Khulasa e Quran - para number 26 - 🕋 پارہ نمبر 26 خلاصہ قرآن

 خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات

🕋 *پارہ نمبر 26:* 

✏️ *سورت الحجرات میں حسن معاشرت کے 9 اصول :* 

1- " *فتبينوا* "

کوئی بھی بات سن کر پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو . کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کوانجانے میں نقصان پہنچ جائے۔

2 - " *فأصلحوا* "

دو بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو. تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

3- " *وأقسطوا* "

ہر جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو. الله کریم انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔

4 - " *لا يسخر* "

کسی کا مذاق مت اڑاؤ. ہو سکتا ہے کہ وہ الله کے نزدیک تم سے بہتر ہو.

5 - " *ولا تلمزوا* "

کسی کو بے عزّت مت کرو۔

6- *"ولا تنابزوا* "

لوگوں کو برے القابات

(الٹے ناموں) سے مت پکارو.

7- " *اجتنبوا كثيرا من الظن* "

برا گمان کرنے سے بچو کہ کُچھ گمان گناہ کے زمرے میں آتے ہیں۔

8 - " *ولا تجسَّسُوا* "

ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو.

9- " *ولا يغتب بعضكم بعضا* "

تُم میں سےکوئی ایک کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے اور اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف ہے۔ (سورہ الحجرات)

✏️ *جہاد نہ کرنے کے نقصانات:* 

سورۂ محمد میں جہاد نہ کرنے کے نقصانات کا بیان ہے:

(۱)باہمی فساد میں مبتلا ہو جاؤ گے-

(۲) قطعہ رحمی کرو گے-

(۳)تدبر قرآن سے محروم کر دئیے جاؤ گے-

(۴)ایمان سلب ہونے کا خطرہ-

(۵)شیطان مسلط ہو جائے گا-

(۶)بری موت مرو گے-

(۷)اعمال ضائع ہو جائیں گے-(محمد:22-25)


📝 *اہم نکات* 

⭐ *سورۃ الاحقاف میں دعا:* 

"جب وہ اپنی کامل قوت کی عمر کو پہنچا اور چالیس سال کا ہوگیاتو اس نے عرض کی: *اے میرے رب!مجھے توفیق دے کہ میں تیری نعمت کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پراور میرے ماں باپ پر فرمائی ہے اور میں وہ نیک کام کروں جس سے تو راضی ہوجائے اور میرے لیے میری اولاد میں نیکی رکھ، میں نے تیری طرف رجوع کیااور میں مسلمانوں میں سے ہوں ۔"* (سورۃ الاحقاف:15)

⭐آپﷺسورۃ قٓ  کی قرائت صبح کی نماز ، جمعہ کے خطبہ اور عید کی نماز میں کرتے تھے.

⭐ *سب سے بڑا مجرم:* 

✨اللہ کا حق ادا نہ کرنے والا 

✨دین والوں کے خلاف ورغلانے والا 

✨دین کے راستے سے روکنے والا

⭐ *اللہ کی لعنت:* 

✨فساد پھیلانے والوں پر

✨رشتوں کو کاٹنے وقطع تعلقی کرنے والوں پر

⭐ *دین کا امتیازی نشان:* 

✨ادب و احترام 

✨نبی کی آواز سے اپنی آواز بلند نہ کرنا

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن