Benefits of wadhu - benefits of wazu according tou science -وضو کے فوائد ۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وضو کے فوائد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


جب میں فری لانسنگ کرتی تھی، تو اکثر گھنٹوں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنا پڑتا تھا۔ آنکھیں تھک جاتیں، کندھے جیسے جم جاتے، اور گردن میں مستقل کھچاؤ رہنے لگتا۔ بعض اوقات تو لگتا تھا کہ جیسے دماغ نے سوچنے سے ہی انکار کر دیا ہو۔۔۔۔۔ 


 ایک دن، ایک کلائنٹ نے مجھ سے وضو پر ریسرچ آرٹیکل لکھنے کو کہا کہ سائنسی طور پر کیا فوائد ہیں۔۔۔۔ جب میں نے اس کے طبی فوائد پر تحقیق کی، تو ایک کے بعد ایک حیرت انگیز حقیقت میرے سامنے آتی گئی۔


جیسے کہ وضو کے چہرہ دھونا نور تو ہے ہی لیکن وضو کا پانی جب چہرے پر پڑتا ہے تو یہ جلد کو تازگی دیتا ہے، لیکن اصل کمال تو خون کی نالیوں اور اعصابی سسٹم میں ہوتا ہے۔ چہرہ دھونے سے آنکھوں کے گرد موجود بلافرن نرو (Bluffarin Nerve) متحرک ہوتی ہے، جو بینائی بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ خاص طور پر جب دن بھر اسکرین پر نظریں جمی رہیں، تو وضو کے پانی کی ٹھنڈک ایک ریفریشمنٹ کی طرح کام کرتی ہے۔


ہاتھ دھونے کا عمل بھی عام نہیں ہے۔ ہماری جلد پر اسٹریپٹوکوکس اور اسٹیفیلوکوکس جیسے بیکٹیریا ہوتے ہیں، جو وقت کے ساتھ بیماریاں پیدا کر سکتے ہیں۔ ریسرچ کہتی ہے کہ ہاتھوں کو دن میں کئی بار دھونے سے نہ صرف بیکٹیریا کم ہوتے ہیں بلکہ جسمانی قوت مدافعت بھی بہتر رہتی ہے۔ اور وضو میں تو ہم یہ کام پانچ بار کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔


 خاص طور پر گردن کے مسح پر جو سائنسی تحقیقات ملیں، وہ تو واقعی حیران کن تھیں۔۔۔ کیونکہ گردن کو دن بھر ہم نظر انداز کرتے ہیں، حالانکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں سے ہمارا دماغ اور جسم آپس میں جُڑتے ہیں۔ ایک بار میں نے غور کیا کہ جب بھی میں تھک جاتی ہوں، تو لاشعوری طور پر ہاتھ گردن کے پیچھے لے جا کر مساج کرنا شروع کر دیتی ہوں۔۔۔۔یہ محض اتفاق تو نہیں ہے؟ شاید نہیں ہے! انسانی جسم قدرتی طور پر وہی کرتا ہے جو اس کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔


وضو میں جب گردن کا مسح کیا جاتا ہے، تو یہ صرف پانی کا چھونا نہیں، بلکہ ایک مکمل نیورولوجیکل بوسٹ ہے۔ گردن میں بہت سی اہم شریانیں (Arteries)، اعصاب (Nerves)، اور لمف نوڈز (Lymph Nodes) ہوتے ہیں، جو دماغ، دل اور جسم کے دیگر حصوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔ جب ہم گردن پر ہلکا پانی لگاتے ہیں، تو دراصل ہم ان سب کو ریفریش کر رہے ہوتے ہیں۔


نیز یہ بھی میں نے اسی تحقیق میں پڑھا کہ گردن میں دو بڑی شریانیں ہوتی ہیں، کیروٹڈ آرٹریز (Carotid Arteries)، جو دماغ کو خون مہیا کرتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق، گردن پر نرم دباؤ ڈالنے سے (جیسا کہ وضو میں ہوتا ہے) یہ شریانیں زیادہ بہتر کام کرتی ہیں، جس سے دماغ کو زیادہ آکسیجن اور غذائی اجزاء ملتے ہیں۔


شاید آپ نے بھی کبھی کام کے دوران "دماغ بند ہونے" والی کیفیت محسوس کی ہو گی میری طرح۔۔۔۔ دراصل، یہ اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کو مکمل آکسیجن نہیں مل رہی ہوتی۔ وضو کے دوران گردن کا مسح ایک نیچرل ریبوٹ سسٹم کی طرح کام کرتا ہے، جو دماغ کی کارکردگی بہتر بناتا ہے اور ارتکاز (Concentration) کو بڑھاتا ہے۔


یہاں ایک اور زبردست حقیقت سنیں! گردن میں ایک بہت ہی خاص نرو ہوتی ہے، جسے ویگس نرو (Vagus Nerve) کہتے ہیں۔ یہ نرو جسم میں بہت سے اہم کام کنٹرول کرتی ہے، جیسے کہ دل کی دھڑکن، سانس لینے کا نظام، اور ذہنی دباؤ کی سطح۔


"جرنل آف نیوروسائنس" میں شائع ایک تحقیق کے مطابق، گردن پر ہلکا پانی لگانے یا دباؤ دینے سے ویگس نرو متحرک ہوتی ہے، جو Cortisol (تناؤ پیدا کرنے والا ہارمون) کی سطح کم کر کے خوشی کے ہارمونز (Endorphins, Serotonin) کو بڑھاتی ہے۔ اس کا نتیجہ؟ ذہنی سکون، کم دباؤ، اور بہتر موڈ!


یہی وجہ ہے کہ جب آپ وضو کر کے بیٹھتے ہیں، تو ایک عجیب سی تازگی محسوس ہوتی ہے۔ یہ صرف پانی کی ٹھنڈک نہیں، بلکہ دماغی نظام کو ایک قسم کی قدرتی تھراپی مل رہی ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگر نیند خراب ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا Autonomic Nervous System (ANS) متوازن نہیں۔ ANS دو حصوں میں بٹا ہوتا ہے:


1. سمپیتھٹک سسٹم (Sympathetic System) – جو ہمیں چوکنا رکھتا ہے۔

2. پیراسمپیتھٹک سسٹم (Parasympathetic System) – جو ہمیں سکون اور نیند فراہم کرتا ہے۔


وضو میں گردن کے مسح سے پیراسمپیتھٹک سسٹم کو متحرک کیا جاتا ہے، جس سے نیند بہتر ہوتی ہے۔ "سلیپ میڈیسن جرنل" میں ایک تحقیق کے مطابق، گردن پر ہلکی ٹھنڈک دینے سے دماغ میں میلٹونن (Melatonin) نامی ہارمون کی پیداوار بڑھتی ہے، جو گہری اور پُرسکون نیند میں مدد دیتا ہے۔۔۔۔ اور میں نے اس بات کو نوٹ بھی کیا ہے کہ جس رات وضو کرنا بھول جاؤں اور بے وضو سو جاؤں تو نیند تو لازمی ڈسٹرب ہوتی ہے ساتھ ہی برے وساوس بھی ذیادہ حاوی ہونے لگتے ہیں۔۔۔۔


"امریکن جرنل آف نیورولوجی" میں شائع ایک تحقیق کے مطابق، گردن کے پچھلے حصے میں ہلکی نمی یا دباؤ دینے سے Cervicogenic Headache (ایسا سر درد جو گردن کے تناؤ کی وجہ سے ہوتا ہے) میں 30-40% تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔


وضو میں گردن کا مسح کرنے سے گردن کے پٹھے ریلیکس ہوتے ہیں، جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے، یہاں تک کہ کچھ تحقیق میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ گردن کے مسح کا تعلق ذہنی امراض جیسے ڈیمینشیا (Dementia) اور الزائمر (Alzheimer's) کی روک تھام سے بھی جُڑا ہوا ہے۔


"Journal of Alzheimer's Disease" میں شائع تحقیق کے مطابق، جو افراد روزانہ گردن پر پانی لگاتے یا نرم دباؤ دیتے ہیں، ان میں یادداشت کے مسائل کم ہوتے ہیں، اور دماغی صحت زیادہ عرصے تک برقرار رہتی ہے۔


جب سے میں نے یہ سب تحقیق پڑھی، تو وضو کو میں بڑی توجہ سے کرتی ہوں بلکہ ایک قدرتی نیورو تھراپی بن گیا ہے۔ اب جب بھی کام کے دوران تھکن محسوس ہو، یا دماغ بوجھل لگے، تو میں وضو کرتی ہوں اور خاص طور پر گردن کا مسح پوری توجہ سے کرتی ہوں، جیسے ہی گردن پر گیلا ہاتھ پھرتا ہے، ایک عجیب سی تازگی محسوس ہوتی ہے۔ ذہن صاف ہو جاتا ہے، دماغ ہلکا محسوس ہونے لگتا ہے، اور پورے جسم میں ایک توانائی دوڑ جاتی ہے۔


اگر آپ بھی دن بھر کمپیوٹر پر بیٹھ کر فری لانسنگ یا کوئی اور ذہنی مشقت کرتے ہیں، تو آزما کر دیکھیں۔ وضو کریں، اور وضو کے تمام ارکان بہترین طریقے سے ادا کر کے وضو کی برکات تو لازمی سمیٹتے ہیں ساتھ ہی اسے ایک نیورولوجیکل بوسٹ کے طور پر اپنائیں۔ آپ خود حیران رہ جائیں گے کہ یہ کتنا طاقتور عمل ہے۔۔۔۔!!!

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن