Imporatnt hours in Ramzan Mubarak - رمضان المبارک کےدو گھنٹے بہت قیمتی ہیں، ان کی حفاظت کریں

رمضان المبارک کےدو گھنٹے بہت قیمتی ہیں، ان کی حفاظت کریں 


 یہ دو گھنٹے👇🏻:


 *۱* ♥️: *افطار کا گهنٹہ* ، افطاری جلدی تیار کیجئے اور دعا کے لئے وقت نکالئے کیونکہ روزه دار کی دعا اس وقت رد نہیں ہوتی لہذا خود اپنے لئے اور اپنے عزیزوں اور مرحومین کے لیے دعا کریں-

عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  *روزہ دار کی دعا افطار کے وقت رد نہیں کی جاتی ۔* ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کو سنا کہ جب وہ افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللهم إني أسألك برحمتك التي وسعت كل شيء أن تغفر لي»  اے اللہ! میں تیری رحمت کے ذریعہ سوال کرتا ہوں جو ہر چیز کو وسیع ہے کہ مجھے بخش دے ۔ 

Sunan Ibn Majah 1753


 *۲* ♥️: *سحری کا گهنٹہ* : رات کا آخری گهنٹہ پس خداوندعالم سے خلوت کرو کہ اللہ آواز دیتا ہے آیا کوئی درخواست کرنے والا ہے کہ میں قبول کروں آیا کوئی استغفار کرنے والا ہے کہ میں اس کو معاف کردوں پس اس تم وقت استغفار کرو-

إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّٰتٖ وَعُيُونٍ [١٥]

بیشک تقویٰ والے لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہوں گے.

ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُحۡسِنِينَ [١٦]

ان کے رب نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہے اسے لے رہے ہوں گے وه تو اس سے پہلے ہی نیکوکار تھے.

كَانُواْ قَلِيلٗا مِّنَ ٱلَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُونَ [١٧]

وه رات کو بہت کم سویا کرتے تھے.

وَبِٱلۡأَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُونَ [١٨]

 *اور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے* . 

Surah Adh-Dhariyat(الذاريات)


*🌷ماه رمضان   مبارک*❤

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن