Khulasa e Quran - para number 19 - 🕋 پارہ نمبر 19 خلاصہ قرآن



 خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات

🕋 *پارہ نمبر 19:* 

✏️ *اللہ کے مقبول بندے:* 

(۱) متواضع لوگ،جو اپنے نفس کے لیے کسی سے بھی بدلہ نہیں لیتے.

(۲)جو راتوں کو اٹھ اٹھ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں-

(۳)جو باوجود نیکیوں کے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرتے ہیں.

(۴)جو نہ شرک کرتے ہیں،نہ کسی کا ناحق قتل کرتے ہیں اور نہ ہی زنا کرتے ہیں-

(۵)جو اللہ تعالیٰ کے دئیے ہوئے مال میں سے اعتدال کے ساتھ خرچ کرتے ہیں-

(۶)جو شرکیہ مجالس میں حاضر نہیں ہوتے.

(۷)وہ کہ جن کے سامنے اللہ تعالیٰ کی آیات پڑھی جائیں،تو ان میں غور کرتے ہیں-

(۸)جو اپنے لیے،اپنے اہل وعیال کے لئے دعاگو رہتے ہیں-

✏️ *سورۂ نمل:* 

(۱) حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کا ٹکراو-

(۲) حضرت داؤد اور حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ-

(۳) حضرت صالح علیہ السلام کا واقعہ-

(۴) حضرت لوط علیہ السلام کا واقعہ-

✏️ *حضرت سلیمان علیہ السلام اور چیونٹی:* 

ایک موقعہ پر جب حضرت سلیمان علیہ السلام لشکر کے ساتھ ایک وادی سے گزر رہے تھے ایک چیونٹی(جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے کاموں میں مصروف تھی)نے اپنی ساتھی چیونٹیوں سے کہا کہ سلیمان علیہ السلام اور اس کا لشکر آ رہا ہے،تم سب اپنی بلوں میں چلی جاؤ،کہی ایسا نہ ہو کہ نادانستہ تم سب کو کچل کر رکھ دیں-چیونٹی کی اس بات کو اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام تک پہنچا دیا،حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس چیونٹی سے پوچھا کیا تم نہیں جانتی کہ میں اللہ کا نبی ہوں اور نبی ظالم نہیں ہوا کرتا؟تو چیونٹی نے جواب دیا کہ جانتی ہوں،تبھی تو میں نے یہ کہا تھا کہ کہیں نادانستہ طور پر ایسا نہ ہو جائے-حضرت سلیمان علیہ السلام چیونٹی کا لاجواب جواب سن کر ہنس پڑے-(النمل:18-19)


*📝اہم نکات*

⭐ *رحمٰن کے بندے:* وہ جو راتوں کو اٹھ کر اللہ کی عبادت کرتے، کوتاہی یا غلطی پر اللہ کی گرفت سے ڈرنے والے , عذاب جہنم سے پناہ مانگتے، جھوٹ نہ بولنے والے, گھمنڈ نہ  کرنے والے , علمی گفتگو کرنے والے, دھیمی با وقارچال چلنے والے, صدقہ و خیرات کرنے والے ہوتے ہیں.

⭐بارش کا پانی پاک ہے اور پاکی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے.( آیت 48 الفرقان)

⭐ *قیلولہ:* عبادت سمجھ کر کرنا ہے. اہل جنت بھی قیلولہ کریں گے. بےشک شیطان قیلولہ نہیں کرتے.

⭐ نبیوں کا صحرائ زندگی میں بکریاں چرانا نبوت کا پیشہ رہا ہے.

⭐ *نمل* "چیونٹی" کو کہتے ہیں اس سورہ میں چیونٹیوں کا واقعہ

بیان ہوا ہے جس پر اس سورہ کا نام نمل رکھا گیا ہے.

⭐ *تین بڑے گناہ:* 

✨اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرانا

✨والدین کی نافرمانی

✨جھوٹی گوائیاں

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن

Khulasa e Quran - para number 29 - 🕋 پارہ نمبر 29 خلاصہ قرآن