Gur k fawaid گڑ کے فوائد

 *گڑ کے فوائد*


گڑ قدرت کا ایک ایسا انمول تحفہ ہے جسے پاکستان میں لوگ قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتے.

ہمارے ہاں گڑ وہ مقام حاصل نہیں کر سکا جو چینی نے حاصل کیا ہے. لیکن حقیقت یہ ہے کہ چینی میں اس کے سفید رنگ کے علاوہ کوئی خوبی نہیں ہے جبکہ گڑ کے اندر 21 غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں.جبکہ چینی میں غذائی اجزاء نہ ہونے کے برابر پائے جاتے ہیں !

دراصل ساری کی ساری چینی سکروز پر مشتمل ہوتی ہے. اور اسی وجہ سے اسے سفید زہر بھی کہا جاتا ہے. جبکہ گڑ، شکر کو دنیا کا صحت مند ترین میٹھا تسلیم کیا جاتا ہے.

یوں تو حکیموں نے گڑ کے ان گنت فوائد بتائے ہیں لیکن ہم نے صرف وہی فوائد یہاں بیان کئے ہیں جو جدید سائنسی تجربات کے ذریعے ثابت ہو چکے ہیں.


*1- اعصابی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔*

گڑ ہمارے اعصابی نظام کو مضبوط کرتا ہے. پٹھوں کو آرام پہنچاتا ہے اور جسم کو تھکنے نہیں دیتا. اس کے ساتھ ساتھ یہ خوں کی نالیوں میں بہتری لاتا ہے اور جسم کی توڑ پھوڑ کو روکتا ہے. گڑ کے یہ تمام فوائد اس میں موجود میگنیشیم کی بدولت ہیں.


*2- بلڈ پریشرکو کنٹرول کرتا ہے۔*

گڑ، بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے. اور جسم میں تیزابیت کو بڑھنے نہیں دیتا. یہ دونوں‌کام گڑ میں موجود کیلشیم اور سوڈیم کی مرہونِ منت ہیں.


*3- انیمیا کی بیماری کو دور کرتا ہے*.

انیمیا دراصل ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسم کے اندر خون کی مسلسل کمی رہتی ہے. گڑ میں موجود آئرن انیمیا کی بیماری سے بچاتا ہے.


*4. دمہ سے بچاتا ہے*

گڑ کھانے والے افراد عام طور پر دمہ کی بیماری سے محٍوظ رہتے ہیں. دمہ میں مبتلا مریض گڑ کھانے سے افاقہ محسوس کرتا ہے.


*5- دردِ شقیقہ یعنی آدھے سر کے درد سے محفوظ رکھتا ہے.*

گڑ کھانے والے لوگ عام طور پر درد شقیقہ یعنی آدھے سر کے درد میں مبتلا نہیں ہوتے.


*6-دورانِ زچگی اور زچگی کے بعد کے مراحل میں آسانی پیدا کرتا ہے*.

گڑکھانے والی خواتین کو زچگی (یعنی بچے کی پیدائیش) کے مختلف مراحل میں آسانی رہتی ہے. خاص طور پر بچے کی پیدائیش کے بعد ماں کے رحم کی صفائی میں گڑ بہت معاون ثابت ہوتا ہے.


*7- دھول اور دھویں میں کام کرنے والوں کو بیماریوں سے بچاتا ہے.*

عام طور پر جو لوگ دھول، مٹی اور دھویں وغیرہ کے ماحول میں کام کر رہے ہوتے ہیں یہ ساری آلودگی ان کے پھیپھڑوں اور خوراک کی نالی میں جا کر مختلف بیماریوں‌کا باعث بنتی ہے. گڑ کھانے والے لوگوں میں آلودہ ماحول میں کام کرنے والوں کے پھپھڑوں اور خوراک کی نالی وغیرہ کو صاف رکھتا ہے اس طرح لوگ بیماریوں سے بچے رہتے ہیں.


*8-یرقان سے محفوظ رکھتا ہے.*

گڑ کھانے سے خون صاف رہتا ہے اور آدمی یرقان سے بھی بچا رہتا ہے.


دلچسپ بات یہ ہے کہ تیس پینتیس سال پہلے لوگ بلڈ پریشر کے نام سے بھی واقف نہیں تھے. ہلکا پھلکا یرقان کبھی کبھار ہو جاتا تو لسی کے ذریعے اس کا علاج ہو جاتا تھا. مائیں کو بچے پیدا کرنے کے لئے آپریشن کروانے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی. اعصابی مسائل جیسے ڈپریشن وغیرہ کو امیروں کی بیماری سمجھا جاتا تھا .

آج بلڈ پریشر ہر گھر کی کہانی ہے. جو بھی ٹیسٹ کرواتا ہے اسے ہیپاٹائٹس (یعنی یرقان ) نکل آتی ہے. اگر کسی کے ہاں بچہ آپریشن کے بغیر پیدا ہو جائے تو اسے دوہری مبارک دی جاتی ہے- ایک مبارک باد بچے کی خوشی کی اور دوسری آپریشن سے بچنے کی خوشی کی. اسی طرح سانس اور دمے کے مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے. اعصابی مسائل خاص طور پر ڈپریشن اور اینگزائٹی غریبوں کے گھروں میں بھی گھس آئے ہیں.

میرے پاس کوئی ایسے واضح سائنسی شوائد تو نہیں ہیں کہ میں ان تما م بیماریوں کا ذمہ دار گڑ چھوڑنے کو قرار دے دوں. البتہ ایک بات تو نہائیت واضح ہے کہ گڑ میں ان تمام بیماریوں سے بچانے کی صلاحیت موجود تھی اور ہم نے اس کا استعمال ترک کر دیا ہے.


گڑ چھوڑ کر ہم چینی کے رسیا ہو چکے ہیں.

دلچسپ بات یہ ہے کہ کسان صحت بخش رس سے بھرے ہوئے گنے کوڑیوں کے بھاؤ صنعت کار کے ہاتھ بیچ کر تاجر سے چینی یعنی سفید زہر گھر خرید لاتا ھے ۔



‎دعاؤں کا طلبگار 

‎حکیم عبدالباسط خان 

‎فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)  

‎پی ایچ ڈی منیجمنٹ سائنسز (سکالر) 

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن