Khulasa e Quran - para number 5 - 🕋 پارہ نمبر 5 خلاصہ قرآن
خلاصہ قرآن 📝 اہم نکات
🕋 *پارہ نمبر 5*
✏️ *جن عورتوں سے نکاح جائز نہیں:*
(۱)جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کر چکے ہوں-(۲)مائیں (تمام اصول،یعنی دادی، نانی،پڑنانی،پڑدادی،وغیرہ)-(۳)اولاد(جمیع فروع،یعنی پوتے،پوتیاں،نواسے،نواسیاں، سب اس میں داخل ہیں)-(۴)بہنیں-(۵) پھوپھیاں-(۶)خالائیں-(۷)بھتیجیاں-(۸)بھانجیاں-(۹)رضاعی مائیں-(۱۰) رضاعی بہنیں-(۱۱)ساس-(۱۲) تمہاری بیوی کی وہ لڑکی (بیٹی)جو پہلے شوہر سے ہو،شرط یہ ہے کہ بیوی سے ہمبستری کر چکا ہو-(۱۳)بہو-(۱۴)دو بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا-(۱۵) شادی شدہ عورتیں-(سورۃ النساء 22)
✏️ *مرد کی عورتوں پر فضیلت:*
مرد عورتوں پر نگہبان ہیں اس وجہ سے کہ اللہ نے ان میں ایک کو دوسرے پر فضیلت دی اور اس وجہ سے مرد عورتوں پر اپنا مال خرچ کرتے ہیں تو نیک عورتیں (شوہروں کی) اطاعت کرنے والی (اور)ان کی عدم موجودگی میں اللہ کی حفاظت وتوفیق سے حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں اور جن عورتوں کی نافرمانی کا تمہیں اندیشہ ہو تو انہیں سمجھاؤ اور (نہ سمجھنے کی صورت میں) ان سے اپنے بستر الگ کر لو اور (پھر نہ سمجھنے پر ) انہیں مارو پھر اگر وہ تمہاری اطاعت کر لیں تو (اب)ان پر زیادتی کرنے کا) راستہ تلاش نہ کرو-بیشک اللہ بہت بلند،بہت بڑا ہے-(سورۃ النساء: 34)
✏️ *سفارش کے احکام:*
اگر کوئی مستحق آدمی کی نیک کام میں سفارش کرے گا،تو اجر پائے گااور اگر غیر مستحق کی، یا کسی گناہ کے کام کی سفارش کرے گا، تو اس کی سزا بھی بھگتے گا-
*✏️منفاقین کی علامات:*
(۱)کافروں سے دوستی رکھتے ہیں -(سورۃ النساء :۱۳۹)
(۲) کفار کے پاس اٹھنے بیٹھنے میں عزت سمجھتے ہیں-( سورۃ النساء :۱۳۹)
(۳) اللّٰہ تعالیٰ کی آیت کے ساتھ استہزاء(مذاق اڑانا) کرتے ہیں- (سورۃ النساء : ۱۴۰)
(۴) مسلمانوں کے میصبت زدہ ہونے کی آرزو رکھتے ہیں-(سورۃ النساء : ۱۴۱)
(۵) پانچویں علامت یہ ہے اپنی دشمنی کو دوستی ظاہر کرتے ہیں-
(۶) نمازوں میں سستی اور کاہلی کے مرتکب ہوتے ہیں-(سورۃ النساء :۱۴۲)
(۷)ریاکار ہوتے ہیں-(سورۃ النساء:۱۴۲)
(۸)ایمان اور کفر کے بیچ تذبذب (تردد)کا شکار ہوتے ہیں،نہ خود کو مسلمانوں کی طرف منسوب کرتے ہیں اورنہ کافروں کی طرف-(سورۃ النساء: ۱۴۳)
📝 *اہم نکات*
⭐ *محصنات کے 4 مطلب:*
✨ منکوحہ عورتیں
✨ پاکدامن عورتیں
✨ آزاد عورتیں
✨ مسلمان عورتیں
⭐ *تیمم کی اجازت:*
✨ انسان کو کوئ ایسی بیماری لاحق ہوپانی کے استعمال سے بیماری بڑھنے یا موت کا اندیشہ ہو۔
✨ سفر میں یا حضر میں ہوں اور پانی دستیاب نہ ہو
⭐ *رسول اور نبی میں فرق:*
✨ رسول! صاحب شریعت ہوتا ہے(اس پر کتاب نازل ہوتی ہے)
✨ نبی ! ان کے پاس وحی آتی ہے مگر صاحب شریعت نہیں ہوتے، اپنے سے پہلے رسول کی شریعت کی پیروی کرتے ہیں،رسول نبی پر مقدم ہوتے ہیں
✨ ہر رسول نبی ہوتا ہے مگر ہر نبی رسول نہیں ہوتا
⭐اے ایمان والو! باطل طریقے سے آپس میں ایک دوسرے کے مال نہ کھاؤ البتہ یہ (ہو) کہ تمہاری باہمی رضامندی سے تجارت ہو اور اپنی جانوں کو قتل نہ کرو۔ بیشک اللہ تم پر مہربان ہے.(النساء:29)
مشکلات جتنی بھی آیئں مایوس نہیں ہونا نہ باطل طریقے سے مال کھاناہے.
⭐اللہ کا حکم ماننے والوں کو ہی ترقی اور ثبات(استقامت) نصیب ہوتی ہے
⭐تہمت لگانا گناہ ہے اس سے بچنا ہے
⭐اور تم سے ہرگز نہ ہوسکے گا کہ عورتوں کو برابر رکھو اگرچہ تم کتنی ہی (اس کی) حرص کرو تو یہ نہ کروکہ (ایک ہی بیوی کی طرف) پورے پورے جھک جاؤ اور دوسری لٹکتی ہوئی چھوڑ دو اور اگر تم نیکی اور پرہیزگاری اختیارکرو تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔(النساء:129)
⭐منافق پر فجر اور عشاء کی نماز بھاری ہے.

Comments
Post a Comment