ذوالحجہ کے پہلے عشرہ کی تیاریzilhajj k pehly ashrah ki tiyar
*ذوالحجہ کے پہلے عشرہ کی تیاری*
ہمیں روزمرہ کی روٹین میں اچھے اچھے کام کرنے کے علاوہ خاص دنوں اورخاص مہینوں کا بھی انتظار رہنا چاہئے۔اور ان کے لئے قبل از وقت تیاری کرنی چاہئے۔ذوالحج کا مہینہ ہماری زندگی میں کئی مرتبہ آیا اور گیا لیکن شاید ہم نے اس کی قدر نہ پہچانی۔ کیوں؟ اس لئے کہ اس کا احساس اور خیال ہی نہیں تھاکہ کتنا اہم مہینہ ہے۔حالانکہ صحیح بخاری حدیث میں آتا ہے۔ ”کوئی دن ایسا نہیں جس میں نیک عمل اللہ تعالیٰ کو ان دس دنوں کے عمل سے زیادہ پسند ہو“یعنی ذو الحج کے پہلے دس دنوں میں جوبھی نیک عمل کیا جاتا ہے وہ باقی سال کے دنوں سے کئی گنا زیادہ اہمیت رکھتا ہے اوراللہ تعالیٰ کوزیادہ پسند آتا ہے۔
Comments
Post a Comment