Khulasa e Quran - para number 7 - 🕋 پارہ نمبر 7 خلاصہ قرآن


خلاصہ قرآن 📝 اہم نکات

🕋 *پارہ نمبر 7:* 

✏️ *قسم کا کفارہ:* 

قسم اور کفارہ قسم بیان کیا گیا ہے،کفارہ قسم یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دووقت کا کھانا کھلایا جائے ،یا کپڑے پنہائے جائےاور یا پھر ایک غلام آزاد کیا جائے-اگر ان تین صورتوں میں سے کسی پر بھی قدرت نہ ہو ،تو پھر ایسی صورت میں تین دن لگاتار روزے رکھے جائیں-(المائدہ :آیت نمبر ۸۹)

✏️ *قسم کے مسائل:* 

(۱) اگر کوئی آدمی قسم کھا لیتا ہے کہ میں فلاں کام کروں گا اور پھر وہ کام نہ کیا،تو قسم کا کفارہ ادا کرنا ہو گا-

(۲)قسم ہمیشہ اللہ کے نام کی کھائی جاتی ہے،غیر ناموں کی قسم جائز نہیں-

(۳) اگر گناہ کی قسم کھائی ہے ،تو اسے فوراً توڑے اور کفارہ ادا کرے-

✏️ *عذاب دینا آنے مختلف صورتیں:* 

(۱) اوپر سے عذاب آتا ہے اس سے مراد وقت پر بارشوں کا نہ ہونا یا شدیدہونا ہے اور بعض مفسرین نے یہ مراد لیا کہ اوپر سے عذاب سے مراد حکمرانوں کا ظلم ہے-

(۲) اور نیچے سے عذاب زلزلوں کی صورت میں آتا ہے،یہ بھی مراد ہے کہ ماتحت لوگ خیانت کرنے والے بن جاتے ہیں-

(۳) آپس میں دست وگریباں ہو جاتے ہیں،قتل وغارت شروع ہو جاتی ہے-(الانعام :آیت نمبر65)



📝 *اہم نکات*

⭐ حق کی پہچان اور اثر!نرم دل اور خشیّت الٰہی رکھنے والے ہی کرتےاور لیتے  ہیں!

⭐ آنسو ایمان کی علامت ہیں، مومن اللہ سے ڈرنے والا ہے.

⭐ شراب ، جوا،بت پرستی،فال کے تیر سب ناپاک و شیطانی اعمال ان سے پرہیز کرنا ہے

⭐ شراب کو ام الخبائث کہا جاتا ہےابن عباس ؓ سے روائت ہے ! شراب سے بچو ! ہر برائ کی چابی ہے.

⭐ *70 ہزار فرشتے سورۃ الانعام کو یکبارگی لے کر اترے* 

⭐ اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کے غضب پر بھاری ہے،جو اللہ سے ڈرتے ،ذکوٰۃ ادا کرتے اور آیات پر ایمان لاتے رحمت کے مستحق ہونگے.

⭐ *آپﷺ نے فرمایا:-*

جو پسند کرتا ہے اس کے لیۓ اس کے رزق میں فراخی ہو اور اس کے نشان (قدم) باقی رہیں تو اسے چاہیۓ کہ وہ صلہ رحمی کرےرحمی کرے

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran Para 6 - خلاصہ قرآن پارہ 6

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن