمہیں یاد رکھنا چاہتا ہے۔


اگر تمہیں قرآن میں مصروف کرے، تو سمجھ لو کہ وہ تم سے ہمکلام ہونا چاہتا ہے۔


اگر تمہیں نیک اعمال میں مصروف کرے، تو جان لو کہ وہ تمہیں اپنے قریب کرنا چاہتا ہے۔


اگر دنیاوی معاملات میں الجھائے، تو یہ سمجھو کہ تمہیں دور کر رہا ہے۔


اگر تمہیں لوگوں کے معاملات میں مصروف رکھے، تو یہ جان لو کہ وہ تمہیں بے وقعت کرنا چاہتا ہے۔


اگر دعا میں مشغول کرے، تو یقین کرو کہ وہ تمہیں نوازنا چاہتا ہے۔


اگر فائدہ مند علم میں مصروف کرے، تو وہ چاہتا ہے کہ تم اس کی معرفت حاصل کرو۔


اگر تمہیں جہاد فی سبیل اللہ میں لگائے، تو وہ تمہیں اپنے لیے چننا چاہتا ہے۔


اگر خدمت خلق اور بھلائی کے کاموں میں مشغول کرے، تو جان لو کہ وہ تمہیں اپنی محبت والے کاموں میں لگا رہا ہے۔


اور اگر تمہیں غیر ضروری کاموں میں مصروف کرے، تو سمجھو کہ تمہیں اپنی محبت سے نکال رہا ہے۔


لہذا، اپنے حال پر غور کرو کہ تم کس کام میں مشغول ہو، کیونکہ تمہارا مقام وہی ہے جہاں اللہ نے تمہیں مصروف رکھا ہے۔


*اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں اپنے ذکر،تلاوت قرآن،عمل صالحات اور فرائض و واجبات کی ادائیگی میں مصروف رکھے اور انھیں میں سے کسی حالت میں اپنے پاس اس حال میں بلائے کہ وہ ہم سے راضی ہو اور ہم اپنے انجام سے خوش۔ آمین*

Comments