Hazrat ayesha siddiqa razi Allah Anha - 17 رمضان المبارک 57 ہجری، یومِ وصال اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صِدِّیقہ رضی اللہ عنہا


🌹 *17 رمضان المبارک 57 ہجری، یومِ وصال اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صِدِّیقہ رضی اللہ عنہا*🌹


🌷 آپ رضی اللہ عنھا کا اسمِ گرامی عائشہ، والدِ گرامی کا نام حضرت ابوبکر صدّیق، والدہ کا نام اُمِّ رومان (زینب) اور القابات صِدِّیقہ اور حُمَیرا ہیں۔

🌷 حضور ﷺ کو حضرت خدیجة الکبریٰ رضی اللہ عنھا کے بعد اپنی ازواج میں سب سے زیادہ عزیز آپ رضی اللہ عنھا تھیں۔

(صحیح بخاری، حدیث:3662)

🌷 لوگ اپنے تحائف نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کرنے کے لیے آپ رضی اللہ عنہا کے ساتھ حضور ﷺ کے مخصوص کردہ دن کی تلاش میں رہتے اور اس عمل سے وہ حضور ﷺ کی رضا چاہتے تھے۔

(صحیح مسلم:6289)

🌷 آپ رضی اللہ عنھا کے پاس اللہ تعالیٰ کے رزق میں سے جو بھی چیز آتی، اس کو اپنے پاس نہ روکے رکھتیں بلکہ اسی وقت صدقہ فرما دیتیں۔

(صحیح بخاری، حدیث:3505)

🌷 آپ رضی اللہ عنھا اس امت کی عورتوں میں سب سے بڑی عالمہ تھیں۔

(المعجم الکبیر، جلد:23، حدیث:299)

🌷 صحابہ کرام علیھم الرضوان کو جب کسی حدیث میں مشکل پیش آتی تو آپ رضی اللّٰہ عنہا سے اس حدیث کا صحیح علم پا لیتے۔

(جامع ترمذی، حدیث:3883)

🌷 تیمم کی رخصت والی آیت آپ رضی اللہ عنہا کے وسیلہ سے نازل ہوئی۔

(مسند احمد، حدیث:2496)

🌷آپ رضی اللہ عنہا مسلسل روزے سے ہوتی تھیں۔

(مصنف عبدالرزاق، حدیث:4048)

🌷 نبی کریم ﷺ اپنے مرضِ وصال میں باقی ازواج سے اجازت لے کر آپ رضی اللہ عنھا کے حُجرہ میں تشریف لے آئے اور وصال کے وقت حضور ﷺ کا سرِ انور آپ رضی اللہ عنھا کی گود میں تھا اور اسی حالت میں آپ ﷺ نے وصال فرمایا اور آپ ﷺ کا روضہ مبارک بھی حُجرہِ عائشہ رضی اللہ عنھا میں بنا۔

(صحیح بخاری، حدیث:1389)

🌷 اللہ تعالیٰ نے آپ رضی اللہ عنھا کی عفت و پاکدامنی کی گواہی (سورة النور کی آیت 11 تا 18) آسمان سے نازل فرمائی۔

(صحیح بخاری، حدیث:4690)

🌷 آپ رضی اللہ عنھا دنیا اور آخرت میں نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ ہیں۔

(جامع ترمذی، حدیث:3880)

🌷 آپ رضی اللہ عنھا حیرت انگیز قوتِ حافظہ کی مالکہ تھیں۔ آپ سے *2210* احادیث مروی ہیں۔

🌷 حضور ﷺ کے نکاح میں آنے سے قبل تمام ازواجِ مطہّرات میں سے صرف آپ رضی اللہ عنھا ہی کنواری تھیں۔


*بنتِ   صدّیق  ،  آرامِ   جانِ   نبی  ﷺ*

*اس  حریمِ  براءت  پہ  لاکھوں  سلام*

*یعنی  ہے   سورۂِ  نور   جن  کی  گواہ*

*ان کی پُرنور صورت پہ لاکھوں سلام*

*اہلِ    اسلام    کی    مادرانِ    شفیق*

*بانوانِ   طہارت   پہ   لاکھوں   سلام*

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن