شمائل نبوی shamail.e.nabvi sallallaho alehe wassallam - waqiyat hazrat Muhammad sallallaho alehe wassallam

 *♥️شمائل نبوی♥️* 


💕حضرت عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ نے حضور اکرم ﷺ کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، اس وقت آپ ﷺ کے رونے کی وجہ سے سینہ مبارک سے ایسی آواز نکل رہی تھی جیسے ہنڈیا کا جوش ہوتا۔


💕آپ ﷺ کی صاحبزادی یا نواسی کی وفات ہوئی تو آپ ﷺ کی باندی حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہا چلا کر رونے لگیں، آپ ﷺ نے فرمایا کیا اللہ کے نبی کے سامنے ہی چلا کر رونا شروع کر دیا؟ انہوں نے عرض کیا کہ حضور! آپ بھی تو رو رہے ہیں! آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ رونا ممنوع نہیں، یہ اللہ کی رحمت ہے (کہ بندوں کے قلوب کو نرم فرمائیں اور ان میں شفقت ورحمت کا مادہ عطا فرمائیں) پھر حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ مومن ہر حال میں خیر ہی میں رہتا ہے حتی کہ خود اس کا نفس نکالا جاتا ہے اور وہ حق تعالیٰ شانہ کی حمد کرتا ہے۔

Comments