Allah ki Nazar mein duniya
🌺 *اللّٰہ کی نظر میں دنیا!*
حضرت مستورد بن شداد قرشیؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا میں ایک قافلے میں رسول اللّٰہﷺ کے ساتھ تھا کہ آپ کا گزر ایک پھینکے ہوئے (مردہ) میمنے کے پاس سے ہوا آپﷺ نے فرمایا کیا تمہارے خیال میں یہ میمنا مالکوں کی نظر میں بےقدر ہے؟
انہوں نے کہا اللّٰہ کے رسول انہوں نے بےقدر سمجھ کر ہی پھینکا ہے نبیﷺ نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جتنا یہ میمنا مالکوں کی نظر میں حقیر ہے اللّٰہ کے ہاں دنیا اس سے بھی زیادہ حقیر ہے
📗 *سنــن ابــن ماجہ:4111*
💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞
Comments
Post a Comment