Khulasa e Quran - para number 24 - 🕋 پارہ نمبر 24 خلاصہ قرآن
خلاصہ قرآن 📝 اہم نکات
🕋 *پارہ نمبر 24:*
✏️ *موت اور نیند میں قبض روح:*
سب سے پہلے عقیدۂ توحید پر دلیل عقلی پیش کی گئی ہے کہ اللہ تعالٰی ہی ہے جو روحوں کی موت کے وقت قبض کرتا ہے اور بعض کی روحوں کو نیند کے اوقات میں صرف کھینچ لیتا ہے اور پھر لوٹا دیتا ہے-(الزمر آیت نمبر۴۲)
✏️ *سورۂ حم سجدہ قرآن ایک بے مثال کتاب ہے:*
اس رکوع کی ابتدائی آیات میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی صفات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ قرآن ایک ایسی بے مثال اور بہترین کتاب ہے،جس کی تمام آیات ایک دوسرے سے الگ ہیں اور اپنے اپنے مفہوم میں واضح ہیں-(حٰم السجدہ آیت نمبر ۱-۴)
✏️ *ایک وہم کا ازالہ:*
بعض لوگ کہتے ہیں کہ برائی کا جواب برائی سے ہونا چاہیے،تو یہ گمان بالکل غلط ہے،اگر یہ گمان درست ہوتا،تو فرعون کے مقابلے میں اس سے زیادہ برا آتا،عتبہ اور شیبہ کے مقابلے میں ان سے بڑے بڑے آتے،مگر ایسا نہیں ہوا،بلکہ جس قدر بد معاش ہوتا،اس قدر شرافت والا نبی معبوث ہوتا-(حٰم السجدہ آیت نمبر ۳۳-۳۶)
*📝اہم نکات*
⭐ کوئ بھی دکھ پریشانی ہو "حَسبِیَ اللہ " کہنا ہے.
"*حَسْبِیَ اللّٰهُؕ* -عَلَیْهِ یَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُوْنَ"
" *مجھے اللہ کافی ہے* ۔ توکل کرنے والے اسی پربھروسہ کرتے ہیں ۔ "(آیت 38 الزمر)
⭐ *مومن کی صفات:*
✨قول کا سچا
✨امانتدار
✨اچھا پڑوسی
⭐ سورۃ المومن کا دوسرا نام سورۃ غافر ہے.
⭐ مردہ زمین کو بارش کے ذریعہ زندہ (ہریالی) کرکےقابل بنانا مردوں کو زندہ کرکے اٹھانے کی دلیل ہے.
⭐نیند کو موت کی بہن کہا گیاہے. یہ اللہ کے قادر ہونے کی دلیل ہے وہ کیسے روز حشر مردوں کو زندہ کرے گا .اللہ ہی ہے جو موت کے بعد زندگی دینے پر قادر ہے .

Comments
Post a Comment