Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن
خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات
🕋 *پارہ نمبر 29:*
✏️ *سورۂ معارج میں کامیاب انسان کے اوصاف:*
(۱)شرک نہیں کرتے-
(۲)اپنے مال سے فقراء ومساکین کے ساتھ تعاون کرتے ہیں،خواہ وہ مانگیں یا نہ مانگیں-
(۳)قیامت کے دن پر یقین رکھتے ہیں-
(۴)اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں-
(۵) اللہ کے عذاب سے ڈرتے ہیں-
(۶) امانتوں کو پورا کرتے ہیں-
(۷)صاف اور کھری شہادت دیتے ہیں-
(۸) نمازوں کی پابندی کرتے ہیں-(آیت نمبر ۲۲-۳۵)
✏️ *سورۂ جن میں جنات کا قبول اسلام:*
ابلیس نے اپنی جماعتوں کو مختلف علاقوں کی طرف روانہ کیا کہ دیکھو کیا نئی بات ہوئی ہے جس سے اوپر جانے میں رکاوٹ ہوئی،تو ایک جماعت کو "تہامہ"کی طرف روانہ کیا تھا،تو مقام نخلہ پر رسول اللہﷺ کو فجر کی نماز میں قرآن پڑھتے سنا اور سنتے ہی ایمان لے آئے اور پھر اپنی قوم میں وعظ کیا اور انہیں بھی ایمان قبول کرنے کی دعوت دی اور درج ذیل تین مضامین ان کے سامنے رکھے:
(۱) عقیدۂ توحید-
(۲) عقیدۂ رسالت-
(۳)عظمت قرآن کریم-(الجن آیت نمبر۸-۱۳)
📝 *اہم نکات*
⭐ *ستاروں کے مقاصد:*
✨آسمانوں کی زینت
✨شیطان کو مارکر بھگانا
✨راستوں کی نشاندہی
⭐ *اللہ نے قلم کی تخلیق اپنے ہاتھوں سے کی* اس کو تقدیر لکھنے کا حکم دیا ازل سے ابد تک ہونے والی سب چیزیں لکھ دیں.
✨لوح محفوظ میں محفوظ ہیں
✨قلم نے بھی سجدہ کیا
⭐ *نظر لگنا بر حق ہے:* (آیت 51 القلم)
✨جان لو نظر بد اونٹ کو ہانڈی اور انسان کو قبر میں پہنچا دیتی ہے علاج نظر بد کی دعائیں موذتین پڑھنا ہے.
⭐جنوں سے ڈرنا نہیں اگر انسان نہ ڈرے تو یہ بھاگ جاتے ہیں . انسان کا ڈرنا انکو سرکش بنا دیتا ہے.
" *اور یہ کہ بعض بنی آدم بعض جنات کی پناہ پکڑا کرتے تھے (اس سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی تھی* ."(آیت 6 الجن)
(1) زمانہ جاہلیت میں ایک رواج یہ بھی تھا کہ وہ سفر پر کہیں جاتےتو جس وادی یں قیام کرتے وہاں جنات سے پناہ طلب کرتے جیسے علاقے کے بڑے آدمی اور رئیس سے پناہ طلب کی جاتی ہے ۔اسلام نے اس کو ختم کیا اور صرف ایک اللہ سے پناہ طلب کرنے کی تاکید کی۔
(2) یعنی جب جنات نے یہ دیکھا کہ انسان ہم سے ڈرتے ہیں اور ہماری پناہ طلب کرتے ہیں تو ان کی سرکشی اور تکبر میں اضافہ ہوگیا۔
⭐ *تین لوگ اللہ جن سے محبت رکھتا ہے:*
✨ایک وہ جس کی خوبصورت بیوی نرم بستر پر قیام ہو، اللہ کے لیے اٹھ کر نماز پڑھتا ہو
شہوت کو ترک کر کے مجھ سے سرگوشی کرے
✨کافلہ میں سفر کر رہا ہو رات چلنےکے سبب تھک کر چور ہو خوشی خوشی سحری میں اٹھ کھڑا ہو مجھ سے سرگوشی کرے
✨دنیا کی محبوب چیز چھوڑ کر مجھ سے محبت کا اظہار کر رہا ہو.
⭐ نبیﷺ رات کو سورۃ الملک اور سورۃ سجدہ پڑھ کر سوتے تھے.
⭐ *سورہ مرسلات* وہ آخری سورہ جو آپﷺ نے نماز مغرب میں جماعت کو پڑھائ تھی.
Comments
Post a Comment