Ramzan Mubarak ki Fazeelat aur Ahmiyat
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوئی تو حضوراکرم ﷺ نے کھڑے ہو کر ﷲکی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا:
اے لوگو! ﷲ تعا لیٰ نے تمہارے دشمن جنات (شیاطین) سے خود ہی نمٹ لیا (کیونکہ انھیں قید کردیا ہے) اور تم سے دعا قبو ل کرنے کا وعدہ کیا ہے اور فرمایا ہے:
{ادْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَـکُمْ} یعنی مجھ کو پکارو میں تمہاری درخواست قبو ل کروں گا۔
توجہ سے سنو! ﷲتعالیٰ نے ہر سرکش شیطان پر سات فرشتے مقرر فرمادئے ہیں اور وہ رمضان ختم ہونے تک چھوٹ نہیں سکتے،
غور سے سنو! رمضان کی پہلی رات سے لے کر آخری رات تک آسمان کے تمام دروازے تمام کھلے رہیں گے اور اس مہینہ میں ہر دعا قبول ہوتی ہے۔
(حیاة الصحابة)
Comments
Post a Comment