Khulasa e Quran - para number 17 - 🕋 پارہ نمبر 17 خلاصہ قرآن



 خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات

🕋 پارہ نمبر 17

✏️ *سورۂ انبیاء*

 گزشتہ تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئے. سب سے پہلے یہ بتایا گیا ہے کہ اگر تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہیں لاتے،تو گزشتہ امتوں کی تاریخ کی ورق گردانی کرو اور دیکھو کہ کتنی قومیں اسی انکار پر ہلاک کر دی گئیں-(الانبیاء:آیت نمبر ۱۱)

✏️ *کمالات خاصہ حضرت داؤد علیہ السلام:* 

(۱) انتہائی خوبصورت آواز. 

(۲) جب آپ تلاوت کرتے،یا تسبیح پڑھتے،تو تمام چرند پرند اور پہاڑ بھی آپ کیساتھ تلاوت اور تسبیحات پڑھتے-

(۳) اللہ تعالیٰ نے آپ کیلئے لوہے کو موم بنا دیا تھا (الانبیاء :79-80)

✏️ *کمالات خاصہ حضرت سلیمان علیہ السلام:* 

(۱) اللہ تعالیٰ نے کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا تھا-

(۲)اسی طرح جنات کو بھی آپ علیہ السلام کے لیے مسخر کر دیا تھا-

(۳) پرندوں کی بولی کی سمجھ بھی آپ کو عطا کی گئی تھی-

(۴) فیصلہ کرنے کی بہت اعلیٰ قوت عطافرمائی-(الانبیاء:82,81)

✏️ *یاجوج ماجوج کا تعارف:* 

یاجوج ماجوج دو قومیں ہیں اور دونوں ہی کافر قومیں ہیں دجال کے قتل کے بعد ان قوموں کا خروج ہو گا،یہ لوگ پوری کائنات کو ختم کر دے گے،جس جگہ سے بھی گزرے گے،اسے ویران کر دیں گے،جس پانی پر سے ان کا گزر ہو گا،اسے ختم کر دے گے،یہاں تک کہ بعد میں آنے والے یہ سمجھیں گے کہ یہاں کبھی پانی تھا ہی نہیں،پوری کائنات کو ختم کرنے کے بعد یہ لوگ آسمان کی طرف تیر پھینکے گے،یہ تیر واپس خون آلود ہوں گےیہ سمجھیں گے کہ ہم نے(نعوذباللہ) اللہ تعالیٰ کو بھی قتل کر دیا ہے،پھر ایک وبا ان میں پھیل جائے گی،جس سے ان کی گردنوں میں پھوڑے 

نکل آئے گے اور بلآخر یہ لوگ ہلاک کر دیئے جائیں گے-یہ دور مسلمانوں پر انتہائی سخت دور ہو گا-(الانبیاء آیت نمبر ۹۶)

✏️ *حج سے متعلق چند احکام:* 

اور حج سے متعلق درج ذیل احکام بیان فرمائے:

(۱)حج کی تاریخوں (۱۰سے۱۲ذی الحجہ) میں اللہ تعالیٰ کا خوب ذکر کرو-

(۲) اللہ کے نام کی قربانی کرو-

(۳) قربانی کے بعد اپنی میل کچیل دور کرو-

(۴)بیت اللہ کا طواف کرو-

(۵)احرام کی حالت میں شکار نہ کرو-(الحج آیت نمبر۲۶-۲۹)

اس کے بعد شعائر اللہ میں سے قربانی کا بیان ہے اور اس کی تعظیم کا حکم دیا ہے-(الحج آیت نمبر ۳۰-۳۲)


📝 *اہم نکات*

⭐سورۃ الانبیاء پہلی سورۃ میں قیامت کی ہولناک حالت بیان کی گئ ہے. ( *اقترب للناس* ) قیامت قریب ہے اور لوگ اس سے غافل ہیں .جتنا زمانہ گزر چکا باقی رہ جانے والا زمانہ اس سے کم ہے.

✨نبی ﷺ نے فرمایا:-

تمہارا دنیا میں رہنا اگلی امتوں کے مقابلے میں ایسا ہی ہےجیسے عصر کی نماز سے سورج ڈوبنےتک کا.

✨آپﷺ سے ایک شخص نے سوال کیا قیامت کب آۓ گی، آپﷺ کچھ دیر خاموش رہے آپ کے سامنے قبیلے کا ایک بچہ بیٹھا تھا فرمایا بہشت تمہارے جوتی کے تسمے سے زیادہ قریب ہےاسی طرح جہنم بھی اتنی ہی قریب ہے.

⭐ہر پیغمبرعلیہ السلام نے اللہ کی واحدانیت بیان کی مشکلات میں رب العالمین کو ہی پکارا.

⭐ابراھیم علیہ السلام کو امام *مُوَحّدِین* کہتے ہیں. (مُوَحّدِین : ایک اللہ کو ماننے والے)

⭐پہاڑی راستے انسان کی سہولت کے لیۓ بناۓگئےہیں. پہاڑ کو زمین کے کیل کہا گیا ہے مقصد ان کا زمین کو ڈانواڈول ہونے سے بچاناہے. پہاڑ اللہ کی عظمت کی نشانی ہے.

⭐مشکل وقت میں قصورکو مان کر نیت کو درست کرنا ہےدعائیں مانگنی ہیں یہ آیت پڑھنی ہے جو حضرت یونسؑ نے مچھلی کے پیٹ میں پڑھی:

 *لا الٰه الَّا انت سبحنک انی کنت من الظالمین* ''تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، پاک ہے تو، بیشک میں ہی ظالموں میں سے ہوں۔'' (الانبیاء :87)

✨رسول الله ﷺنے ارشاد فرمایا کہ

ذوالنون ( یعنی یونس علیہ السلام ) کی وہ دعاء جو انہوں نے مچهلی کی پیٹ کے اندر مانگی تھی (یعنی لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ) جو مسلمان اپنے کسی بهی مقصد کے لئے ان کلمات کے ساتھ دعاء کرے گا اللہ تعالی اس دعا کو قبول فرماءیں گے ۔( رواه الترمذي والحاكم )

⭐کعبہ کی تعمیر کا مقصد اللہ کی عبادت کرنا مشرکین کو مطلع کرنا جنہوں نے بت سجا رکھے تھے.

⭐جو شعائر اللہ (اللہ کی نشانیاں)کی عزت و تعظیم کرے گا۔ اس کے دلوں میں تقویٰ پیدا ہوگا.

⭐تعظیم ایمان کی دلیل ہے. شعائر اللہ (اللہ کی نشانیاں) کی تعظیم دراصل اللہ کی تعظیم و توقیر کے تابع ہے.

⭐مکہ کو بیت اللہ کی وجہ سے مرکزی اہمیت حاصل ہے.

Comments

Popular posts from this blog

What remain after death جب انسان مر جائے تو کیا باقی رہتا ہے ?*

Khulasa e Quran Para 6 - خلاصہ قرآن پارہ 6

Khulasa e Quran - para number 30 - 🕋 پارہ نمبر 30 خلاصہ قرآن