دل و دماغ کا کچرا صاف کریں*

 *دل و دماغ کا کچرا صاف کریں* 


ایک ماہر نفسیات نے کلاس کے دوران طلبہ کو ٹاسک دیا۔


ٹاسک یہ تھا کہ کل تمام اسٹوڈنٹس پانچ پانچ کلو ٹماٹر لے آئیں۔طلبہ نے اگلے دن پانچ پانچ کلو ٹماٹر لائے اور استاد کے کہنے کے مطابق ایک جگہ پر جمع کرکے رکھ دیے۔


اب استاد نے اگلا ٹاسک یہ دیا کہ تمام اسٹوڈنٹس منفی خیالات کے بارے میں سوچیں اور ہر سوچ اور خیال کے بدلے میں ایک ایک ٹماٹر اٹھائیں اور اپنے بیگ میں ڈال دیں۔۔۔۔چاہے وہ آپ کو کسی نے نقصان پہنچایا ہو، کسی نے آپ سے حسد کیا ہو، کسی نے آپکا دل توڑا ہو، کسی نے آپ کی راہ کھوٹی کی ہو، کسی نے آپ کی عزت سے کھیلنے کی کوشش کی ہو ۔ طلبہ نے اس حوالے سے سوچا اور اپنے بیگ میں ٹماٹر ڈالنے لگے۔۔۔۔۔۔ اب کسی کے بیگ میں ایک کلو تو کسی کے بیگ میں دو، تین، چار سے پانچ کلو ٹماٹر تک آگئے۔


استاد نے اگلا ٹاسک یہ دیا کہ چونکہ آج جمعہ کا دن ہے لہذا یہ بیگ ہفتہ،اتوار تک اپنے پاس رکھیں۔۔۔آپ جہاں جائیں بیگ کو ساتھ لے کر جائیں اور اگر سونا ہو تو بیگ کو سرانے رکھ دیں۔


اسٹوڈنٹس نے ایسا ہی کیا۔ایک دن گزر گیا تو ٹماٹر خراب ہونے لگے اور ان سے بدبو آنے لگی۔۔۔ٹماٹروں کا بوجھ اور لانا لیجانا اپنی جگہ اور ان سے آنے والی بدبو کا وبال الگ سے ایک درد سر بن گیا تھا۔۔۔۔لیکن چونکہ یہ ایک ٹاسک تھا اسٹوڈنٹس نہ بہرحال کرنا تھا۔


سوموار والے دن اترے چہروں کے ساتھ جب استاد سے اسٹوڈنٹس ملے تو انکے چہرے مکمل داستان بتا رہے تھے۔


ماہر نفسیات نے انہیں سمجھانا شروع کیا۔

کہ جس طرح دو دن یہ ٹماٹر ساتھ رکھتے ہوئے آپکی زندگی عذاب ہوئی ہے تو ان خیالات کے بارے میں بھی سوچیں جنہوں نے ہماری زندگیاں تباہ کی ہوئی ہیں۔

حسد، بغض، رقابت، دشمنیاں، برے خیالات، فحش خیالات بے وفائیاں، نقصانات وغیرہ کی لاشیں جو صبح شام اپنے دل پر سوار کرکے انہیں ہر جگہ لے جاتے ہیں اور ان خیالات کی لاشیں بدبو پیدا کرکے کتنی زندگیوں کو عذاب بناچکی ہیں۔


اس لیے ان گلی سڑی لاشوں کو دفنا کر آگے بڑھیں، اللہ کی دنیا بہت بڑی ہے۔۔۔


*ہمیں اپنا احتساب کرکے ان تمام کچروں کو اپنے دل و دماغ سے ان لوڈ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ریفریش ہوکر اس دنیا کو ایکسپلور کریں۔اللہ تعالی کی بنائی ہوئی ہر شے حسین ہے۔*


اچھا سوچیں اور ہمیشہ لوگوں کے ساتھ اچھائی کریں جو لوگوں کے ساتھ اچھائی کا معاملہ کرتا ہے اللہ تعالی اس کے ساتھ اچھائی کا معاملہ کرتا

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran Para 6 - خلاصہ قرآن پارہ 6

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن