رزق کے سولہ دروازے : پریشان حضرات متوجہ ہوںIf you are sad about money, Rizaq k 16 drwazy

 (رزق کے سولہ دروازے : پریشان حضرات متوجہ ہوں)


از : پروفیسر عون محمد سعیدی مصطفوی ، جامعہ نظام مصطفی بہاولپور 


اللہ تبارک و تعالی نے رزق کے کچھ دروازے مقرر فرمائے ہیں. جس شخص کو ان دروازوں کی خبر نہیں وہ غریب ہو یا امیر پریشان ہی رہتا ہے. 


1.. با برکت رزق کا پہلا دروازہ نماز ہے. جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان کے رزق سے برکت اٹھا دی جاتی ہے.وہ بہت پیسہ ہونے کے باوجود بھی پریشان رہتے ہیں ۔

2.. رزق کا دروازہ استغفار ہے۔ جوانسان زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفار کرتا ہے، اس کے رزق میں اضافہ ہو جاتا ہے. اللہ تعالی اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے اس نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔

3.. رزق کا تیسرا دروازہ صدقہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم اس  کی راہ میں جو بھی خرچ کرو گے وہ اس کا بدلہ دے کر رہے گا. انسان جتنا دوسروں پہ خرچ کرتا ہے اللہ تعالی اسے دس گناہ بڑھا کر دیتا ہے۔

4..رزق کا چوتھا دروازہ تقوی ہے، جو لوگ گناہوں سے دور رہتے ہیں اللہ تعالی ان کے لیے آسمان سے رزق کے دروازے کھول دیتا ہے ۔

5..رزق کا پانچواں دروازہ  کثرت سے نفلی عبادت ہے. جولوگ زیادہ سے زیادہ نفلی عبادت کرتے ہیں اللہ تعالی ان پر رزق کے دروازے کھول دیتا ہے. لوگ سنتوں اور فرضوں پر ہی تو جہ دیتے ہیں اور نفل چھوڑ دیتے ہیں جس سے رزق میں تنگی ہوتی ہے۔

6..رزق کا چھٹا دروازہ حج و عمرہ کی کثرت ہے. شہنشاہ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:حج و عمرہ گناہوں اور تنگ دستی کواس طرح دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونے چاندی کی میل دور کر دیتی ہے۔

7..رزق کا ساتواں دروازہ رشتے داروں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنا ہے۔ ایسے رشتہ داروں سے بھی ملتے رہنا چاہیے جنہوں نے آپ سے قطع تعلق کر رکھا ہو ۔

8..  رزق کا آٹھواں دروازہ غریبوں کمزوروں کے ساتھ ہمدردی کرنا ہے۔ مشکل میں ان کے کام آنا اللہ تعالی کو بہت پسند ہے ۔

9.. رزق کا نواں دروازہ اللہ تعالی پر یقین ہے ۔ جو اس بات کا یقین رکھے گا کہ اللہ تعالی اسے لازمی دے گا تو  اللہ تعالی اسے ضرور دے گا. اور جو شک کرے گا وہ پریشان ہی رہے گا. 

10..رزق کا دسواں دروازہ  اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا ہے ۔ انسان جتنا اس کا شکر ادا کرے گا اتنا ہی اللہ تعالی اس پر رزق کے دروازے کھولتا چلا جاۓ گا۔

11.. رزق کا گیارہواں دروازہ گھر میں سنت کے مطابق مسکرا کر داخل ہونا اور سب کو سلام کرنا ہے. 

12.. رزق کا بارہواں دروازہ ماں باپ کی فرماں برداری اور مالی خدمت ہے. ایسے شخص پر رزق کبھی تنگ ہو ہی نہیں سکتا۔

13..  رزق کا تیرھواں دروازہ ہر وقت باوضو رہنا ہے. جو شخص ہر وقت باوضو رہتا ہے اس کے رزق میں کمی نہیں ہوتی ۔

14.. رزق کا چودھواں دروازہ چاشت کی نماز  ہے جس سے رزق میں بہت برکت ہوتی ہے۔ حدیث پاک میں ہے : چاشت کی نماز رزق کو کھینچتی اور تنگ دستی کو دور کرتی ہے۔

15..رزق کا پندرہواں دروازہ روزانہ سورہ واقعہ کی تلاوت ہے۔ اس سے رزق بہت بڑھتا ہے۔

16.. رزق کا سولہواں دروازہ اللہ تعالی سے دعا مانگنا ہے. جو صدق دل سے اللہ تعالی سے دعا مانگتا ہے اللہ تعالی اس کو بہت دیتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن