Khulasa e Quran - para number 25 - 🕋 پارہ نمبر 25 خلاصہ قرآن

 خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات

🕋 *پارہ نمبر 25:* 

✏️ *کامیاب ہونے والوں کی صفات:* 

اور اس کے مستحق وہ لوگ ہوں گے جن میں درج ذیل صفات ہوں گی:

(۱)ایمان والے ہیں-

(۲) اللہ پر کامل توکل کرنے والے ہیں-

(۳)ظلم نہیں کرتے،بلکہ اپنی قوت نفسیانہ اور قوت نظریہ کی اصلاح کرنے والے ہیں-

(۴) فواحش ومنکرات سے مکمل اجتناب کرنے والے ہیں-

(۵) غصے کی حالت میں بے قابو نہیں ہوتے("جب غصہ آتا ہے تو معاف کردیتے ہیں")-

(۶)اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہیں(یعنی اللہ کے حکم کی اطاعت کرتے ہیں).

(۷)نمازوں کو قائم کرنے والے ہیں-

(۸)ان کے امور آپس میں مشورے سے طے ہوتے ہیں-

(۹) اللہ کے دیے ہوئے رزق میں سے خرچ کرتے ہیں-

(۱۰) اگر کوئی ان کے ساتھ ظلم یا زیادتی کرے،تو اس برائی کو بھی اصلاح کی غرض سے معاف کر دیتے ہیں (معاملے کو درست کر دیتےہیں)،تو ان کا اجر بھی اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اور یوں صبر سے کام لینا اور معاف کرنا عزم ہمت والوں کا کام ہے-(الشوریٰ آیت نمبر ۳۹-۴۳)


 *📝اہم نکات*

⭐ *انسان کی دو قبیح(بُرائی والی) چیزوں کی طرف اشارہ کیا گیا :* 

✨نعمت ملنے پر تکبر

✨تکلیف میں مایوسی

⭐ *مومن کا طریقہ کار:* 

✨تکلیف میں صبر 

✨نعمت پر شکر

⭐ *قیامت کی نشانی:* حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا دنیا میں تشریف لانا.

⭐ *قرآن* دلوں کا موسم بہار ہے. جس طرح زمین بارش سے دمک اٹھتی ہےاسی طرح دل  وحی کی بارش سے کھِل اٹھتا ہے.

⭐ *مشورہ* کرنے میں برکت ہے اور سنت عمل بھی ہے.

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran Para 6 - خلاصہ قرآن پارہ 6

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن