Ramzan Mubarak mein Ummat e Muhammadiya k liye khasoosi inamat aur barkat - Ramzan Mubarak ki Fazeelat aur Barkat - امتِ محمدیہ کے لیے خصوصی انعامات اور برکتیں

  *امتِ محمدیہ کے لیے خصوصی انعامات اور برکتیں:* 


ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کو رمضان شریف کے بارے میں پانچ چیزیں مخصوص طور پر دی گئی ہیں جو پہلی امتوں کو نہیں ملی تھیں:

*(1):* ان کے منہ کی بدبو اللہ کے نزدیک مشک سے زیادہ پسندیدہ ہے۔

*(2):* ان کے لیے دریا کی مچھلیاں تک دعا کرتی ہیں اور افطار کے وقت تک کرتی رہتی ہیں۔

*(3):* جنت ہر روز ان کے لیے آراستہ کی جاتی ہے، پھر حق تعالیٰ شانہ فرماتے ہیں کہ قریب ہے کہ میرے نیک بندے (دنیا کی) مشقتیں اپنے سے پھینک کر تیری طرف آئیں۔

 *(4):* اس میں سرکش شیاطین قید کر دیے جاتے ہیں، پس وہ رمضان میں ان برائیوں کی طرف نہیں پہنچ سکتے جن کی طرف غیر رمضان میں پہنچ سکتے ہیں۔

 *(5):* رمضان کی آخری رات میں روزہ داروں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔

صحابہ کرامؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ شبِ مغفرت شبِ قدر ہے؟

فرمایا: نہیں، بلکہ دستور یہ ہے کہ مزدور کو کام ختم ہونے کے وقت مزدوری دے دی جاتی ہے۔


(رواه أحمد في المسند: 7917 (13/295)، والبزار: 8571 (15/189)، والبيهقي في شعب الإيمان: 3330 (5/219))

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن