Khulasa e Quran - para number 8 - 🕋 پارہ نمبر 8 خلاصہ قرآن
خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات
🕋 *پارہ نمبر 8:*
✏️ *مومن اور کافر کی مثال:*
اس آیت میں مومن اور کافر کی مثال دی گئی کہ مومن ہدایت پر چل کر ایسا ہے جیسا کہ اس کے پاس چراغ ہے،اس کی روشنی میں لوگوں کے درمیان چلتا ہےاور کافر اندھیرے میں پڑا ہوا ہے-(الانعام : آیت نمبر ۱۲۲)
✏️ *دین داری میں رکاوٹ کا سبب:*
سرمایہ دار اور عہدے دار لوگ ہمیشہ دین میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں،چونکہ دین کی وجہ سے ان کی دنیاوی چودھراہٹ متاثر ہوتی ہے ایسے لوگ ہمیشہ دین کا مذاق اڑاتے ہیں-(الانعام: آیت نمبر ۱۲۳-۱۲۴)
✏️ *اسلام کے لیے کشادہ سینہ:*
اللّٰہ تعالیٰ جس کو ہدایت سے نوازتاہےاس کا سینہ اسلام کے لیے کشادہ کر دیتا ہے .
حدیث میں ایسے دل کی تین علامات بیان کی گئی:
(۱)"الانابۃالیٰ دار الخلود" یعنی آخرت کی طرف رغبت اختیار کرنا،
(۲)"والتجافی عن دارالغرور"دنیا سے بے رغبتی پیدا ہو جائے،
(۳)"والاستعدادللموت قبل و رود الموت"موت سے قبل موت کی تیاری کرنا-(الانعام: آیت نمبر ۱۲۵-۱۲۹)
✏️ *سورۃ اعراف:*
(۱) گزشتہ قوموں کی تاریخ-
(۲)قیامت کے دن اعمال تولے جانے کا بیان-
(۳) تخلیق انساناور روزاول اس کا دشمن شیطان-
(۴) اصحاب اعراف،اہل جنت اور اہل جہنم کے درمیان مکالمیں-
(۵) گزشتہ امتوں کی تاریخ-
*✏️لباس ایک نعمت ہے:*
نیزان آیت میں اللہ تعالیٰ نے لباس جیسی عظیم نعمت کو ذکر فرمایا ہے اور بتایا ہے کہ روز اول سے شیطان تمہیں لباس اتروا کر بے حیا بنانا چاہتا ہے،لہذااس شیطان کے فریب سے بچنا،اور بتایا کہ جب نمازوں میں آو،تو اچھا لباس زیب تن کر کے آیا کرو-(الاعراف)
*📝اہم نکات*
⭐ گناہ رزق سے محرومی کا سبب ہیں.
⭐ لباس اللہ کی نشانییوں میں سے ایک نشانی ہے! نبیﷺ سفید لباس پسند فرماتے .
تقویٰ کا لباس:
ایسالباس جسے پہن کرانسان تکبر کرنے کی بجاۓاللہ سے ڈرےایمان اور عمل صالح کے تقاضوں کا اہتمام کرے.
⭐ سورۃ البقرۃ مدنی سورتوں میں سب سے بڑی اور سورۃ الاعراف مکی سورتوں میں سب سے بڑی ہے . سورۃ اشعراء کی آیات زیادہ ہیں مگر چھوٹی ہیں.
⭐ *دعا:*
*رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَاٚ- وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ*
"اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اور اگر تو نے ہماری مغفرت نہ فرمائی اور ہم پر رحم نہ فرمایا تو ضرور ہم نقصان والوں میں سے ہوجائیں گے۔" (الاعراف:23)

Comments
Post a Comment