حضرت سیدنا مولا علیؑ اور حضرت سیدنا حسنؑ کے درمیان یعنی باپ بیٹے کے درمیان مکالمہ Morula Ali r. a aur imam Hasan r. A dialogue
کتاب حلیۃ الاولیا میں حضرت سیدنا مولا علیؑ اور حضرت سیدنا حسنؑ کے درمیان یعنی باپ بیٹے کے درمیان مکالمہ. ایک بہترین نصیحت آموز اور عارفانہ مکالمہ:
حضرت سیدنا مولا علیؑ : راہ راست کیا ہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : برائی کو بھلائی کے ذریعہ دورکرنا
حضرت سیدنا مولا علیؑ : شرافت کیا ہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : خاندان کو جوڑ کر رکھنا اور ناپسندیدہ حالات کو برداشت کرنا
حضرت سیدنا مولا علیؑ : سخاوت کیا ہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : فراخی اور تنگ دستی دونوں حالتوں میں خرچ کرنا
حضرت سیدنا مولا علیؑ : کمینگی کیا ہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : مال کو بچانے کے لئے عزت گنوا بیٹھنا
حضرت سیدنا مولا علیؑ : بزدلی کیا ہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : دوست کو بہادری دکھانا اور دشمن سے ڈرتے رہنا
حضرت سیدنا مولا علیؑ : مالداری کیا ہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی رہنا، خواہ مال تھوڑا ہی کیوں نہ ہو
حضرت سیدنا مولا علیؑ : بردباری کیا ہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : غصے کو پی جانا اور نفس پر قابو رکھنا
حضرت سیدنا مولا علیؑ : بے وقوفی کیا ہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : عزت دار لوگوں سے جھگڑا کرنا
حضرت سیدنا مولا علیؑ : ذلت کیا ہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : مصیبت کے وقت جزع فزع کرنا
حضرت سیدنا مولا علیؑ : تکلیف دہ چیز کیاہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : لایعنی اور فضول کلام میں مشغول ہونا
حضرت سیدنا مولا علیؑ : بزرگی کیا ہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : لوگوں کے جرمانے ادا کرنا اور جرم کو معاف کرنا
حضرت سیدنا مولا علیؑ : سرداری کس چیز کا نام ہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : اچھے کام کرنا اور برے امور ترک کردینا
حضرت سیدنا مولا علیؑ : نادانی کیا ہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : کمینے لوگوں کی اتباع کرنا اور سرکش لوگوں سے محبت کرنا
حضرت سیدنا مولا علیؑ : غفلت کیا ہے؟
حضرت سیدنا حسنؑ : مسجد سے تعلق ختم کرلینا اور اہل فساد کی اطاعت کرنا
حلیۃ الأولیاء:۲/۳۶،
المعجم الکبیر:۳/۶۸
⚔️۳۵۵⚔️
🌹جامعہ صدیقیہ انوار مدینہ 🌹
Comments
Post a Comment