Khulasa e Quran - para number 21 - 🕋 پارہ نمبر 21 خلاصہ قرآن



 خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات

🕋 *پارہ نمبر 21:* 

✏️ *نماز کن امور پر مشتمل ہوتی ہے؟* 

نماز تین چیزوں پر مشتمل ہوتی ہے:

(۱)اخلاص

(۲) اللہ کاخوف

(۳) اللہ کا ذکر (العنکبوت آیت نمبر ۴۵-۴۷)

✏️ *نصائح حضرت لقمان:* 

(۱) اللہ کے شکر گزار بندے بنو-

(۲) اللہ کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھرانا،کیونکہ شرک ایک ایسا قبیح عمل ہے جو مخلوق کو خالق کے برابر کھڑا کرتا ہے اور یہ خود پر ایک بہت بڑا ظلم ہے-

(۳) والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا-

(۴)اور اگر والدین شرک پر مجبور کریں،تو ان کی اطاعت نہ کرنا،اگرچہ پرورش کرنے کی وجہ سے ان کے بہت سے حقوق ہیں-

(۵)دین کے معاملے میں ہمیشہ مؤمن اور مؤحد لوگوں کی اتباع کرنا-

(۶)کوئی بھی عمل کرتے وقت یہ بات تمہارے پیش نظر ہونی چاہیے کہ عمل چاہیے کتنا چھوٹا کیوں نہ ہوں،اللہ تعالیٰ قیامت والے دن اسے حاضر کریں گے-

(۷) نمازوں کو قائم رکھنا-

(۸)نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا-

(۹) مصائب پر صبر کرنا-

(۱۰)تکبر مت کرنا-

(۱۱)اپنی چال درمیانی رکھنا-

(۱۲)اپنی آواز پست رکھنا-(لٰقمن13-19)

✏️ *غزوۂ خندق کا بیان:* 

وہ انعام غزوۂ احزاب میں مسلمانوں کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد ونصرت ہے-اس غزوۂ کو "غزوۂ خندق"بھی کہتے ہیں،حضرت سلیمان فارسی رضی اللہ عنہ کے مشورہ سے مدینہ کے اردگرد خندق کھدائی گئی تھی،مسلمان اس غزوۂ میں تین ہزار تھے اور کافر دس سے پندرہ ہزار کے درمیان تھے،یہ جنگ۳یا۵ہجری میں ہوئی تھی اس غزوۂ میں تقریباً ۷۰ قریب منافق بھی شریک تھے،جو کفار کے عظیم لشکر کو دیکھنے کے بعد مسلمانوں سے طرح طرح کی باتیں کر کے انہیں پست کرنا چاہتے تھے-


*📝 اہم نکات*

⭐ *نماز* سے تزکیہ نفس ہوتا ہے.

⭐ *نماز* میں ایسی روحانی تاثیر ہے کہ وہ بے حیائ اور برائ سے روکتی ہے .

⭐مفہوم حدیث! 

✨نبیﷺ نے فرمایا ہر کام کا سرا اسلام ہے،اس کا ستون نماز ہے،اسکےکوہان کی چوٹی جہاد ہے.

⭐ *نماز کی شرائط:* 

✨قبلہ رخ ہونا

✨اول وقت میں ادائیگی

✨پاکیزگی

✨ستر کا خیال رکھنا

✨قیام ،رکوع و سجود اعتدال و اطمینان کا اہتمام کرنا

✨نماز میں خشوع و خزوع کا ہونا 

✨سنت کے مطابق ہونا

⭐ زبور حضرت داؤدؑ کو حفظ تھی کام کاج کے دوران زبانی پڑھ لیتے تھے. حافظ قرآن کا بڑا رتبہ فرشتوں کا ساتھ ، والدین کو روز حشر  سونے و نور کا تاج پہنایا جاۓ گا مکرم و مقربین میں ہونگے.

⭐اعمال صالحہ اللہ کی رحمت کا مستحق ہونے کا سبب ہے.

⭐ *محسنین کی خصوصیات:* 

✨والدین رشتہ دار و مستحقین کے ساتھ احسان کرنے والا

✨نیکیاں کرنے والا

✨اللہ کی عبادت اخلاص ،خشوع خضوع کے ساتھ کرنے والا

✨نماز ذکوٰۃ اور آخرت پر یقین، فرائض و سنن بلکہ مستحبات تک کی پابندی کرنے والے.

⭐چیخ چلا کر بات نہیں کرنی اونچی آواز کو گدھے کی آواز کہا گیا ہے ناپسندیدہ آواز ہے. 

✨حدیث میں آتا ہے گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے پناہ مانگو.

⭐ *حزب* لشکر اور *احزاب* لشکروں کو کہتے ہیں.

⭐ *ایمان کی دو شاخیں:* 

✨حیا

✨زبان قابو میں رکھنا

⭐ *نفاق کی دو شاخیں:* 

✨فحش گوئ

✨لھویات

⭐ *قبولیت عمل کی شرائط:-* 

✨ایمان 

✨اخلاص

✨مطابق شریعت ہونا

⭐  نفس سے مجاہدہ  سب سے بڑا جہاد ہے.

⭐ ذکوٰۃ و صدقات سے ایک تو روحانی ومعنوی اضافہ ہوتا ہے،اللہ مال میں برکت عطا فرماتے ہیں اور قیامت کے دن اس کا اجر و ثواب کئ کئ گنا بڑھا کر دا جاۓ گا.

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن