Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات

🕋 *پارہ نمبر 30:* 

✏️ *سورۂ عادیات:* 

اللہ نے قسمیں کھا کر انسان کی ناشکری کو بیان فرمایا،گھوڑوں کی قسم سے اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ یہ جانور ہو کر اپنے مالک کے کتنے فرمانبردار ہوتے ہیں مگر انسان اپنے پروردگار سے اعراض کرتا ہے اور ناشکری کرتا ہے-(آیت نمبر ۱،۶)

✏️ *سورۂ عصر:* 

اس سورت میں کامیابی کے اصول بیان کئے گئے ہیں:

(۱)ایمان

(۲)اعمال صالحہ 

(۳) تلقین حق

(۴) مصائب اور مشکلات میں صبر-

✏️ *سورۂ ھمزہ:* 

اس سورت میں ان لوگوں کی صفات کا بیان ہے جو انسانیت کی عظمت اور قدر نہیں کرتے،چنانچہ درج ذیل صفات والے لوگوں کے لئے ہلاکت کا اعلان کیا گیا ہے:

(۱)جو لوگوں کی منہ پر برائی کرتے ہیں-

(۲)جو لوگوں کی پس پشت برائی کرتے ہیں-

(۳)جو انسانیت کی نہیں،بلکہ مال ودولت کی قدر کرتے ہیں-یہ تمام صفات ایسی ہیں جو عظمت انسانیت کے منافی ہیں اور ایسی صفات کے حامل لوگوں کےلئے جہنم ٹھکانہ ہے-


*📝اہم نکات*

⭐ *الطَّآمَّۃُ الکُبرٰی* ایسی مصیبت جو ٹالے نہ ٹلے/ قیامت بر حق ہے.

⭐ابن ام مکتوم (حضرت خدیجہ کے پھوپھی ذات بھائ نابینا تھے) کی آمد پر آپﷺ کے چہرے پر جو "ناگواری کے اثرات" ظاہر ہوۓاس *عَبَسَ* سے اور "بے توجہی" کو *تَوَلّٰٓی* سے تعبیر کیا گیا ہے. (سورہ عبس)

⭐ *سجِّین*  معنی قید خانہ یہاں کافروں ، ظاملوں مشرکوں کی روحیں ان کے اعمال نامہ جمع اور محفوظ ہوتے ہیں.

⭐ *عِلِّیِّنَ عُلُوّ* (بلندی ) جہاں نیک لوگوں کی روحیں اور ان کے اعمال نامہ محفوظ ہوتے ہیں جس کے پاس مقرب فرشتے حاضر ہوتے ہیں .

⭐ *بُرج* فرشتوں کے خاص مقامات ہیں . شیاطین ھی وہاں جاکر چھپنے کی کوشش کرتے ہیں

⭐ *سورۃ العصر* ہدائت اور راہنمائ  کے لیۓ جامع سورہ ہے .

⭐ *کامیابی کی شرائط:* 

✨ایمان

✨عمل صالح

✨حق کی تلقین

✨صبر کی تلقین

⭐ *سورہ العلق* اس کی پہلی پانچ آیات پہلی وحی ہیں. علم قلم کے بغیر نہیں آسکتا  دونوں لازم و ملزوم ہیں . طالب علم کو سب کچھ ذہن نشین نہیں ہوتا جو لکھا ہوتا ہے وہ پختہ ہو جاتا ہے.

⭐ *شب قدر* ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے.  اس رات رب کے حکم سے فرشتے اور روح(جبرائیل) اترتے ہیں سراسر سلامتی والی رات ہے .خاص امن ہوتا ہے بابرکت رات ہے. رمضان کے آخری عشرے میں اسے تلاش کرو.

⭐ *سورۃ الکٰفرون* ایک چوتھائ قرآن ہے.

⭐ *سورۃ اخلاص* جنت واجب کرنے والی سورۃ ہے .

⭐ *معوذتین* 

نبی ﷺ انسانوں اور جنوں کی نظر بد سےپناہ مانگا کرتے تھے جب یہ دونوں سورتیں نازل ہوئیں تو آپﷺ نےان کے پڑھنے کومعمول بنا  لیا .

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن