Khulasa e Quran - para number 27 - 🕋 پارہ نمبر 27 خلاصہ قرآن
خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات
🕋 *پارہ نمبر 27:*
✏️ *صحیفہ ابرہیمی اور صحیفہ موسوی کے مضامین:*
صحیفہ ابرہیمی اور صحیفہ موسیٰ علیہ السلام کے مضامین درج ذیل ہیں:
(۱)کوئی نفس کسی دوسرے کا کسی بھی قسم کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،بلکہ ہر ایک اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہو گا-
(۲)ہر شخص کو صرف اسی کا عمل (ایمان)کام دے گا-
(۳)ہر شخص عنقریب اپنے عمل کو دیکھ لے گا-
(۴)سب کو اسی خدا کے ہاں جانا ہے-
(۵)وہی خدا ہنساتا اور وہی خدا رلاتا ہے-
(۶)وہی جان ڈالتا اور وہی جان نکالتا ہے-
(۷)اسی نے نر اور مادہ کو وجود بخشا-
(۸)وہی بروز محشر ان کو دوبارہ زندہ کرے گا-
(۹)وہی رزق جو فراخ اور تنگ کرتا ہے-
(۱۰)وہی"شعری"(ایک ستارہ)کا مالک ہے-
(۱۱)اور اسی نے قوم عاد،قوم ثمود،قوم لوط اور قوم نوح کو تباہ کیا ہے-(النجم36-51)
✏️ *سورۂ رحمٰن میں مذکور نعمتوں کی جھلکیاں:*
(۱) تخلیق انسان-
(۲) تعلیم قرآن -
(۳)سورج وچاند کا نظام-
(۴) آسمان وزمین کے بے شمار فوائد-
(۵)درخت ونباتات پھل پھول-
(۶)مشرق ومغرب-
(۷)سمندر اور اس کے فوائد یعنی موتی مونگے-
(۸) سمندروں میں کشتیوں کا بے خوف تیرنا-
📝 *اہم نکات*
⭐ *مقصدِ وجود الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ:*
"اور میں نے جن اور آدمی اسی لئے بنائے کہ میری عبادت کریں ۔" (الذاریات:56)
⭐ "بیشک اللہ ہی بڑا رزق دینے والا، قوت والا، قدرت والا ہے۔"
(الذاریات:58)
⭐ *بیت المعمور:* فرشتوں کا کعبہ ہے. روزانہ 70 ہزار فرشتے عبادت کرتے ہیں . جو ایک بار نماز پڑھ کر نکل جاۓ تو قیامت تک اس کی باری نہیں آتی . (صحیح بخاری)
⭐ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نےفرمایا : *اللہ تعالی تمہارے لئے تین چیزوں کو ناپسند فرماتا ہے:*
*1* ✨مال ضائع کرنے کو
*2* ✨زیادہ سوال کرنے کو
*3* ✨قیل وقال کو
*قیل وقال* سے مراد ہے کہ بے مقصد, بے فائدہ اور فضول باتیں ہیں جسے ہمارے عرف میں گپ شپ کہتے ہیں: "فلاں نے یہ کہا ” فلاں نے اس کا جواب یوں دیا. جن میں نہ دین کا فائدہ ہو نہ دنیا کا بلکہ وقت جیسی قابل قدر شئے کو ضائع کرنا ہو وجہ یہ ہے کہ جو بھی شخص جتنی زیادہ لایعنی باتیں کرتا ہے اتنی ہی جھوٹ بولتا اور جھوٹی باتیں بیان کرتا ہے نتیجۃ فتنے ، باہمی اختلاف اور دوستوں میں لڑائی ہوتی ہے ۔
⭐ *آپﷺ سراج منیر ہیں* . سورہ النجم میں اللہ کی گواہی : *سراج منیر* ( بے داغ کردار ! ہمیشہ حق بات کی اور منہ سے حق ہی نکلتا ) .
⭐ *ابراھیم علیہ السلام* اعلٰی مہمانواز , اعلٰی اخلاق, یکسو ،ملت ، بتوں کے اس دور شرک میں اللہ کی معرفت حاصل کرنے والے, خلیل اللہ کا رتبہ پانے والے ہیں.
⭐ بیری کا درخت کاٹنے سے منع کیا گیا ہے یہ جادو ،نظر ، حق زوجیت اور بیماری سے شفا ہے.
⭐ *معروف علاج نظر, جادو, روحانی بیماری میں فائدہ:*
✨سبز بیری کے سات پتے
لے کر دو پتھروں کے بیچ کوٹ کر مسل لیں پھر پانی میں ملا کر اس پر آیت الکرسی اور تینوں قل پڑھ کر دم کیجۓتھوڑا پی لیں باقی سے نہا لیں با اذن الٰہی افاقہ ہوگا.
⭐ *خسارہ کے اسباب:*
✨اپنے آپ کو فتنہ میں ڈالنا
✨آزمائش اور مصیبتوں کا انتظار کرنا
✨رسول کی سچائ پر شک کرنا
✨نفس
Comments
Post a Comment