Roza ka Mafhoom aur Fazeelat - what is Fasting in islam - روزہ کا مفہوم 🔮روزے کی کیا فضیلت ہے؟

 *🔮روزہ کا مفہوم🔮*


روزہ، اسلام کی عبادت کا تیسرا رکن ہے۔ عربی میں اس کو "صوم" کہتے ہیں، جس کے لفظی معنی، "رکنے" اور "چپ رہنے" کے ہیں۔ بعض مفسرین کی تفسیروں کے مطابق، قرآن پاک میں اس کو کہیں کہیں "صبر" بھی کہا گیا ہے، جس کے معنی، "ضبطِ نفس" "ثابت قدمی" اور "استقلال" کے ہیں، ان معنوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام کی زبان میں روزہ کا کیا مفہوم ہے؟ وہ در حقیقت نفسانی ہواؤ ہوس اور بہیمی خواہشوں سے اپنے آپ کو روکنے اور حرص و ہوا کے ڈگمگا دینے والے موقعوں میں، اپنے آپ کو ضابط اور ثابت قدم رکھنے کا نام ہے۔ روزانہ استعمال میں عام طور سے نفسانی خواہشوں اور انسانی حرص و ہوا کا مظہر، تین چیزیں ہیں، یعنی کھانا اور پینا اور عورت اور مرد کے جنسی تعلقات، انہی سے ایک مدتِ معین تک رکے رہنے کا نام، شرعاً روزہ ہے۔ لیکن دراصل ان ظاہری خواہشوں کے ساتھ باطنی خواہشوں اور برائیوں سے دل اور زبان کا محفوظ رکھنا بھی، خواص کے نزدیک، روزہ کی حقیقت میں داخل ہے۔


سیرت النبی ﷺ، جلد: پنجم/صفحہ: ۱۵۷


*🔮روزے کی کیا فضیلت ہے؟🔮* 


1. روزہ دار کے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ (بخاری:1901،مسلم:760)


2. روزے کا ثواب اللہ نے اپنے ذمہ لیا ہے۔ (بخاری:1904،مسلم:1151)


3. روزے کے برابر کوئی چیز نہیں۔ (صحیح الترغیب:986)


4. روزہ دار کے لیے جنت کا وعدہ ہے۔ (بخاری:1397،مسلم:14)


5. روزہ دار شہداء کے ساتھ ہوں گے۔ (صحیح الترغیب:1003)


6. روزہ دار کے ہر عمل کا اجر سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے۔ (مسلم:1151،ابن ماجہ:1638)


7. جنت کا دروازہ ریان روزہ داروں کے لیے ہے۔ (بخاری:1896،مسلم:1152)


8. ایک دن کا روزہ دوزخ کی آگ سے ستر سال دور کردے گا۔ (مسلم:1153،بخاری:2840)


9. روزہ قیامت کے دن سفارش کرے گا۔ (صحیح الترغیب:984)


10. روزہ گناہوں سے بچنے کے لیے ڈھال ہے۔ (ترمذی:2616)


11. روزہ دار کی منہ کی بو کستوری سے زیادہ پاکیزہ ہے۔ (بخاری:5927)


12. روزہ دار کو افطاری کے وقت جہنم سے آزادی دی جاتی ہے۔ (ابن ماجہ:1643)


13. روزہ دار کی دعا قبول کی جاتی ہے۔ (صحیح الترغیب:1002)

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن