Khulasa e Quran - para number 14 - 🕋 پارہ نمبر 14 خلاصہ قرآن
خلاصہ مضامين قرآن 📝 اہم نکات
🕋 پارہ نمبر 14
✏️ *دنیاوی عذاب کے نمونے:*
حضرت لوط علیہ السلام کی طرف اللہ تعالیٰ نے وہ فرشتے بھیجے تھے جو ابرہیم علیہ السلام کی طرف اولاد کی خوشخبری لے کر آئے تھے،یہ بتانے کے لیے کہ آپ کی قوم کی طرف عذاب آنے والا ہے گویا ایک امت بڑھانے آئے کہ ابرہیم علیہ السلام کو اولاد،یعنی حضرت اسحاق علیہ السلام کی بشارت دی،جن کی اولاد سے اللّٰہ تعالیٰ نے کثرت حضرات انبیاء کرام علیہ السلام کو پیدا کیا اور ایک امت کو ختم کرنے آئے-(الحجر آیت نمبر ۵۱-۷۹)
✏️ *رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تسلی اور رازالہٓ غم کا نسخہ:*
اور پھر آخر پہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دی گئی ہے کہ آپ غم نہ کریں،اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ استہزاء کرنے والوں کے خلاف آپ کے حق میں کافی ہے(الحجر آیت نمبر ۸۸-۹۶)
اور غم دور کرنے کے لیے بطور علاج یہ حکم دیا کہ اللہ تعالٰی کی حمدوثنااور عبادت کرتے رہیں -(الحجر آیت نمبر ۸۹-۹۹)
📝 *اہم نکات*
⭐ہوا کو بوجھل اس لیۓ کہا گیہ کیونکہ ہوائیں ان بادلوں کو اٹھا لاتی ہیں جن میں پانی ہوتا ہے! ستاروں کو آسمان کی زینت کہا گیا ہے.
⭐ *مٹی کی مختلف حالتیں جن کا ذکر قرآن میں کیا گیا ہے!*
✨ *تُرَابٍ* =خشک مٹی
✨ *طِینٍ* =بھیگی مٹی
✨ *حَمَاٍمّسنُونٍ* =گوندی ہوئ بدبودار
✨ *صلصال* =کھنکھناتی خشک مٹی !جب آگ میں پکا لیا جاۓ(فَخَّار) ٹھیکری کہلاتی ہے.
⭐ *لوطٌ علیہ السلام کی قوم میں برائیاں:*
✨ہم جنس پرستی
✨ لوگوں اور راہگیر کے ساتھ برا معاملہ کرنا مال لوٹنا, ماردینا, اغوا کرنا، بدامن لوگ, شریر لوگ.
⭐ *سورۃ النَّحل* کو سورۃ *نعم* (نعمتوں والی سورۃ)بھی کہا جاتا ہے. اس میں پروردگار کی نعمتوں کا ذکر،توحید کے دلائل،عظمت خدا کی طرف اشارہ, عدل،احسان،ہجرت،جہاد کی تلقین کی گئ ہے. سورۃ النَّحل میں *النَّحل* ( شہد کی مکھی)کا ذکر آیا جس کی مناسبت سے اس سورۃ کا نام رکھا گیا ہے.
⭐شہد کی مکھی طیب غذا کھاتی اور طیب غذا فراہم کرتی ہے:
"اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھیوں کو ارشاد فرمایا کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور اونچی اونچی چھتریوں میں جو لوگ بناتے ہیں گھر بنا".(النَّحل:68)
اور ہر قسم کے میوے کھا۔ اور اپنے پروردگار کے صاف رستوں پر چلی جا۔ اس کے پیٹ سے پینے کی چیز نکلتی ہے جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں اس میں لوگوں (کے کئی امراض) کی شفا ہے۔ بےشک سوچنے والوں کے لیے اس میں بھی نشانی ہے.(النَّحل:69)
⭐مومن کی مثال شہد کی مکھی سے دی گئ ہےپاکیزہ غذا کھاتی پاکیزہ رزق دیتی ہے.
⭐"جو مرد یا عورت نیک عمل کرے اور وہ مسلمان ہو تو ہم ضرور اسے پاکیزہ زندگی دیں گے اور ہم ضرور انہیں ان کے بہترین کاموں کے بدلے میں ان کا اجر دیں گے۔"(النَّحل:97)
⭐ *حنیف:* جو دین اسلام پر استقامت سے چلے.

Comments
Post a Comment