Khulasa e Quran - para number 15 - 🕋 پارہ نمبر 15 خلاصہ قرآن
خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات
🕋 پارہ نمبر 15
✏️ *مسلم معاشرے کو مہذب بنانے والے چودہ اصول:*
(۱)صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو-
(۲) والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو-
(۳)رشتہ داروں،مسکینوں اور مسافروں کو ان کا حق دو-
(۴)کنجوسی کرو نہ فضول خرچی،بلکہ اعتدال کی راہ اختیار کرو-
(۵)اگر کسی کی حاجت پوری نہ کر سکو، تو نرمی سے جواب دو-
(۶)زنا کے قریب تک نہ بھٹکو-
(۷)اپنی اولاد کو مفلسی کے سر سے قتل نہ کرو-
(۸) فضول خرچی نہ کرو-
(۹) بغیر شرعی جواز کے کسی کو قتل نہ کرو-
(۱۰) شرعی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے یتیم کے مال کے پاس نہ بھٹکو-
(۱۱)قول وقرار کی پابندی کرو-
(۱۲)ناپ تول میں کمی بیشی ہرگز نہ کرو-
(۱۳)جس بات کا تمہیں علم نہیں اس کے پیچھے نہ پڑو-
(۱۴)غرور اور تکبر کی چال نہ چلو-(بنی اسرائیل 37-23)
✏️ * سورۃ الکہف اصحاب کہف کی حفاظت کے ذرائع:*
(۱)نیند کی حالت میں بھی ایسا لگتا تھا کہ جیسے جاگ رہے ہوں-
(۲)ان کی کروٹیں بدلتے رہے-
(۳)چوکھٹ پر ان کے کتے کو پاؤں پھیلائے محافظ مقرر کیا-
(۴)اگر ان پر کوئی جھانکتا،تو ڈر کر الٹے پاؤں بھاگتا،کیونکہ اللہ تعالیٰ جہاں چاہتے ہے لوگ نہ ہوں تو وہاں ہی ڈر ڈال دیتے ہیں،جیسا کہ مردے سے فطری ہیبت جھلکتی ہے،تا کہ اسے کوئی نہ رکھے اور بتایا کہ وہ قیام کی مدت کے بارے میں بے خبر تھے.(الکہف آیت نمبر ۱۸-۱۹)
اہم نکات📝✨
⭐ *سورۃ بنی اسرائیل* کو سورۃ اسراء بھی کہتے ہیں۔ اسراء نبیﷺ کے اس سفر کا نام جو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک کیا گیا اور معراج سیڑھی کو کہتے ہیں نبی ﷺ کا وہ سفر جو آسمان تک لے جایا گیا ، انبیاء سے ملاقات سدرۃالمنتہی، عرش سے نیچے ساتویں آسمان پر اللہ نے بزریعہ وحی نماز سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات اور دیگر چیزیں عطا فرمائ .
⭐نبیﷺ رات تب تک سوتے نہ تھے جب تک سورۃ الزمر اور سورآۃ بنی اسرائیل کی روزانہ تلاوت نہ کر لیتے تھے( مسند احمد)
⭐"اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر تیرے سامنے ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے اُف تک نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنا اور ان سے خوبصورت، نرم بات کہنا۔"(بنی اسرائیل:23)
⭐ *"اُفٍّ"* کلمہ کراہیت،ناخن میں جمع ہوامیل ،تراشا ناخن جسے پھینک دیا جاتا ہے،اف لفظ چھوٹا مگر اپنے اندر بہت کچھ چھپا ہوا ہے،اف کے اندر حقیر و نفرت ہے، دل کی تنگی ردی چیز، مخفی کلام،کان کی میل مراد ،ریت یا مٹی کو اڑانے کے لیۓ اف پھونک ماری جاتی ہے۔
یعنی ادنیٰ سا بھی حقارت کا شبہ ظاہر نہ ہو اپنے رویہ میں والدین کے ساتھ ، بدتمیزی نہیں کرنی ناخن کی میل حقیر شے اتنا سا بھی برا رویہ نہیں رکھنا والدین کے ساتھ یہ معنی ہے اف کا.
⭐ عباد الرحمٰن درمیانی چال چلتے ہیں.
⭐ " *فتیلا* " جھلی یا تاگے کو کہتے ہیں جو کھجور کی گٹھلی میں ہوتا ہے. انسان پر اس(فتیلا) برابر بھی ظلم نہ کیا جاۓ گا.
⭐سورۃ الکہف کی جو پہلی دس آیات اور آخری 10 آیات یاد کرے گا وہ فتنہ دجال سے محفوظ رہے گا. (صحیح مسلم (809)
✨اور جو سورۃ الکہف کی تلاوت جمعہ کے دن کرے گا تو آئندہ جمعہ تک اس کے لیۓ ایک خاص نور کی روشنی رہے گی.
⭐"*ولیتلطف* "(نرمی اختیار کرنا) قرآن کانصف ہے. ہر معاملات میں نرمی اختیار کرنی ہے. ل ط ف سےمراد حسن اخلاق مہربانی "نرمی " کامیابی کی چابی ہے. جہاں نرمی ہے وہاں خوبصورتی ہوگی.
⭐اصحاب کہف کا واقعہ قیامت کے وقوع اور بعث بعد الموت کی واضح دلیل ہے.
⭐ ایمان لا کر تقویٰ اختیار کرنے والوں کاولی اللہ ہے وہی ہے جو انہیں شر و آفتوں سے بچاتا ہے.
وضواور نماز میں جو شیطان وسوسے ڈالتا ہے اس کانام ولہان ہے.
زمبوز جو بازار میں لوگوں کو جھوٹی قسمیں کھانے کے لیۓکہتا ہے لوگوں کے بیچ گھومتا ہے.
مسیواحر مُردوں پر چیخنےچلانے گریبان پھاڑنےکے لیۓ کہتا ہے.
تعصم گھر والوں میں لڑائااور کھانوں میں شریک خاص طور پر اس وقت جب بسم اللہ نہ پڑھی ہو.
متبس جھوٹی باتیں کرواتا ہےاس کے چیلے بھی ہیں.
ابلیس کی کنیت ابومرہ ہے ابلیس کا تخت پانی پر ہے .

Comments
Post a Comment