Istakhara اِسْتِخَارہ

 *اِسْتِخَارہ*


حضرتِ سیِّدُنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم نُورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہم کو تمام اُمور میں استخارہ تعلیم فرماتے جیسے قرآن کی سُورت تعلیم فرماتے تھے، فرماتے ہیں: جب کوئی کسی امر کا قصد کرے تو دو رکعت نفل پڑھے پھر کہے۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ وَاَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ وَاَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ فَاِنَّکَ تَقْدِرُوَلَا اَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُ وَاَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ اَللّٰھُمَّ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَا الْاَمْرَخَیْرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃِ اَمْرِیْ اَوْقَالَ عَاجِلِ اَمْرِیْ وَاٰجِلِہٖ فَاقْدِرْہُ لِیْ وَیَسِّرْہُ لِیْ ثُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْہِ وَ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَا الْاَمْرَ شَرٌّ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃِ اَمْرِیْ اَوْ قَالَ عَاجِلِ اَمْرِیْ وَاٰجِلِہٖ فَاصْرِفْہُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْہُ وَاقْدِرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ رَضِّنِیْ بِہٖ. اے اللہ(عَزَّوَجَلَّ ) میں تیرے علم کے ساتھ تجھ سے خیر طلب کرتا(کرتی) ہوں اور تیری قدرت کے ذریعہ سے طلبِ قدرت کرتا(کرتی) ہوں اورتجھ سے تیرافضل عظیم مانگتا (مانگتی)ہوں کیونکہ توقدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا (رکھتی )تو سب کچھ جانتا ہے اورمیں نہیں جانتا (جانتی) اور توتمام پوشیدہ باتوں کو خوب جانتا ہے اے اللہ(عَزَّوَجَلَّ ) اگر تیرے علم میں یہ امر (جس کا میں قصد وارادہ رکھتا(رکھتی) ہوں) میرے دین و ایمان اور میری زندگی اور میرے انجام کار میں دنیا و آخرت میں میرے ليے بہتر ہے تو اس کو میرے ليے مقدر کردے اور میرے ليے آسان کردے پھر اس میں میرے واسطے برکت کردے ۔اے اللہ(عَزَّوَجَلَّ ) اگرتیرے علم میں یہ کام میرے ليے بُرا ہے میرے دین وایمان میری زندگی اور میرے انجام کار دنیا وآخرت میں تو اس کومجھ سے اور مجھ کو اس سے پھیر دے اور جہاں کہیں بہتری ہو میرے ليے مقدر کرپھر اس سے مجھے راضی کردے۔ (صَحِیحُ البُخارِیّ،ج۱ ص۳۹۳حدیث۱۱۶۲، رَدُّالْمُحتار،ج۲ص۵۶۹) اَوْ قَالَ عَاجِلِ اَمْرِیْ میں ۔۔ اَوْ ۔۔شکِ راوی ہے، فقہا ء فرماتے ہیں کہ جمع کرے یعنی یوں کہے۔ وَعَاقِبَۃِ اَمْرِیْ وَعَاجِلِ اَمْرِی وَاٰجِلِہٖ۔ (غُنْیہ ، ص۴۳۱) مسئلہ: حج اور جہاد اور دیگر نیک کاموں میں نفسِ فعل کے ليے استخارہ نہیں ہوسکتا، ہاں تعیینِ وقت(یعنی وقت مقرّر کرنے) کے ليے کرسکتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن