Most important days in islam - مقدس اور عظیم دس دن

 *مقدس اور عظیم دس دن*

🔅🔅🔅🕋🔅🔅🔅


*💠یہ قیمتی ترین دن ہیں۔ اسلئے وقت بالکل ضائع نہ کریں۔*

*اسکے لئے بیسٹ ہے کہ چھوٹے چھوٹے انتظار کے اوقات میں بھی نیکی کیجیے۔* مثلا سیڑھیاں اترتے، سفر میں، کمپیوٹر آن ہوتے، بچے کو سلاتے ہوئے وغیرہ۔


💠نیکیوں کی رفتار کو بھی بڑھا دیں اور محنت اور معیار کو بھی۔

*زیادہ نیکیاں بھی کیجئے چاہے تھکنا پڑے اور اچھے طریقے اور نیت سے کریں۔*


*💫قرآن سے تعلق ان دنوں زیادہ مضبوط کریں۔ اور قرآن پڑھنے، سیکھنے، سکھانے کے اوقات کو عام دنوں سے بڑھا دیں۔*


*💫روزہ رکھنے کا اہتمام*

ویسے تو ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ذی قعد تک قضا روزے مکمل کرلیں۔ لیکن اگر وہ نہیں کو سکے تو یہ ہم پر ہے ان دنوں میں نفلی روزے رکھیں یا قضا پورے کریں۔


🍃جسطرح یہ دن نیکیوں کے لحاظ سے بونس ملے ہیں۔ *اسی طرح گناہوں سے بھی عام دنوں سے زیادہ بچنا ضروری ہے۔* کیونکہ انکو عظمت والے دن اللہ نے بنایا ہے۔


🔹خاص طور پر زبان کے گناہوں سے بچیں۔ *غیبت اور احسان جتلانے اور ایسے گناہوں سے جو کئے کرائے کو بھی ضائع کرنے والے ہوں*۔


*🔹لوگوں سے صلح کریں۔ جس سے دل ناراض اور غصہ ہے اسکو معاف کردیں۔*

معاف کرنے سے عزت نہیں گھٹتی یہ کمزوری نہیں ہے بلکہ یہ کسی انسان کے اعلی ظرف کی نشانی ہے۔

*🌹عشرہ ذوالحجہ میں اللہ کی یاد کیلئے چند اذکار۔*


*🍃لا الہ الا اللہ۔*

اعمال نامے میں اسکا وزن بے انتہا زیادہ ہے۔ 


*🍃اللہ اکبر*

رب کی کبریائی کا اعلان


*🍃سبحان اللہ*

اللہ کی ہستی ہر قسم کی غلطی اور عیب سے پاک ہے۔

 میں ہوں غلطیوں اور گناہوں سے بھرپور۔


*🍃الحمدللہ۔* تمام تر تعریفں اور کمال اللہ ہی کا ہے

*🤲🏻 خوب دعائیں کریں۔*

🎗️گناہوں کی بخشش مانگیں۔

🎗️جہنم سے نجات مانگیں۔

🎗️جنت مانگیں۔

🎗️دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں مانگیں اود دنیا آخرت کے ہر شر سے پناہ مانگیں۔

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن