Khulasa e Quran - para number 6 - 🕋 پارہ نمبر 6 خلاصہ قرآن
خلاصہ قرآن 📝 اہم نکات
🕋 *پارہ نمبر 6:*
✏️ *سورۃ المائدہ:*
مرکزی مضمون: تمام احکام شرعیہ کی پابندی کرئیں, ایفائے عہد کرو, حکم عدولی اور عہد توڑنے سے بچیں-
✏️ *باہمی تعاون کی بنیاد نیکی اور تقویٰ ہے:*
ارشاد فرمایا کہ باہمی ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہا کرو مگر تعاون کی بنیاد نیکی اور تقویٰ ہو،اس سلسلے میں اسلام نے اخوت،قومیت،لسانیتکو بنیاد نہیں بنایا بلکہ لفظ نیکی اور تقویٰ تو اس طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ اگر مسلمان بھی ظلم زیادتی پر مدد طلب کرے تو اس کی مدد نہ کی جائے،آج اگر یہی اصول معاشرے میں زندگی ہوجائے باہمی اختلافات (جس سے ہزاروں جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے)کا خاتمہ ہو سکتا ہے -
(سورۃ المائدہ آیت نمبر ۲)
✏️ *اللہ نے بنی اسرائیل سے عہد لیا:*
اور بیشک اللہ نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ہم نے ان میں بارہ سردار قائم کیے اور اللہ نے فرمایا: بیشک میں تمہارے ساتھ ہوں ۔ اگر تم نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور میرے رسولوں پر ایمان لاؤ اور ان کی تعظیم کرو اور اللہ کو قرض حسن دو توبیشک میں تم سے تمہارے گناہ مٹا دوں گا اور ضرور تمہیں ان باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں تو اس (عہد) کے بعد تم میں سے جس نے کفر کیا تو وہ ضرور سیدھی راہ سے بھٹک گیا۔(سورۃ المائدہ: 12)
✏️ *بنی اسرائیل کے عہد توڑنے کے نتائج:*
آیت نمبر ۱۳ میں عہد توڑنے کے نتائج کو ذکر کیا گیا ہے،جو درج ذیل ہیں:
1: لعنت،جس کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے رحمت سے دوری ہو جاتی ہے-
2: قساوت قلبی (دل کی سختی)-
3: مرض تحریفات(کلام اللہ میں تبدیلی کرنے کا مرض پیدا ہو جاتا ہے)-
4: تعلیمات الہٰیہ کے بڑے حصے کو پس پشت ڈالنے کا رواج بڑھ جاتا ہے-
5: خیانت کے کاموں میں مکمل انہماک ہونے لگتا ہے-
6: ان کے درمیان قیامت کے دن تک کے لئے دشمنی اور بغض ڈال دیا.
(سورۃ المائدہ 13-14)
✏️ *اللہ پاک کے محبوب:*
(۱)وہ اللہ پاک سے محبت رکھیں گے اور اللہ ان سے-
(۲) مسلمانوں کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے والے ہوں گے-
(۳) کافروں کے بارے میں سخت رویہ ہو گا-
(۴) اللہ کی راہ میں خوب قربانیاں دینے والے ہوں گے-
(۵)دین کے معاملے میں کسی کی ملامت کی پرواہ نہیں کریں گے -(المائدہ :54)
📝 *اہم نکات*
⭐کسی کا اندر برائ دیکھو تواس کا چرچا مت کرو،اور علی الاعلان بھی مت کرو:
"اللہ کسی (کی) بری بات کا بآوازِ بلند (ظاہراً و علانیۃً) کہنا پسند نہیں فرماتا سوائے اس کے جس پر ظلم ہوا ہو (اسے ظالم کا ظلم آشکار کرنے کی اجازت ہے)، اور اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہےo"
( 148:انساء)
⭐یہود و نصاریٰ کو دوست مت بناؤ:
"اے ایمان والو! یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ ، وہ (صرف) آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے ہے بیشک اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔ "(51:المائدہ)
⭐ *توبہ کی شرائط*
✨خالص نیت
✨ندامت وشرمندگی
✨دوبارہ گناہ نہ کرنے کا عزم کرنا
✨وقت سے پہلےتوبہ یعنی موت ، عذاب اور قیامت سے پہلے
⭐ *مومن کی دو صفات* :
✨صبر
✨نرمی
⭐ *حرمت والے مہینے 4 ہیں:*
✨ رجب
✨ ذوالقعدہ
✨ذوالحجہ
✨ محرم
ان کی حرمت کی پاسداری کرنی ہے
⭐حالت احرام میں شکار حرام ہےحالت احرام میں شکار حرام ہے

Comments
Post a Comment