Maghfirat ki dua - bakhshish ki dua - Hadees mubarak mein maghfirat ki dua - piyare Nabi Hazrat Muhammad sallallaho alehe wassallam ki maghfirat ki dua - مغفرت
اے اللہ! بخش دے ان پر رحم فرما اور اسے عافیت دے ، اسے معاف فرما اور انکی باعزت ضیافت فرما اور انکے داخل ہونے کی جگہ ( قبر ) کو وسیع فرما اور ان ( کےگناہوں ) کو پانی ، برف اور اولوں سے دھو دے ، اسے گناہوں سے اس طرح صاف کردے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا اور اسے اس گھر کے بدلے میں بہتر گھر ، اس کے گھر والوں کے بدلے میں بہتر گھر والے اور ان کو جنت میں داخل فرما اور قبر کے عذاب سے اور آگ کے عذاب سے اپنی پناہ عطا فرما ۔
Sahih Muslim 2232
" اے اللہ! ان کی مغفرت فرما ، ہدایت یافتہ لوگوں میں ان کے درجات بلند فرما اور ان کے پیچھے رہ جانے والوں میں تو ان کا جانشین بن اور اے جہانوں کے پالنے والے!ہمیں اور ان کو بخش دے ،ان کے لئے اس کی قبر میں کشادگی عطا فرما اور ان کے لئے اس ( قبر ) میں روشنی کردے ۔ "
(Sahi Muslim 3210)
Comments
Post a Comment