Barkat Kiya hai ? What is real profit ? Barkat sirf paison mein NAHI Hoti .رکھیے برکت صرف پیسوں کی کثرت میں نہیں ھوتی۔۔۔!!*

 🌼 *یاد رکھیے برکت صرف پیسوں کی کثرت میں نہیں ھوتی۔۔۔!!* 


 ایک مہینہ، دو یا تین ماہ گزر جائیں اور آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے، تو برکت یہ بھی ہے ، کیونکہ اللہ نے پیسے میں نہیں آپ کی صحت میں برکت دے دی ۔ 


برکت یہ ھے کہ موسم بدل جائیں، سال گزر جائیں اور آپ کو پچھلے موسم کا سوٹ پورا آ جائے ، نیا لباس لینے کی ضرورت نہ پڑے ۔ 


برکت یہ بھی ھے کہ آپ  تھوڑا کھانا کھائیں اور سیر ہو جائیں ، آپ کے گھر مہمان آئیں تو آپ کے ہاتھ کا پکا ہوا ان کو پورا ہوجائے ، برکت یہ بھی ہے کہ آپ کے کھانے کی ایک اضافی پلیٹ ، کسی ضرورت مند کے بھی کام آجائے 


برکت یہ ہے کہ آپ کم سو کر بھی تروتازہ اٹھیں ، ذہن پرسکون ہو ، جسم میں درد نہ ہو اور کم نیند لینے کے باوجود بھی خوش ہوں ۔

برکت یہ ھے کہ آپ  کوئی نئی بات سیکھیں اور بغیر کسی کی مدد کے فوراً سمجھ جائیں ۔ 


برکت یہ ھے کہ آپ ایسی جگہ جائیں جہاں رش ھو اور تاخیر کا اندیشہ ھو، لیکن اللہ آپ کے معاملات آسان کر دے اور وقت سے پہلے کام ہوجائے ۔


برکت یہ ھے کہ آپ جہاں بھی جائیں ، لوگ آپ سے محبت کریں، آپ کی عزت کریں اور وجہ پیسہ نہیں آپ کی پرسنیلٹی ہو ۔ 


برکت یہ بھی ہے آپ نے جو کام جتنے وقت میں کرنے کا سوچا ہو ، وہ اتنے وقت میں ہو جائے ۔۔۔ 


یاد رکھیے ۔۔۔ برکت صرف پیسوں کی کثرت میں نہیں ہوتی۔۔ جو برکت زندگی کے ہر قدم پر ہے اس کا شکر ادا کیجیے ۔ 🍀 ۔

Comments