Khulasa e Quran - para number 18 - 🕋 پارہ نمبر 18 خلاصہ قرآن
خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات
🕋 پارہ نمبر 18
✏️ *سورۂ مؤمنون میں کامیاب مسلمان کی صفات:*
(۱)نماز میں خشوع اختیار کرنا
(۲)لغویات سے بچنا
(۳)اموال کی زکوٰۃ ادا کرنا اور تزکیہ نفس کرنا
(۴)شرمگاہوں کی حفاظت کرنا
(۵) امانتوں کی پاسداری کرنا
(۶) وعدوں کو پورا کرنا
(۷) نمازوں کی پابندی کرنا یہی لوگ در حقیقت جنت کے وارث ہیں-(المؤمنون آیت نمبر ۱-۹)
✏️ *مؤمنین کی صفات:*
اس کے بعد مومنین کی چند صفات کا بیان ہے-
(۱)ان کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی ہیبت ہوتی ہے-
(۲) اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہیں-
(۳) اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے-
(۴)جس قدر ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ کے دیے ہوئے مال میں سے خرچ کرتے ہیں-
(۵)نیک اعمال کرنے کے باوجود ان کے دلوں میں اعمال کے بارگاہ الہٰی میں قبول ہونے اور نہ ہونے کا خوف رہتا ہے
(۶) نیک کاموں میں جلدی کرتے ہیں-(المؤمنون:57-61)
✏️ *اصلاح معاشرے سے متعلق چند ضروری احکام:*
(۱)کسی کے گھر بغیر اجازت کے داخل نہیں ہونا چاہیے-
(۲)مسلمان مرد اپنی نگاہوں کی اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں-
(۳)اسی طرح مسلمان عورتیں بھی اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنے پورے جسم اور بدن کا پردہ کریں-
(۴)تم میں جو یتیم لڑکے اور لڑکیاں ہوں،توان کے مناسب رشتے دیکھ کر ان کے رشتے کرادو اس طرح دیگر جو مردو خواتین نکاح کے بغیر ہوں ان کے نکاح کرا دو تاکہ معاشرے میں بگاڑ اور فحاشی پیدا نہ ہو-(النور27-33)
*📝اہم نکات*
⭐ "اور وہ جنہوں نے جو کچھ دیا وہ اس حال میں دیتے ہیں کہ ان کے دل اس بات سے ڈر رہے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔" (المومنون:60)
یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں لیکن اللہ سے ڈرتے ہیں کہ کسی کوتاہی کی وجہ سے ہمارا عمل یا صدقہ نامقبول قرار نہ پائے۔ حدیث میں آتا ہے۔ حضرت عائشہ (رضی الله عنها)نے پوچھا ”ڈرنے والے کون ہیں؟ وہ جو شراب پیتے، بدکاری کرتے اور چوریاں کرتے ہیں؟ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، نہیں، بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو نماز پڑھتے، روزہ رکھتے اور صدقہ و خیرات کرتے ہیں لیکن ڈرتے رہتے ہیں کہ کہیں یہ نامقبول نہ ٹھہریں“۔ (ترمذی تفسیر سورہ المومنون۔ مسند احمد 6/195،160)
"یہ لوگ بھلائیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی بھلائیوں کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں ۔"(المومنون:61)
⭐"تو کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ ہم نے تمہیں بیکار بنایا اور تم ہماری طرف لوٹائے نہیں جاؤ گے؟"(المومنون:115)
⭐"اور نیکی اور بدی برابر نہیں ہو سکتے، اور برائی کو بہتر (طریقے) سے دور کیا کرو سو نتیجتاً وہ شخص کہ تمہارے اور جس کے درمیان دشمنی تھی گویا وہ گرم جوش دوست ہو جائے گاo" (حٰمٓ السجدہ: 34)
⭐جو پاک دامن عورت یا مرد پر زناکی تہمت لگاۓ اور ثبوت چار گواہ پیش نہ کر سکے تو تین حکم:-
✨انہیں 80 کوڑے مارے جائیں.
✨ان کی شہادت کبھی قبول نہ کی جاۓ گی.
✨وہ عنداللہ وعند الناس فاسق ہیں.
⭐نبی ﷺ نے فرمایا اس امت سے سب سے پہلے خشوع اٹھایا جاۓ گا.
⭐غور وفکر کرنے سے اللہ کی یاد اور محبت دل میں بڑھنے لگتی ہے.

Comments
Post a Comment