Khulasa e Quran - para number 4 - 🕋 پارہ نمبر 4 خلاصہ قرآن
خلاصہ قرآن 📝 اہم نکات
🕋 *پارہ نمبر 4 :*
✏️ *کفار کے ساتھ قطع تعلق اور اس کے چند اسباب:*
امت فرائض منصبی ادا کریں اور ان کفار سے خفیہ روابط منقطع کر دیں اور پھر اس کی متعددد وجوہ بھی ذکر فرمائیں :
(۱) یہ لوگ تمہارے ساتھ فساد کرنے میں ذرا برابر کمی نہیں کریں گے-
(۲) یہ لوگ ہمیشہ تمہیں مشقت میں ڈالنے کی فکر میں لگے رہتے ہیں-
(۳) ان کے دلوں میں تمہارے لیے سوائے بغض کے اور کچھ نہیں-
(۴) یہ لوگ تمہیں بلکل نہیں چاہتے-
(۵) تم تمام آسمانی کتابوں تورات،زبور ،انجیل اور دیگر صحیفوں پر ایمان رکھتے ہو، جبکہ یہ لوگ بعض پر ایمان رکھتے ہیں اور بعض کا انکار کرتے ہیں ،مثلاً یہود انجیل کا انکار کرتے ہیں اور نصاریٰ تورات کا اور دونوں ہی قرآن کریم کا انکار کرتے ہیں-
(۶) تمہیں کوئی خوشی حاصل ہو،تو انہیں اس سے تکلیف ہوتی ہے اور اگر تمہارے اوپر کوئی برائی آتی ہے،تو خوش ہوتے ہیں-
✏️ *مسلمانوں کو ہدایت:*
(۱) مسلمانوں کو حکم دیا گیا کہ وہ غلط تشہیر اور پروپیگنڈے سے متاثر نہ ہوا کریں ،بلکہ انہیں چاہیے کہ اس کے مقابلے کے لیے عملی طور پر میدان میں اتریں، کامیابی اسی میں ہے
(۲) مسلمانوں کو تسلی دی گئی ہے کہ وہ کافروں کے طرزِ عمل سے بالکل خوف نہ کھائیں، کیونکہ وہ اللہ کا کچھ نقصان نہیں کر سکتے،اور پھر ان کافروں کے لیے اخروی عذاب بھی ہے-
(۳) اِس سوال کا جواب دیا گیا ہے کہ اللہ تعالٰی آزمائش کیوں کرتا ہے؟تو جواب دیا گیا کہ تا کہ مومن اور کافر ،مخلص اور منافق کے درمیان فرق ہو جائے-آل عمران(121-226)
✏️ *سورۂ نساء کے دو حصے ہیں:*
پہلا حصہ ابتدا سورت سے (نُدخِلھُم ظلاظلیلاَ) ہے جس میں عورتوں اور یتیموں کے حقوق اور میراث کے مسائل اور عائلی زندگی کے اہم اصول ذکر ہیں-اس کے بعد ملک کے نظم ونسق کے اہم قوانین ذکر ہیں-
✏️ *یتیم کے مال میں تین طرح کے تصرف سے منع فرمایا ہے:*
(۱)یتیم کا عمدہ مال لے کر خراب اور بیکار مال اسے دینا-
(۲) یتیم کا مال کھانا
(۳) اپنے مال میں یتیم کے مال کو ،شامل کرنا-(النساء:2)
📝 اہم نکات
⭐(البِرَّ)نیکی و بھلائ کو تم تب تک نہیں پا سکتے جب تک تم اپنی (پسندیدہ)محبوب ترین چیز اللہ کی راہ میں نہ دے دو(اٰلِ عمران:92)
⭐یہود کا اعتراض اور دعویٰ غلط ثابت ہوا کہ دین ابراھیمی کے پیروکار پر اونٹ کا گوشت اور دودھ حرام ہے. البتہ بنی اسرائیل نے بعض چیزیں خود اپنے پر حرام کر رکھی تھیں ،(یعقوب علیہ السلام وہ بھی بیماری کے سبب کیاگیا تھاوقتی عمل تھا ) منع فرمایا اللہ کی حلال کردہ چیزوں کو خود سے اپنے پر حرام مت کرو.ہاں البتہ ظلم و ستم کے سبب بطور سزا بعض چیزیں بنی اسرائیل پر حرام کی گئ جیسے ناخن والے جانور.
⭐ایسے شخص کے لیۓسخت وعید آئ ہے جو استطاعت کے باوجود حج نہ کرے.
⭐ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اورقیامت کے دن تمہیں تمہارے اجر پورے پورے دئیے جائیں گے توجسے آگ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا تو وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا سامان ہے ۔(اٰلِ عِمران:185)
⭐ اللہ کا بندہ بننے کے لیۓ کٹھن مراحل سے گزرنا پڑے،گھبرانا نہیں ہے مشکلات پرصبر کا دامن تھامنا ہے.
آزمائیشیں انسان کو نکھارنے کے لیۓ آتی ہیں .
یقینًا تمہیں تمہارے مالوں اور جانوں سے تمہاری آزمائیش کی جاۓ گی (اٰلِ عِمران:186)
⭐ صلہ رحمی کرنی ہے. رشتوں کو توڑنا نہیں جوڑ کے رکھنا ہے.
(آیت 1 انساء)
⭐ عورتوں کوان کے مہر خوشی سے ادا کردیا کرو ہاں اگر خوشی سے چھوڑ دیں تو اسےشوق سے کھاؤ پیؤ.
⭐ عورت کے ساتھ حسن معاشرت کا حکم.
مومن مرد(شوہر) مومنہ عورت سے بغض نہ رکھےاگر اس کی ایک عادت اسے ناپسند ہےتو اسکی دوسری عادت پسندیدہ بھی ہو گی(صحیح مسلم)

Comments
Post a Comment