ٹھنڈی تاثیر والی سبزیاں ، موسمِ گرما کے لیے بہترین Thandi Taseer wali Sabziyan : Summer Gift Best for Summer
*ٹھنڈی تاثیر والی سبزیاں ،،موسمِ گرما کے لیے بہترین*
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم
السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
تند رستی ہزار نعمت ہے‘‘ واقعی اگر انسان صحت مند اور توانا ہو تو وہ ہر کام با آسانی کر سکتا ہے پھر چاہے وہ کام دین کا ہو یا دنیا کااحسن طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے
اس لیے آج ہم آپ کو بتائیں گے کِن سبزیوں کی تاثیر ٹھنڈی ہے ۔
*آلو*
آلو کی تاثیر سرد اور خشک ہے۔ لیکن خیال رہے کہ اگر الو 250 گرام سے زیادہ کھایا جائے تو یہ نقصان دہ ہے اس سے پیٹ میں گیس بہت زیادہ پیدا ہوتی ہے۔
الو کی سب سے بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ اس کو ہر عمر کے لوگ کھانا پسند کرتے ہیں لیکن خیال رہے کہ آلو جب بھی پکائیں تو اس کو چھلکے سمیت پکائیں،اور کھانے وقت چھلکا اُتار لیں کیونکہ اس کے چھلکے میں بھی بہت فوائد پوشیدہ ہیں ۔
*کھیرا*
کھیرے کی تاثیر سر د اورخشک ہے یہ خون کی گرمی،آنتوں کی سوجن کو دور کرتا ہے،پیاس بجھاتا ہے،پتھری اور پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے
سرد مزاج والوں کے لیے کھیراغیر مفید ہےاس کو نمک لگاکرکھانے کے بعد کھائیں تواندر کی گرمی کو دور کرتا ہے اورمزاج میں نرمی پیدا کرتا ہے ،جگرکے لیے بہت مفید ہونے کے ساتھ کھیراقبض کشاء ببی ہے۔
*کدو شریف*
کدو شریف ایسی سبزی ہے جس کی تاثیر سرد ترین ہے اس لیے روزہ کھولنے کے بعد اگر رات کے کھانےمیں کدو کھایا جائے تو یہ معدے کے لیے بے حد مفید ہے اس کے ساتک یہ جگر اور دماغ کو بھی فرحت بخشتا ہے ۔
اس کے علاوہ بھی کدو کے بہت سے فوائد ہیں جیسے گرمی کے بخار ، پیشاب کے امراض ، بلڈ پریشر اور خون کی گرمی کو ختم کرنے کے لیے اس کا استعمال بہت اچھا ہے ۔
*ٹماٹر*
ٹماٹر کی تاثیر بھی سرد ہے یہ خون صاف کرتا ہے،غذا کو ہضم کرتا ہے،امراض جگر اور معدہ کے لیے مفید ہے لیکن اس کا چھلکاسخت ہوتا ہے لہذا اس کا چھلکا استعمال کرنا مناسب نہیں ۔
ٹماٹر صحت کو قائم رکھنے والی غذاؤں کاسرتاج ہے،جراثیم سے بچنے کی قو ت پیدا کرتا ہے،کمزوری کو دور کرتا ہے۔
*توری*
توری کی تاثیر بھی سرد ہے گرمیوں اس کا استعمال بھی لا ثانی ہے کیونکہ یہ بھوک بڑھاتی اور جلد ہضم ہوتی ہے ۔ بخار کے مریض کے لیے عمدہ غذا ہے
*پالک*
پالک بھی تاثیر میں سرد ہوتا ہے اس میں وافر مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے ۔پالک جلد ہضم ہونے والی سبزی ہے اس لیےمریض بھی اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ جن کے معدے اور جگر میں گرمی ہو وہ پالک استعمال نہ کریں۔جن کو غصہ جلدی آتا ہو وہ بھی کم استعمال کریں۔
*اروی*
اروی کی تاثیر سرد تر ہے یہ بدن کو موٹا کرتی اور طاقتور بناتی ہے،خشک کھانسی کو دور کرتی ہے، لیکن اروی کازیادہ استعمال نقصان دہ ہے ،پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے۔
یہ آلو کے مقابلے میں ڈیرھ گنا زیادہ مفید ہے اس لیے آلو کی بجائے اروی کھانا زیادہ مفید ہے ۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
التماسِ دعا
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ
Comments
Post a Comment