Khulasa e Quran - para number 22 - 🕋 پارہ نمبر 22 خلاصہ قرآن
خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات
🕋 *پارہ نمبر 22:*
✏️ *مسلمانوں سے خطاب:*
سب سے پہلے مسلمان مردوں اور عورتوں کو خطاب ہے کہ وہ اپنے اندر درج ذیل صفات پیدا کریں:
(۱)خود کو ظاہری احکام شرعیہ کا پابند کریں-
(۲) عقائد درست کریں-
(۳) اطاعت گزار بنیں-
(۴)نیت،قول،اور عمل کی صفائی ہو-
(۵)طاعات اور مصائب پر صبر کریں-
(۴)عاجزی پیدا کریں-
(۷)صدقات وخیرات کا اہتمام کریں-
(۸) روزوں کا اہتمام کریں-
(۹)اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اللہ تعالیٰ کا خوب خوب ذکر کریں-(الاحزاب:35)
✏️ *مسلمانوں کو آداب کی تعلیم:*
(۱)بلا اجازت کسی کے گھر میں داخل نہ ہوا کرو-
(۲)جب کسی دعوت اور ولیمہ میں بلائے جاؤ تو وہاں ضرورت سے زیادہ نہ بیٹھو-
(۳)وقت مقرر کا خیال رکھنا چاہیے،وقت سے پہلے پہنچ کر کھانے کے انتظار میں نہ بیٹھیں-
(۴)کھانے سے فارغ ہو کر اپنے اپنے کاموں منتشر ہو جائیں،ایسا جم کر نہ بیٹھیں کہ جس سے میزبان کو تکلیف ہو-
(۵)عام عورتوں کے لئے قانون یہ ہے کہ جب وہ برقعہ پہن کر آئیں،تو ضرورت کے وقت ان سے بات کر سکتے ہیں،لیکن ازواج مطہرات کے لئے قانون یہ ہے کہ جب ان سے بات کی ضرورت پیش آئے،تو دیوار کے پیچھے سے بات کرنی ہو گی-
(۶) عورتوں پر اپنے والدین،اپنی اولاد،بھائیوں،بھانجوں بھتیجوں،مسلمان عورتوں اور اس طرح باندیوں سے پردہ نہیں-
(۷) مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر کثرت کے ساتھ درود پاک پڑھاکریں-(الاحزاب:53-56)
✏️ *آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ڈرانا کن لوگوں کے لئے نافع ہو گا؟*
آپ کا ڈرانا ان لوگوں کے لئے نافع ہو گا،جن میں درج ذیل۲صفتیں ہوں گی:
(۱)دل میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کا ارادہ ہو-
(۲)اللہ تعالیٰ کا خوف ہو-
اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ کا ان سے مغفرت اور اجر عظیم عطا کرنے کا وعدہ ہے-(سورۂ یٰس آیت نمبر 8)
*📝اہم نکات*
⭐ *عورت کو پردے کا حکم ہے:* (آیت 59 الالحزاب)
✨پردے کا مقصد قلب و نظر کی طہارت اور عصمت و عزت کی حفاظت ہے.
✨عورتوں کا اصل مقام گھر ہے.عورت کا امتحان پردے کی وجہ سے ہے.
✨عورت مردوں سے گفتگو کرتے ہوۓ لب و لہجہ میں سختی رکھے کہ دوسرا شخص نرم لہجے کی وجہ سے مائل نہ ہو جاۓاس کے دل میں برا خیال پیدا نہ ہو جاۓ.
⭐ *تبرج*= بے پردگی زیب و زینت کا اظہار ,نمائیاں ہو کر چلنا ، اٹھلاتے ہوۓ چلنا پیش کرنا, اپنی زیب و زینت دوسروں کو اظہار کرے.
⭐آپﷺ خاتم انَّبین ہیں آپ کے بعد خلیفہ تو سکتے ہیں مگر رسول کوئ نہیں ! علاوہ ازیں حضرت عیسیٰ کا ظہور بھی رسول کی صورت میں نہیں بلکہ آپﷺ کے امتی بن کر آیئں گے
⭐عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 48 سال نبی کی تعلیمات و امت کی راہنمائ.
⭐ *جنوں کو غیب کا علم نہیں:*
✨حضرت سلیمان علیہ السلام کی موت کے ذریعہ اس عقیدہ کے فساد کو واضح کردیا کہ جنات غیب کا علم رکھتے ہیں.(سبا:14)
⭐قرآن جب انسان کے اندر اترتا ہے ٹھنڈک کا احساس پیدا کرتا ہے.)

Comments
Post a Comment