Who is Devil and to save from devil? جنوں سے حفاظت

*جنوں سے حفاظت*
محمد بن ابی بن کعب رضی الله عنه اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں که ان کے کھجوروں کے کھلیان تھے تو وه اس میں کمی دیکھتے۔ تو ایک رات انہوں نے چور کو پکڑ لیا جو جانور سے مشابه ایک نو عمر لڑکا تھا۔ انہوں نے اس کوسلام کیا تو اس نے جواب دیا۔ انہوں نے کہا تم کون ہو؟ جن یا انسان، اس نے کہا میں جن ہوں۔ انہوں نے کہا اپنا ہاتھ میری طرف بڑھاؤ تو اس نے اپنا ہاتھ بڑھایا۔ اس کاہاتھ کتے کے ہاتھ کی مانند تھا اور اس کے بال کتے کے بال کی مانند تھے۔ انہوں نے پوچھا کیا اس طرح جنوں کی تخلیق ہوتی ہے؟ اس نے کہا جن یه جانتے ہیں کہ جنوں میں مجھ سے زیادہ شدید اور کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تم میرے پاس کیوں آئے ہو؟ اس نے کہا ہمیں خبر ملی ہے که تم صدقه کرنا بہت پسند کرتے ہو تو ہم تمہارے کھانے میں سے اپنا حصه لینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کیا چیز تم سے بچا سکتی ہے؟ اس نے کہا وه آیت جو سورة البقره میں ہے 

*(اَللهُ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ‪...‬)*
*الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه زنده اور قائم رہنے والا ہے، اسے نه اونگھ آتی ہے نه نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وه جانتا ہے جو ان کے آگے اور پیچھے ہے، اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطه نہیں کرسکتے سوائے اس کے جو وه چاہے، اس کی کرسی آسمانوں اور زمین تک  وسیع  ہے اور ان کی حفاظت اسے نہیں تھکاتی اور وه بہت بلند اور بہت عظمت والا ہے۔*
جو کوئی اسے رات کو پڑھے گا وه صبح تک ہم سے پناه میں رہے گا اور جو صبح اسے پڑھے گا وه رات تک ہم سے پناه میں رہے گا۔
پھر جب صبح کو انہوں نے اس بات کا ذکر رسول الله صلی الله علیه وسلم سے کیا تو آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا: اس خبیث نے سچ کہا ہے۔ 
(البقرة : 255) ( المعجم الکبیر للطبرانی، ج :1، 541) صحیح (صبح وشام ایک بار)۔



 

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن