Khulasa e Quran - para number 23 - 🕋 پارہ نمبر 23 خلاصہ قرآن
خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات
🕋 *پارہ نمبر 23:*
✏️ *کتاب اللہ کے اوصاف:*
سورۂ الزمر میں کتاب اللہ کے اوصاف کو بیان کیا گیا:
(۱)عمدہ باتوں پر مشتمل ہے-
(۲)اس کے بعض حصے دوسرے حصوں سے حسن وخوبی میں ملتے جلتے ہیں-
(۳)اس کی بعض آیتوں اور مضامین کو بار بار دھرایا گیا،تا کہ اچھی طرح ذہن نشین ہو جائیں-
(۴)جن لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کا خوف ہوتا ہے،وہ جب اس قرآن کی تلاوت کرتے ہیں،تو ان پر اللہ کا خوف طاری ہو جاتا ہے اور پھر تمام اعضاء نرم ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف اور عمل کی طرف راغب ہو جاتے ہیں-
(۵)یہ قرآن قیامت تک پڑھا جائے گا،کبھی منسوخ نہیں ہوگا -
(۶)یہ کتاب عربی زبان میں نازل کی گئی ہے-
(۷)اس میں کچھ کجی نہیں،نہ لفظی اور نہ معنوی-(الزمر 23-27)
*📝اہم نکات*
⭐"اور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کیں یہاں تک کہ وہ کھجور کی پرانی شاخ جیسا ہوجاتا ہے۔" (آیت 39 یٰسٓ)
چاند کی اٹھائیس منزلیں ہیں ، ہر رات ایک منزل میں ہوتا ہے اور پوری منزل طے کر لیتا ہے، نہ کم چلتا ہے نہ زیادہ، اپنے طلوع ہونے کی تاریخ سے لے کر اٹھائیسویں تاریخ تک تمام منزلیں طے کر لیتا ہے اور اگر مہینہ تیس کا ہو تو دو راتیں اور انتیس کاہو تو ایک رات چھپتا ہے.
چاند کی انہیں گردشوں سے انسان اپنے دنوں و مہینوں کا حساب اور اپنے اوقات عبادت کا تعین کرتے ہیں.
⭐ *الصّٰفّٰتِ* ، *فَالزّٰجِرٰتِ* ، *فَلتّٰلِیٰتِ* فرشتوں کی صفات ہیں (آیت ۱ سے ۳ الصّٰٓفّٰتِ)
✨فرشتوں کی تسبیح ! سبحان اللہ وبحمدہٖ سبحان اللہ العظیم.
⭐ *اخوت کا تقاضا:*
اپنے بھائ کو اپنے اوپر ترجیح دینا ہے.
⭐حضرت ایوبؑ 18 سال بیماری میں مبتلا رہے صبر کی اعلیٰ مثال!کوئ شکوہ نہیں اللہ پرمکمل توکل رکھا.
⭐ *قسم کو توڑنا نہیں:*
حضرت ایوبؑ کی خوبصورت تکمیل قسم: جھاڑ کی 100پتلی تنکےلے کر جتھہ بنا کرمارا اور قسم کو پورا کیا .

Comments
Post a Comment