Posts

Attention ! Important information about youm e aarfa - youm e Arfa sy mutaliq malomat - خبردار! یومِ عرفہ کےحوالےسےمتنبه رهیں

Image
 ⚠️ *خبردار! یومِ عرفہ کےحوالےسےمتنبه رهیں* : 💥 یہ دن نہ گھروں کی صفائی کے لیے ہے، نہ خریداری کے لیے، نہ نیند کے لیے، نہ آرام کے لیے۔ 💥 یہ وہ دن ہے جسے اللہ نے بہت شرف بخشا ہے ، یہ اللہ کا پسندیدہ اور مكرم دن ہے، یہ وہ دن ہے جس دن اللہ آسمان میں اہل عرفہ پر فخر کرتا ہے ، یہ جهنم سے آزادی کا دن ہے، یہ دلجمى سےعبادت کرنے کا دن ہے   💥 کوشش کریں کہ آپ کا کوئی لمحہ بھی اللہ کی اطاعت یا اس کی قربت والے کام کيے بغیر نہ گزرے، کیونکہ اگر آپ کے پاس دنیا  کا قیمتی خزانہ اور جواہرات ہوتے اور وہ ضائع ہو جاتے، تو آپ ندامت اورافسوس سے دوچار ہوتے … تو آپ دنیا کے بہترین دن کو کیسے ضائع کر سکتے ہیں؟! 💥 زیادہ سے زیادہ تکبیر، ذکر، قرآن کی تلاوت کریں اور کثرت سے یہ کلمات پڑھیں: "لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ" 💥 اللہ ہم سب کو نیک اعمال کی توفیق دے، اور ہم سب کی عبادت کو قبول فرمائے۔ اللہ ہمیں اور آپ کو جهنم سے آزاد فرمائے اور اپنے مقرب بندوں میں شامل کرے۔ آمین یا رب العالمین!

Most important days in islam - مقدس اور عظیم دس دن

 *مقدس اور عظیم دس دن* 🔅🔅🔅🕋🔅🔅🔅 *💠یہ قیمتی ترین دن ہیں۔ اسلئے وقت بالکل ضائع نہ کریں۔* *اسکے لئے بیسٹ ہے کہ چھوٹے چھوٹے انتظار کے اوقات میں بھی نیکی کیجیے۔* مثلا سیڑھیاں اترتے، سفر میں، کمپیوٹر آن ہوتے، بچے کو سلاتے ہوئے وغیرہ۔ 💠نیکیوں کی رفتار کو بھی بڑھا دیں اور محنت اور معیار کو بھی۔ *زیادہ نیکیاں بھی کیجئے چاہے تھکنا پڑے اور اچھے طریقے اور نیت سے کریں۔* *💫قرآن سے تعلق ان دنوں زیادہ مضبوط کریں۔ اور قرآن پڑھنے، سیکھنے، سکھانے کے اوقات کو عام دنوں سے بڑھا دیں۔* *💫روزہ رکھنے کا اہتمام* ویسے تو ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ذی قعد تک قضا روزے مکمل کرلیں۔ لیکن اگر وہ نہیں کو سکے تو یہ ہم پر ہے ان دنوں میں نفلی روزے رکھیں یا قضا پورے کریں۔ 🍃جسطرح یہ دن نیکیوں کے لحاظ سے بونس ملے ہیں۔ *اسی طرح گناہوں سے بھی عام دنوں سے زیادہ بچنا ضروری ہے۔* کیونکہ انکو عظمت والے دن اللہ نے بنایا ہے۔ 🔹خاص طور پر زبان کے گناہوں سے بچیں۔ *غیبت اور احسان جتلانے اور ایسے گناہوں سے جو کئے کرائے کو بھی ضائع کرنے والے ہوں*۔ *🔹لوگوں سے صلح کریں۔ جس سے دل ناراض اور غصہ ہے اسکو معاف کردیں۔* معاف کرنے سے ع...

Zul hajj ki fazeelat - ذوالحجہ کے پہلے دس دن: سال کے سب سے افضل ایام

 *ذوالحجہ کے پہلے دس دن: سال کے سب سے افضل ایام* اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسان کو نیکی کے ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتا ہے۔ ان مواقع میں سے ایک سب سے عظیم موقع ذوالحجہ کے پہلے دس دن ہیں۔ ان ایام کی عظمت قرآن و سنت میں بیان کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان دنوں کو عبادت، اطاعت، قربانی، روزہ، صدقہ و خیرات اور ذکر و اذکار کے لیے خاص مقام عطا فرمایا ہے۔ قرآن مجید میں: اللہ تعالیٰ سورۃ الفجر میں ارشاد فرماتا ہے: "وَالفَجرِ * وَلَيَالٍ عَشرٍ" (الفجر: 1-2) ترجمہ: "قسم ہے فجر کی، اور دس راتوں کی۔" علمائے تفسیر کی ایک بڑی جماعت (از جملہ حضرت ابن عباس، مجاہد، قتادہ رحمہم اللہ) کے مطابق یہاں دس راتوں سے مراد ذوالحجہ کے پہلی دس راتیں ہیں۔ احادیث مبارکہ : حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ما من أيام العمل الصالح فيها أحب إلى الله من هذه الأيام" یعنی "عشر ذي الحجة" (صحیح بخاری: 969) ترجمہ: "ان دس دنوں میں نیک اعمال اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہیں۔" ایک اور روایت میں ہے: "ما من أيام...

Ghussa pr qabu keisy hasil krein - Anger issues and solutions غصے میں خود پر قابو کرنے کی تدابیر __ غصے سے ہونے والے جسمانی نقصانات

Image
 📌 *غصے کی حالت اور ہم*  غصہ ایک بالکل فطری عمل ہے ہر انسان کو غصہ آتا ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ کوئی انسان اس سانپ یعنی غصے کو  پٹاری میں بند کرنا جانتا ہے اور کوئی انسان اس سانپ کے زہر کا شکار ہو جاتا ہے۔ 💭ماہرین نفسیات کی تحقیق    اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ انسان کے دماغ میں موجود غصے کے ہارمونز یعنی اگر ہم عام الفاظ میں سمجھنا چاہیں تو( ایک ایسی بھٹی جو انسان کے اندر غصے کی آگ کو بھڑکاتی ہے) اس کا دورانیہ صرف 10 سے 12 منٹ ہے۔  💠 *انسانی اختیار*  آج سے تقریباً دو ہزار سال پہلے ارسطو نے اس بات کی تحقیق کی تھی اور یہ ثابت کیا تھا کہ انسان خود اپنے  غصے پر قابو پا سکتا ہے۔  🛑 *غصے سے ہونے والے جسمانی نقصانات :*  🎲غصے میں ہماری شریانیں سکڑ جاتی ہیں۔  🎲ہم دل کے دورہ (ہارٹ اٹیک)کا شکار ہو سکتے ہیں۔ بالخصوص جوان انسان۔  🎲ہماری قوتِ مدافعت بھی اس سے متاثر ہوتی ہے۔ 🎲ہماری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت جو کہ اللّٰہ تعالی نے ہمیں عطا کی ہے اس میں بھی کمی آتی ہے۔ ✨ *غصہ اور اسلامی نظریات*  👈اسلام میں غصے کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ ...

Tarbooz k fawaid - watermelon bemefits -*تربوز 🍉 یورک ایسڈ کیسے کم کرتا ہے؟

*تربوز🍉 یورک ایسڈ کیسے کم کرتا ہے؟* ••••••••••••••••••••••••••• تربوز میں تقریباً 92 فیصد پانی ہوتا ہے جو جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جب بات یورک ایسڈ کو کم کرنے کی ہو تو زیادہ تر لوگ دواؤں کی طرف رجوع کرتے ہیں، لیکن قدرت نے ہمیں کئی ایسی غذائیں عطا کی ہیں جو نہ صرف مزے دار ہیں بلکہ صحت بحال کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان میں سے ایک ہے تربوز، گرمیوں کا ٹھنڈا، میٹھا اور رسیلا تحفہ۔ یورک ایسڈ جسم میں موجود پیو رینز (Purines) کے ٹوٹنے سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ ایک فطری عمل ہے، لیکن جب یورک ایسڈ کی مقدار بڑھ جائے تو یہ جوڑوں کے درد، گٹھیا (gout)، اور دیگر صحت کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔ تربوز یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے میں مندرجہ ذیل طریقوں سے مددگار ہے، *ہائیڈریشن میں اضافہ* تربوز میں تقریباً 92 فیصد پانی ہوتا ہے جو جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ زیادہ پانی یورک ایسڈ کو گردوں کے ذریعے فلٹر کر کے پیشاب کے راستے باہر نکالتا ہے۔ *پوٹاشیئم سے بھرپور* تربوز میں موجود پوٹاشیئم جسم کے pH لیول کو بیلنس کرتا ہے اور یورک ایسڈ کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس س...

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات 🕋 *پارہ نمبر 30:*  ✏️ *سورۂ عادیات:*  اللہ نے قسمیں کھا کر انسان کی ناشکری کو بیان فرمایا،گھوڑوں کی قسم سے اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ یہ جانور ہو کر اپنے مالک کے کتنے فرمانبردار ہوتے ہیں مگر انسان اپنے پروردگار سے اعراض کرتا ہے اور ناشکری کرتا ہے-(آیت نمبر ۱،۶) ✏️ *سورۂ عصر:*  اس سورت میں کامیابی کے اصول بیان کئے گئے ہیں: (۱)ایمان (۲)اعمال صالحہ  (۳) تلقین حق (۴) مصائب اور مشکلات میں صبر- ✏️ *سورۂ ھمزہ:*  اس سورت میں ان لوگوں کی صفات کا بیان ہے جو انسانیت کی عظمت اور قدر نہیں کرتے،چنانچہ درج ذیل صفات والے لوگوں کے لئے ہلاکت کا اعلان کیا گیا ہے: (۱)جو لوگوں کی منہ پر برائی کرتے ہیں- (۲)جو لوگوں کی پس پشت برائی کرتے ہیں- (۳)جو انسانیت کی نہیں،بلکہ مال ودولت کی قدر کرتے ہیں-یہ تمام صفات ایسی ہیں جو عظمت انسانیت کے منافی ہیں اور ایسی صفات کے حامل لوگوں کےلئے جہنم ٹھکانہ ہے- *📝اہم نکات* ⭐ *الطَّآمَّۃُ الکُبرٰی* ایسی مصیبت جو ٹالے نہ ٹلے/ قیامت بر حق ہے. ⭐ابن ام مکتوم (حضرت خدیجہ کے پھوپھی ذات بھائ نابینا تھے) کی آمد پر آپﷺ کے چہرے پر ج...

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن

 خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات 🕋 *پارہ نمبر 29:*  ✏️ *سورۂ معارج میں کامیاب انسان کے اوصاف:*  (۱)شرک نہیں کرتے- (۲)اپنے مال سے فقراء ومساکین کے ساتھ تعاون کرتے ہیں،خواہ وہ مانگیں یا نہ مانگیں- (۳)قیامت کے دن پر یقین رکھتے ہیں- (۴)اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں- (۵) اللہ کے عذاب سے ڈرتے ہیں- (۶) امانتوں کو پورا کرتے ہیں- (۷)صاف اور کھری شہادت دیتے ہیں- (۸) نمازوں کی پابندی کرتے ہیں-(آیت نمبر ۲۲-۳۵) ✏️ *سورۂ جن میں جنات کا قبول اسلام:*  ابلیس نے اپنی جماعتوں کو مختلف علاقوں کی طرف روانہ کیا کہ دیکھو کیا نئی بات ہوئی ہے جس سے اوپر جانے میں رکاوٹ ہوئی،تو ایک جماعت کو "تہامہ"کی طرف روانہ کیا تھا،تو مقام نخلہ پر رسول اللہﷺ کو فجر کی نماز میں قرآن پڑھتے سنا اور سنتے ہی ایمان لے آئے اور پھر اپنی قوم میں وعظ کیا اور انہیں بھی ایمان قبول کرنے کی دعوت دی اور درج ذیل تین مضامین ان کے سامنے رکھے: (۱) عقیدۂ توحید- (۲) عقیدۂ رسالت- (۳)عظمت قرآن کریم-(الجن آیت نمبر۸-۱۳) 📝 *اہم نکات*  ⭐ *ستاروں کے مقاصد:*  ✨آسمانوں کی زینت ✨شیطان کو مارکر بھگانا ✨راستوں کی نشاندہی ⭐ *الل...