Hazrat Ibtaraheem Alehe Salam ki qurbani ka waqiya _ Eid ul Adha _ اِبراھیم عَلَیْہِ السَّلام کا قربانی کرنے کا واقعہ:



 🥀🪻 `القرآن الکریم`🪻🥀

🌺  *ہمارے اللہ کا کلام*  🌺


*اِبراھیم عَلَیْہِ السَّلام کا قربانی کرنے کا واقعہ:* 

"پھر جب وہ اس کے ساتھ کوشش کرنے کے قابل عمر کو پہنچ گیا توابراہیم نے کہا: اے میرے بیٹے! میں نے خواب میں دیکھا کہ میں تجھے ذبح کررہا ہوں ۔اب تو دیکھ کہ تیری کیا رائے ہے ؟بیٹے نے کہا: اے میرے باپ! آپ وہی کریں جس کا آپ کو حکم دیاجارہا ہے۔ اِنْ شَاءَاللہ عنقریب آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے"۔(102: سورۃ الصافات)

"تو جب ان دونوں نے (ہمارے حکم پر) گردن جھکادی اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل لٹایا (اس وقت کا حال نہ پوچھ)"۔ (103: سورۃ الصافات)

"اور ہم نے اسے ندا فرمائی کہ اے ابراہیم!"۔ (104: سورۃ الصافات)

"بیشک تو نے خواب سچ کردکھایاہم نیکی کرنے والوں کوایسا ہی صلہ دیتے ہیں "۔(105: سورۃ الصافات)

"بیشک یہ ضرور کھلی آزمائش تھی"۔(106: سورۃ الصافات)

"اور ہم نے اسماعیل کے فدیے میں ایک بڑا ذبیحہ دیدیا "۔(107: سورۃ الصافات)

"اور ہم نے بعد والوں میں اس کی تعریف باقی رکھی"۔(108: سورۃ الصافات)

" *ابراہیم پرسلام ہو* ۔" (109: سورۃ الصافات)

"ہم نیکی کرنے والوں کوایسا ہی صلہ دیتے ہیں" ۔(110: سورۃ الصافات)

" *بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل ایمان والے بندوں میں سے ہیں* "۔(111: سورۃ الصافات )

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran Para 6 - خلاصہ قرآن پارہ 6

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن