Khulasa e Quran - para number 20 - 🕋 پارہ نمبر 20 خلاصہ قرآن
خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات
🕋 *پارہ نمبر 20:*
✏️ *اللہ تعالیٰ کے پانچ وعدے:*
(۱)ہم کمزوروں یعنی بنی اسرائیل پر احسان کرنا چاہتے ہیں.
(۲)ہم ان کو مذہبی قوت دینا چاہتے ہیں.
(۳)ہم انہیں وارث بنانا چاہتے ہیں.
(۴)ہم ان کو زمین میں خلافت دینا چاہتے ہیں.
(۵)ہم ان کے دشمن فرعون کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں-(القصص:6٫5)
✏️ *مؤمن اہل کتاب کی صفات:*
(۱)دونوں شریعتوں کے ساتھ استقامت پر رہے-
(۲) برائیوں کو اچھائیوں کے ذریعے ختم کیا-
(۳) اللہ کے دیے ہوئے مال میں سے خرچ کرتے ہیں-
(۴)شرک اور ہر قسم کی لغویات سے اعراض کرتے ہیں-
(۵)بے سمجھ اور جاہل قسم کے لوگوں سے نہیں الجھتے-(القصص:55٫51)
*📝 اہم نکات*
⭐" بھلا کون بیقرار کی التجا قبول کرتا ہے۔ جب وہ اس سے *دعا* کرتا ہے اور (کون اس کی) تکلیف کو دور کرتا ہے اور (کون) تم کو زمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (ہرگز نہیں مگر) تم بہت کم غور کرتے ہو ." (النمل:62)
⭐"کیا لوگ یہ خیال کئے ہوئے ہیں کہ صرف یہ کہنے سے کہ ہم " ایمان لے آئے" چھوڑ دیئے جائیں گے اور اُن کی *آزمائش* نہیں کی جائے گی".(العنكبوت: 2)
⭐"حالاں کہ ہم اُن سب لوگوں کی آزمائش کر چکے ہیں جو اِن سے پہلے گزرے ہیں اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہے کہ سچّے کون ہیں اور جھوٹے کون ہیں".(العنكبوت: 3)
⭐"جو الله کی ملاقات کی امید رکھتاہوتو بیشک الله کا مقرر کیا ہوا وعدہ ضرور آنے والا ہے اور وہی سننے والا، جاننے والا ہے۔" (العنكبوت: 5)

Comments
Post a Comment