بســم الـلہ کــــی بــرکــتـــــــــBismillah ki barkat
👈 *بســم الـلہ کــــی بــرکــتـــــــــ* 👉
ایک مرتبہ روم کے بادشاہ قیصر نے حضرت عمر فاروقؓ کے پاس ایک خط بھیجا ، جس میں لکھا تھا میرے سر میں درد رہتا ہے ، کوئی علاج ہو تو بتائیں ۔
حضرت عمرؓ نے اس کے پاس ایک ٹوپی بھیجی اور یہ کہا کہ اسے سر پر رکھا کرو ، سر کا درد جاتا رہے گا ۔
چنان چہ قیصر جب وہ ٹوپی سر پر رکھتا ، تو سر کا درد ختم ہو جاتا اور جب اتارتا تو درد واپس لوٹ آتا ۔
اسے بڑا تعجب ہوا ، اس نے سوچا کہ آخر ٹوپی میں ایسا کون سا کمال ہے کہ سر پر رکھتے ہی درد ختم ہو جاتا ہے ، اس نے ٹوپی کا کمال جانچنے کے لیے اسے پھاڑا ، تو اس کے اندر سے ایک چھوٹی پرچی ملی ، جس پر _” بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ “_ لکھا ہوا تھا ۔
یہ بات روم کے بادشاہ قیصر کے دل میں گھر کر گئ ، کہنے لگا : دینِ اسلام کس قدر معزز ہے ، اس کی تو ایک چھوٹی سے آیت بھی شفا کا ذریعہ ہے ، تو پورا دین نجات کا ذریعہ کیوں نہ ہوگا ! پھر اس نے اسلام قبول کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک مرتبہ حضرت عیسیؑ کا گزر ایک قبر پر ہوا ، جس میں میت کو عذاب دیا جا رہا تھا ۔ پھر کچھ مدت کے بعد دوبارہ وہاں سے گزر ہوا ، تو دیکھا کہ اسی قبر میں رحمت کے فرشتے ہیں اور عذاب کی تاریکی کے بجائے وہاں اب رحمت کا نور ہے ۔
آپ کو تعجب ہوا ، اللہ تعالی سے مسئلے کو حل کرنے کی دعا کی ، تو اللہ تعالی نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ یہ بندہ گنہ گار تھا ، جس کی وجہ سے عذاب میں مبتلا تھا ، لیکن جب اس کے بچے کو مدرسے میں داخل کر دیا گیا اور استاذ نے اسے پہلے دن ” بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ “ پڑھنا سکھایا ، تب مجھے اپنے بندے سے شرم آئ کہ میں زمین کے اندر اسے عذاب دوں ، جب کہ اس کا بیٹا زمین کے اوپر میرا نام لیتا ہے ۔
Comments
Post a Comment