Khulasa e Quran - para number 9 - 🕋 پارہ نمبر 9 خلاصہ قرآن
خلاصہ قرآن 📝 اہم نکات
🕋 *پارہ 9:*
*✏️کیا نعمتوں کا ملنا بھی عذاب کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے:*
اس سپارے کے پہلے رکوع کا خلاصہ یہ ہےکہ جرم کی حالت میں نعمتوں کا میسر ہونا،یا مشقت میں مبتلا ہونا دونوں ہی عذاب کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں،کیونکہ بسا اوقات انسان پر اس کے گناہوں کی وجہ سے تکالیف آتی ہیں،تا کہ وہ ان گناہوں کو ترک کر دے،لیکن اگر اس کے باوجود وہ گناہوں کو ترک نہ کرے اور باز نہ آئے،تو پھر فراخی اور کشادگی آتی ہے،تاکہ یہ شخص اپنی سرکشی میں اور بڑھ جائے اور کل بروز قیامت اس کے پاس جان کی خلاصہ کے لیے کوئی عذر نہ رہے-
*✏️قوم کا حضرت موسیٰ علیہ السلام سے جاہلانہ سوال اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے جواب:*
حضرت موسیٰ علیہ السلام بنی اسرائیل کو سمندر پار کرا کر "سینا"پہنچے تو ان کا گزر ایک ایسی قوم پر ہوا،جو اپنے بتوں کو پوجنے میں منہمک تھی،تو بنی اسرائیل کے دل میں بھی بت پرستی کی تمنا عود کر آئی اور کہنے لگے کہ اے موسیٰ!جیسے ان کے بت ہے،ایسا ہی ایک بت ہماری عبادت کے لیے بنا دو-(الاعراف آیت نمبر ۱۳۷)
*پہلا جواب:* حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جواب میں فرمایا کہ تم بڑی جاہل قوم ہو،معبود حقیقی خالق ہوتا ہے، نہ کہ مخلوق-
*دوسرا جواب:* دوسرا جواب یہ دیا کہ یہ لوگ جس کام میں لگے ہوئے ہیں ،وہ طریقہ اور دین تباہ وبرباد ہو کر رہے گا - *تیسرا جواب:* تیسرا جواب یہ دیا کہ جو کام یہ قوم کر رہی ہے،وہ بلکل غلط اور باطل ہے،اور پھر اس کے بعد قوم کو اللہ تعالیٰ کے انعامات یاددلائے گئے-(الاعراف آیت نمبر ۱۳۸-۱۴۱)
✏️ *بنی اسرائیل پر درج ذیل انعامات کیے گئے:*
(۱) انہیں بارہ قبیلوں میں تقسیم کیا گیا-
(۲)ہر قبیلہ کے لیے پانی کی الگ گھاٹی کا بندوبست کیا-
(۳)ان پر من و سلویٰ کو نازل کیا-
(۴) چونکہ یہ لوگ گرم علاقے میں تھے،جہاں سورج کی تپش ان کے لیے باعث اذیت تھی،تو ان پر اللہ تعالٰی نے ابر(بادل)کا سایہ مقرر کر دیا-
(۵) انہیں حکم دیا گیا کہ شہر"اریحا"میں داخل۔ہو جاؤ اور اس میں سے جہاں سے جی چاہے،کھاؤ،پیو-(الاعراف آیت نمبر 161٫162)
✏️ *سورۃ انفال میں اہل ایمان کی صفات:*
(۱) مؤمنین پر خوف الہٰی کا یہ حال ہوتا ہے کہ جب بھی اللہ کو یاد کرتے ہیں،تو ان کے دل کاپنے لگتے ہیں-
(۲)جب بھی کلام اللہ کی تلاوت کی جاتی ہے،اسے سن کر ان کا ایمان بڑھتا ہے-
(۳) اللہ پر کامل بھروسہ رکھتے ہیں-
(۴) نمازوں کو قائم کرتے ہیں-
(۵) اللہ کے دیے ہوئے مال میں سے خرچ کرتے ہیں-(الانفال آیت نمبر 1,2)
📝 *اہم نکات*
⭐ آزمائشیں شعور کو جھنجھوڑنے خوابِ غفلت سے بیدار کرنے کے لیۓ آتی ہیں.
⭐ *حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس معجزہ عصاءاس کے کام:*
✨اللہ کے حکم سے اژدھا بنا
✨سمندر کو پھاڑ کر راستہ بنانا
✨فرعون کے جادوگروں کے سانپوں کونگل جانااور رسی بنانا
✨بارہ چشموں کا پھوٹ پڑنا
⭐ سورۃ *الانفال* نفل کی جمع ہے یعنی "ذائد چیز" یعنی مالِ غنیمت .امت مسلمہ کے کیۓ مال غنیمت حلال کر دیا گیا!غنیمت سے مراد وہ مال جو کافروں سے لڑائ کے نتیجے میں مسلمانوں کو حاصل ہو.
⭐اے ایمان والو! مت خیانت کرو اللہ اور رسول کی اور مت خیانت کرواپنی امانتوں میں جانتے بوجھتے. (انفال:27)

Comments
Post a Comment