wazu Aur Science
وضو اور سائنس
وُضو میں جو ترتیب وار اَعضاء دھو ئے جاتے ہیں یہ بھی حِکمت سے خالی نہیں۔ پہلے ہاتھ پانی میں ڈالنے سے جسم کا اَعصابی نِظام مُطَّلع ہوجاتا ہے اور پھر آہِستہ آہِستہ چِہرے اور دِماغ کی رگوں کی طرف اِس کے اثرات پہنچتے ہیں۔ وُضُو میں پہلے ہاتھ دھونے پھرکُلّی کرنے پھر ناک میں پانی ڈالنے پھر چِہرہ اور دیگر اَعضا ء دھونے کی ترتیب فالج کی روک تھام کیلئے مفید ہے۔
ایک ہارٹ اِسپشلسٹ کا بڑے وُثوق (یعنی اعتماد) کے ساتھ کہنا ہے: ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو وُضُو کرواو? پھر اس کا بلڈ پریشر چیک کرو لازِماً کم ہوگا۔
ایک مسلمان ماہِرِ نفسیات کا قول ہے: ”نفسیاتی اَمْراض کا بہترین عِلاج وُضو ہے۔“ مغربی ماہِرِین نفسیاتی مریضوں کو وُضو کی طرح روزانہ کئی بار بدن پر پانی لگواتے ہیں۔
امریکن کونسل فاربیوٹی“ کی سرکردہ ممبر ”بَیچَر“نے کیا خوب اِنکِشاف کیا ہے کہتی ہے: ”مسلمانوں کو کسی قسم کے کیمیاوی لوشن کی حاجت نہیں وُضُوسے اِنکا چِہرہ دُھل کر کئی بیماریوں سے محفوظ ہوجاتا ہے۔
Comments
Post a Comment